EnglishUrduHindiFrenchGermanArabicPersianChinese (Simplified)Chinese (Traditional)TurkishRussianSpanishPunjabiBengaliSinhalaAzerbaijaniDutchGreekIndonesianItalianJapaneseKoreanNepaliTajikTamilUzbek

مفتی عزیز الرحمان کا دفاع کرنے والا مفتی اسماعیل طورو گرفتار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اپنے شاگرد کے ساتھ زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کے دفاع میں مبینہ طور پر گستاخانہ کلمات ادا کرنے والے راولپنڈی کے مولوی مفتی اسماعیل طورو کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان راولپںڈی پولیس کے مطابق تھانہ رتہ امرال میں محمد اسماعیل طورو کے خلاف دفعہ 298 اے کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو آئندہ عدالت میں پیش کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ مفتی اسماعیل طورو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ شاگرد کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کے جرم کا دفاع کرتے ہوئے اتنا آگے چلے گئے کہ تقدیس کی حدیں پامال کر دیں۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے