گورنر سندھ نے صحافیوں کے تحفظ کے بل پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا


گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ ”سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹ اینڈ ادر میڈیا پریکٹیشنرز بل 2021“ پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے سندھ اسمبلی کو واپس بھیج دیا ہے۔

گورنر سندھ نے لکھا ہے کہ وہ آرٹیکل 116 ( 2 ) کے تحت اختیار استعمال کرتے ہوئے مندرجہ ذیل تبصرے کے ساتھ بل سندھ اسمبلی کو واپس بھیج رہے ہیں

الف) پبلک فنڈنگ اور دوسرے ذرائع سے حاصل کردہ رقم سے بنائے جانے والے کمیشن میں آمدن اور اخراجات کے سپروائز کرنے کے لیے نہ تو فنانس کمیٹی اور نہ ہی کسی تھرڈ پارٹی کے آڈٹ کے نظام کو بل میں شامل کیا گیا ہے۔

ب) کمیشن کے طریقہ کار کے مطابق وہ اپنے رولز اور ریگولیشن بنا سکتا ہے جو اس بل کے سیکشن 24 کے خلاف ہیں جو یہ کہتا ہے کہ حکومت اس قانون پر عمل درآمد کے لیے قواعد بنائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments