EnglishUrduHindiFrenchGermanArabicPersianChinese (Simplified)Chinese (Traditional)TurkishRussianSpanishPunjabiBengaliSinhalaAzerbaijaniDutchGreekIndonesianItalianJapaneseKoreanNepaliTajikTamilUzbek

جنسی ہراسانی کا تعلق خواتین کے لباس سے نہیں: عمراں خان کے بیان پر جمائما خان کا ردعمل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے وزیراعظم کی طرف سے لباس سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں ایک بار پھر جنسی زیادتی کے واقعات کی وجہ خواتین کے لباس کو قرار دیا جس پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے ایک مرتبہ پھر سے اپنی 8 اپریل کی ٹویٹ کو دہرایا جس میں انہوں نے سعودی عرب میں قیام کے دوران پیش آنے والا واقعہ بیان کیا تھا کہ "مجھے یاد ہے کہ برسوں پہلے سعودی عرب میں عبایا اور نقاب پہنی بزرگ خاتون سے ملاقات ہوئی تھی۔ بزرگ خاتون نے اظہار افسوس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جب میں خود کو مکمل ڈھانپ کر باہر نکلتی تھی تو نوجوان پیچھے لگ جاتے تھے اور ہراساں کرتے تھے۔ اس سے چھٹکارا پانے کے لیے میں نے نقاب ہٹا دیا تاکہ چہرہ نظر آ سکے اور لڑکے میری عمر جان لیں۔

جمائما نے یہ واقعہ بیان کرنے کے بعد لکھا کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ خواتین کس طرح کے کپڑے پہنتی ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے رواں برس اپریل میں ہی ایک اور ٹویٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ میں جس عمران خان کو جانتی تھی وہ کہتے تھے کہ پردہ عورتوں کا نہیں بلکہ مردوں کی نگاہوں کا ہونا چاہیے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے