مفتی عزیز الرحمان کی چار نئی ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں، کل چودہ ہیں


مفتی عزیز الرحمان کی مزید چار ویڈیوز منظر عام پر آ گئی ہیں۔ پہلی ویڈیو اس ویڈیو کا مکمل ورژن ہے جو سب سے پہلے ریلیز کی گئی تھی۔ اس میں مفتی عزیز بقائمی ہوش و حواس کھڑے اور حرکت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ فون پر نارمل آواز میں بات چیت بھی کر رہے ہیں اور بظاہر یہ دکھائی نہیں دیتا کہ وہ کسی نشے کے زیر اثر ہیں۔

اینکر جمیل فاروقی نے بتایا کہ ایسی کل چودہ ویڈیوز سامنے آئی ہیں جو وہ بلر کر کے اپنے شو میں دکھائیں گے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ سب کارروائی مسئول وفاق المدارس عربیہ کے دفتر میں ہوئی ہے۔ یہ ویڈیوز مختلف اوقات کی ہیں۔ ایک ویڈیو میں مفتی عزیز اپنے دفتر میں فرشی نشست پر بیٹھے کتاب پڑھ رہے ہیں اور طالب علم ان کے ساتھ سیکس کر رہا ہے۔

ان ویڈیوز میں مفتی عزیز الرحمان بظاہر نشے کی حالت میں دکھائی اور سنائی نہیں دے رہے ہیں۔

صابر شاہ نے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف ایف آئی آر کٹوا دی، بلیک میلنگ کا الزام، عمر قید تک ہو سکتی ہے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments