ہر اخلاقی برائی مملکت خداداد میں کیوں؟


کل مری روڈ، اسلام آباد ایکسپریس وے اور اس سے متصل تمام رستوں پر قوم کے معماروں اور ریاست کے علمبرداروں نے دھرنا، مظاہرہ، توڑ پھوڑ اور ہلڑ بازی کا ایک ایسا مظاہرہ کیا کہ اخلاقیات شرمائیں، نصاب پھٹ جائیں اور والدین مر جائیں۔ یہ بے ادبی اور بد اخلاقی کا سیل رواں صرف اس لیے تھا کہ پڑھایا نہ جائے، سکھایا نہ جائے، امتحانات نہ لیے جائیں اور اگر لو گے ہماری کارکردگی کے پرچے، تو پھاڑ ڈالیں گے ہم ریاست کے پیوند لگے کپڑے اور کر دیں گے ہم ریاست کو بے ابرو اور کریں ہم بلند نام اپنے اجداد کے اور گاڑیں گے جھنڈا ہم اپنے آباء کے۔

وہ معزز تھے زمانے میں مسلمان ہو کر
تم خوار ہوئے تارک قرآن ہو کر
تمام ماہر اطباء کہتے ہیں کہ اگر بیماری کو پکڑنا ہے تو جڑ کو پکڑو تاکہ بیماری کا خاتمہ ہو۔ اسی طرح اگر ہمارے معاشرے میں اخلاقی امراض کی تشخیص کے ساتھ ساتھ ان کی جڑ کو پکڑنا بہت ضروری ہے۔

1۔ جب پیارے وطن کے نکمے سیاستدان عوامی مظاہروں والی جگہ پر باہم دست و گریباں ہوں اور ایک دوسرے کو طعن و تشنیع کا نشانہ بناتے ہوں۔ وہ ایک دوسرے سے ہم کلام ہوتے ہوئے اخلاقیات، معروفات، محاسن کو اپنے قریب ہی نہ بھٹکنے دیں۔ تو بلوغت کو چھوتی ہوئی نسل اخلاقی پستی سے کیسے بچے گئی۔

2۔ کہتے ہیں کہ ماں کی گود پہلی درسگاہ ہے اور باپ پہلا استاد ہے۔ اب دوسری بڑی وجہ اخلاقی زوال کی والدین کی طرف سے اولاد کو اخلاقیات، حلال و حرام اور اچھے برے کی تعلیم نہ دینا ہے۔ والدہ کو ڈراموں اور موبائل سے فرصت ملے تو کچن سامنے آ جاتا ہے۔ اور باپ روزی روٹی کمانے میں اتنا مصروف ہے کہ صرف اتوار کا دن ملتا ہے وہ بھی خانگی ضروریات پورے کرتے گزر جاتا ہے ۔

3۔ محلے میں جب سب نکمے اکٹھے ہوں تو چمن کا کیا حال ہو گا۔ محلے میں اب نہ تو بزرگوں کی وہ محافل ہوتی ہیں کہ جہاں واعظ کر دیا جائے کہ کیا اچھا ہے اور کیا برا ہے۔

4۔ مسجد تو بنا لی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے ؛ ایک وقت تھا کہ مساجد تمام امور سلیمہ کی پیداوار کا مرکز سمجھی جاتیں تھیں۔ اب تو ثانوی مسائل پر جمعہ کے خطبے ختم ہو جاتے ہیں اور شاز و نادر کسی مسجد میں یہ سلسلہ ہو بھی تو لوگ صرف دو فرضوں کی تکبیر اولی سے چند منٹ قبل ہی جانا مناسب سمجھتے۔ اقبال تڑپ کر کہتا ہے کہ؛

جوانوں کو میری آہ سحر دے
پھر ان شاہیں بچوں کو بال و پر دے
خدایا آرزو میری یہی ہے
میرا نور بصیرت عام کر دے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments