قصور میں بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ درج کروانے آئے باپ سے تھانے کی صفائی کروائی گئی


قصور میں بیٹی کے ساتھ اغوا اور زیادتی کی رپورٹ درج کروانے کیلئے آنے والے باپ کو اے ایس آئی نے تھانے کی صفائی پر لگا دیا۔ پولیس افسر بیٹی کیلئے انصاف مانگنے والے باپ سے گھنٹوں فرش دھلواتا رہا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل قصور کی رہائشی 16 سالہ نوجوان لڑکی ”س“ کو اغوا کر لیا گیا تھا جس دوران اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ منڈی عثمان والہ میں درج ہے جہاں ملزمان کی گرفتاری کے لئے لڑکی کا باپ مسلسل چکر لگا رہا ہے اور تفتیشی افسر اے ایس آئی عرفان کو رشوت بھی دے چکا ہے۔ بیٹی کیلئے انصاف مانگنے آنے والے باپ کو اے ایس آئی عرفان نے تھانے میں اپنے کمرے کا فرش دھونے پر لگا دیا۔ مجبور باپ پولیس افسر کو خوش کرنے کیلئے یہ بھی کر گزرا لیکن اس واقعے کی ویڈیو بن گئی ۔ ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او قصور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی عرفان کو معطل کر دیا ہے اور انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہے۔

v

Facebook Comments HS