عورتیں اور معاشرتی رویہ

گزشتہ ہفتے عورتوں کی تولیدی صحت اور اس سے متعلق دیگر امراض و مسائل کے ماہر ڈاکٹروں کی سوسائٹی کے انتخابات اور حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ پہلی دفعہobstetricians Gynaecology سوسائٹی نے عورتوں کی صحت، تولیدی صحت کے ساتھ ساتھ ان تمام عوامل کے بارے میں بھی کھل کے بات کی جو پاکستانی معاشرے میں عورتوں کے ساتھ روا رکھے جاتے ہیں۔ سوسائٹی کے ارکان نے عورتوں کے قتل و غارت گری، مار دھاڑ، آبروریزی، اغوا، کم سنی کی

Read more

انسانی حقوق کے قومی ادارے اور جبری تبدیلی مذہب

قومی کمیشن برائے حقوقِ اطفال کی 30 اپریل کو جاری کردہ رپورٹ ”پاکستان میں بچوں کی صورتحال 2024“ کے مطابق ”اقلیتی بچیوں خصوصاً ہندو اور مسیحی برادریوں کی بچیوں کی جبری تبدیلی مذہب ان کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کی شدید خلاف ورزی ہے۔ نابالغ بچیوں کا اغوا، جبری تبدیلی مذہب اور بڑی عمر کے مردوں سے نکاح سندھ اور پنجاب میں کثرت سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبہ سندھ میں صورتحال خاص طور پر ابتر ہے جہاں جبری تبدیلی مذہب

Read more

پاکستانی معاشرہ اور ذہنی الجھنیں

انسانی تہذیب کی بساط پر پھیلے ہوئے معاشروں کا مطالعہ کیا جائے تو ہر سماج اپنے اندر ایک خاص طرح کی انفرادیت اور ذہنی روایات کا حامل ہوتا ہے۔ پاکستان، ایک نوزائیدہ اسلامی ریاست کے طور پر، تاریخ کے صفحات سے ابھرا اور آج بھی اپنی ثقافتی، مذہبی اور سماجی شناخت کے تلاطم خیز سمندر میں گہرے سوالات کے بھنور میں گھرا ہوا ہے۔ اِس خطّے کے باسیوں کی فکری اور عقیدتی کسمپرسی، اور اس کے نتیجے میں جنم لینے

Read more

آخری نمبر پر کھڑی عورت: صنفی برابری کے دعوے اور پاکستان کی حقیقت

پاکستان میں عمومی طور پر یہ بیانیہ عام ہے کہ ہمارا معاشرہ عورت کو بہت عزت دیتا ہے، یہاں عورت ماں، بہن اور بیٹی کے روپ میں محفوظ ہے۔ مذہبی اور ثقافتی تناظر میں اس عزت کو اکثر ایک مثالی معیار کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ مگر جب ہم عالمی سطح پر خواتین کی حیثیت سے متعلق اعداد و شمار پر نظر ڈالتے ہیں تو یہ دعویٰ نہایت کمزور اور بے بنیاد محسوس ہوتا ہے۔ حالیہ دنوں میں

Read more

اسلام آباد: ترقی یافتہ شہر، مگر خواتین کے لیے خوف کی سرزمین کیوں؟

اسلام آباد پاکستان کا جدید اور خوبصورت ترین شہر ہے، جہاں کشادہ سڑکیں، روشن راستے، سیف سٹی کیمرے اور خواتین کے لیے پنک، بلیو اور گرین بسیں چلتی ہیں۔ پمز ہسپتال سے شہر کے مختلف سیکٹرز تک جدید ٹرانسپورٹ نیٹ ورک موجود ہے تاکہ خواتین اور شہری آرام دہ اور محفوظ سفر کر سکیں، لیکن اس ظاہری ترقی کے پیچھے ایک تلخ حقیقت چھپی ہے۔ آج بھی جب کوئی لڑکی یا خاتون گھر سے باہر نکلتی ہے تو اس کے

Read more

خاموش سسکیاں اور بوجھل دیواریں

پاکستانی معاشرہ بظاہر روایات، عزت، غیرت اور محبت کا امین کہلاتا ہے، لیکن اسی معاشرے کے اندر لاکھوں عورتیں روزانہ ایسے نفسیاتی، جسمانی اور جنسی تشدد سے گزرتی ہیں، جس کا ذکر کرنا بھی گناہ سمجھا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے، یہ تشدد صرف جسم پر نہیں، بلکہ ذہن، وقار اور شناخت پر بھی کیا جاتا ہے۔ خواتین پر تشدد اور ہراسانی کا یہ معاملہ اب فرد یا خاندان کی سطح سے نکل کر ایک قومی مسئلہ بن چکا ہے، جسے

Read more

ڈیجیٹل دنیا میں خواتین کہاں ہیں؟

کیا آپ نے کبھی اپنی فیس بک پروفائل کے پروفیشنل موڈ میں جا کر یہ اعداد و شمار دیکھے ہیں کہ آپ کی پوسٹیں کن لوگوں تک پہنچ رہی ہیں؟ میں کافی عرصے سے یہ مشاہدہ کر رہی ہوں کہ میری تحریریں بھلے خواتین کے مسائل سے متعلق ہوں ان پر مرد حضرات تو میٹھے پر مکھیوں کی طرح پہنچ رہے ہوتے ہیں لیکن خواتین خال خال ہی اپنی رائے دیتی نظر آتی ہیں۔ فیسبک کے مطابق بھی گزشتہ اٹھائیس

Read more

ڈاکٹر حبیبہ حسن جنگ کے دوران ایران کا حال سناتی ہیں

یہ چھ یا سات جون کی شام تھی جب میں نے ڈاکٹر حبیبہ حسن کو فون کیا اور کہا کہ دس جون کو رات کا کھانا غریب خانے پر کھائیے گا۔ ڈاکٹر شیرشاہ، گوہر تاج، شیما کرمانی اور کچھ دوست بھی ہوں گے۔ فون میں ان کی ہنسی گونجی اور آواز آئی ”میں تو نو جون کو الصبح ایران جا رہی ہوں۔ نئی ائر لائن چلی ہے، کراچی سے سیدھی تہران جائے گی اور دو گھنٹے میں پہنچ جائیں گے“

Read more

اسرائیلی جارحیت اور نیویارک کے میئر کا الیکشن

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے تین دہائیوں پر محیط پرزور اصرار پر آخر امریکی صدر ٹرمپ کا دل پگھل ہی گیا اور انہوں نے نیتن یاہو کی دیرینہ خواہش ایران کی تین ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر کے پوری کر دی! امریکہ کا سر، اسرائیل کی ہر فرمائش کے سامنے تسلیم خم ہے، آخر ان کا رشتہ ہی ایسا ہے کہ اس نے اسرائیل کے سات دہائیوں پہ محیط سات لاکھ خون معاف کر رکھے ہیں۔ اکثر ہم پوچھتے ہیں کہ

Read more

سہاگ رات، اجنبیت سے اپنائیت میں ڈھلنے والا ایک حادثاتی لمحہ۔

روایات پر سوال اٹھانا کتنا کٹھن ہوتا ہے، ٹھہرے ہوئے تالاب کی بو کو تو وہی محسوس کریں گے نا جن کے ذہن تبدیلی کے عمل کو قبول کرنے کے لیے تیار ہوں گے؟ اندھیروں سے خائف روشنیوں کو قبول کرنے کی استطاعت بھلا کہاں رکھتے ہیں؟ لوگ زیادہ تر انہی راستوں کے اسیر ہوتے ہیں جن پر صدیوں سے لوگ گامزن ہوتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ دیوار کے اس پار جھانکنا جرم ہے۔ روایتی زنجیروں کو جسمانی

Read more

خواب، محبت اور زندگی 30

شکارپور کے لوگ بہت ہی مہمان نواز اور محبت کرنے والے تھے۔ یہاں تک کہ چھوٹے ملازمین میں سے بھی کبھی کوئی خالص مکھن تو کبھی کوئی چھتے سمیت شہد اور کوئی اپنے شکار کردہ تیتر لیے چلا آ رہا ہے۔ ان کی محبتیں اپنی جگہ مگر کراچی کی لڑکی کے لئے شکارپور ایک انتہائی دقیانوسی جگہ تھی۔ کہاں کراچی جہاں لڑکیوں کے باہر نکلنے پر کوئی پابندی نہیں تھی اور کہاں شکارپور جہاں کوئی لڑکی دکھائی نہیں دیتی تھی۔

Read more

استاد کی جنسی ہراسانی کا شکار ہونے والی ایک طالبہ

گزشتہ دنوں ایک بچی کا وڈیو کلپ نظروں سے گزرا، کسی یونیورسٹی کیمپس کی طالبہ لگتی تھی، وڈیو میں وہ اپنے ایک روحانی باپ کی جنسی کارستانیاں بتا رہی تھی۔ ہماری نسلوں کو اس خواہ مخواہ کے تابعداری اور فرمانبرداری والے کلچر نے بھی خاصا نقصان پہنچایا ہے، بچے بچیوں کو حقیقی معنوں میں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ہمیں انہیں یہ بتانا ہو گا کہ استاد کوئی اوتاری شخصیت نہیں ہوتا، اس سے سوال کیا جا سکتا

Read more

کیوں نہ بیٹیوں کی پیدائش پر پابندی لگا دی جائے؟

اردو ادب کی عہد ساز شخصیت قرۃ العین حیدر اور اُن کا لکھا ہوا شاہکار ناول ’اگلے جنم موہے بِٹیا نہ کیجو‘ دونوں ہی آج بہت یاد آ رہے ہیں۔ انہوں نے برسوں پہلے آج کے حالات کو بھانپ لیا تھا اور خواتین کے درد اور خیال کو لفظوں میں ایسا پرویا کہ ہر دور کی عورت کی ترجمانی ہونے لگی۔ اُن کا یہ ناول صدیوں سے بیٹیوں کے دل کی کسک، ان کی آرزوؤں کے کچلے جانے اور معاشرتی

Read more

غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ

غیرت کے نام پر قتل کی واردات آئے روز ہمارے ملک میں ہو رہی ہیں۔ اس طرح کی واردات میں تیزی سوشل میڈیا کے فروغ کے بعد زیادہ آئی ہے۔ غیرت کیا چیز ہے، غیرت کا تعلق کس بیانیے سے ہے، غیرت کے جذبے میں شدت کب پیدا ہوتی ہے۔ غیرت سے پاکستانی سماج کیا مراد لیتا ہے، غیرت لفظ کی نفسیات کیا ہے۔ غیرت لفظ کی تحلیل نفسی کیسے کی جاتی ہے۔ پدر سماج، غیرت کے تصور کو کس

Read more

سترہ سالہ چیخ: ہم کب جاگیں گے؟

حال ہی میں پاکستان میں ایک سترہ سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لرزہ خیز قتل نے پوری قوم کو افسردہ اور پریشان کر دیا۔ سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے افسوس اور غم کا اظہار کیا، مگر یہ واقعہ محض ایک المناک خبر نہیں بلکہ ایک بہت بڑے سماجی بحران کی علامت ہے۔ ایک معصوم، خواب دیکھنے والی لڑکی کو اس کی آن لائن موجودگی، اظہارِ خیال اور خود اعتمادی کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

Read more

ادھوری کہانیوں کا آسیب: انسل کا بیانیہ

رات کی تاریکی میں اسلام آباد کے پوش علاقے میں ایک لرزہ خیز چیخ گونجی اور ثنا یوسف کی سالگرہ کا دن اس کے لیے موت کا پروانہ بن گیا۔ ایک ایسا واقعہ جس نے نہ صرف ایک لڑکی کی زندگی نگل لی بلکہ معاشرتی گہرائیوں میں چھپی ایک بیماری کو بھی سطح پر لے آیا۔ آئی جی اسلام آباد کے بیان نے ایک ایسے ناسور کی نشاندہی کی ہے جو مغرب میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب

Read more

عورتوں اور لڑکیوں کے لیے تپتی ہوئی زمین

پاکستان اس وقت ایک خوفناک حقیقت کی زد میں ہے یہ ملک اپنی عورتوں اور لڑکیوں کے لیے ایک دہکتا ہوا آتش فشاں ہے۔ ان کی روشن اور امیدوں سے بھری زندگیاں بے رحمی سے ختم کی جا رہی ہیں، گویا وہ ایندھن ہوں۔ یہ یورپی تاریخ کے تاریک دور کی یاد دلاتا ہے، جب عورتوں کو جادوگری کا الزام لگا کر جلایا جاتا تھا صرف اس لیے کہ انہوں نے مردوں کی جانب سے مسلط کردہ حدوں کو توڑنے

Read more

احمد کریم خان اور بین الاقومی فوجداری عدالت

اپنے مفادات کی بات ہو تو مغرب اپنے کپتان امریکہ کی سربراہی میں ملکوں اور حکومتوں کو برباد کے لئے کسی قسم کے ٹھوس شواہد کا محتاج نہیں۔ چند باتوں اور مفروضوں پرہی یو این سیکورٹی کونسل راتوں رات قراردادیں  منظور کر کے کسی بھی ملک پر چڑھائی کی اجازت دے دیتی ہے۔ بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے ملکوں اور شخصیتوں پر پابندیاں لگ جاتی ہیں۔ امریکہ یوکرین کی مدد کے لئے اربوں ڈالر اور اسلحے کے انبار لیے دوڑا

Read more

کیا پاکستان میں عورت واقعی خوش ہے؟

”پاکستان میں عورتوں کے حالات تو بہت اچھے ہیں، وہ تو خوشحال ہیں، انہیں کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟“ یہ جملہ اکثر سننے کو ملتا ہے۔ سنجیدہ مباحثے ہوں یا سوشل میڈیا کی بحثیں، کچھ مرد ہی نہیں، اکثر خواتین بھی یہی کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ”ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، ہمیں ہمارے سب حقوق ملے ہوئے ہیں“ ۔ مگر سوال یہ ہے کہ اگر واقعی ایسا ہے، تو پھر ہر سال سینکڑوں خواتین غیرت کے نام پر کیوں قتل

Read more

انسانی حقوق؟ پہلے عورت کو انسان تو مانیں

پچھلے دنوں ایک نشست میں ”فیمینزم“ کے موضوع پر گفتگو ہو رہی تھی جب ایک دوست نے کہا کہ ان کو لگتا ہے کہ، ”فیمینسٹ“ ہونے کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو بس ایک ”اچھا انسان“ ہونا چاہیے اور اچھا انسان، عورتوں کی عزت ہی کرتا ہے اور ان کا خیال ہی کرتا ہے۔ اسی طرح اکثر لوگ کہتے ہیں، کہ ”ہم سب انسان ہیں، ہمیں بس انسانی حقوق کی ہی بات کرنی چاہیے، عورت، مرد، سب برابر

Read more

مطلب پرستوں کی دوستی

نیچاں دی اشنائی کولوں فیض کسے نہیں پایا کیکر تے انگور چڑھایا تے ہر گچھا زخمایا (اردو ترجمہ: مطلب پرست لوگوں کے ساتھ آشنائی یا دوستی سے کبھی کسی کو فائدہ نہیں ہوا۔ ایسے تعلق کی مثال ایسے ہے جیسے انگور کی بیل کو کیکر کے درخت ہر چڑھایا جائے اور نتیجتاً انگوروں کو نقصان پہنچے ) میاں محمد بخش صاحب ( 1830۔ 1907 ) ہمارے قریب کے زمانے میں ہونے والے سب سے بڑے پنجابی صوفی شاعر ہیں۔ آپ

Read more

اب میں بولوں کہ ناں بولوں؟

نوے کی دہائی میں پشاور ٹیلی وژن سے افتخار قیصرکا لکھا ہوا ایک ہندکو پروگرام بعنوان ”دیکھ تماشا چلتا بن“ نشر ہوا کرتا تھا۔ اس ڈارمے کا ایک مکالمہ ”اب میں بولوں کہ ناں بولوں؟ نے افتخار قیصر کو مایہ ناز لکھاریوں کی فہرست میں لا کھڑا کیا۔ اُن کے لکھے ہوئے ان مکالموں میں ملک میں ہونے والی نا انصافیوں اور تعصبات کو نشانہ بنایا جاتا اور اُن پر تنقید کی جاتی تھی۔ یہ مکالمے پشاور اور گردونواح میں

Read more

خلع کی صورت میں عورت کا حق مہر

دین اسلام دین فطرت ہے اور فطرت میں وقت کے ساتھ ساتھ مختلف تبدیلیاں ضرور رونما ہوتی ہیں۔ اسلام نے جہاں انسان کے حقوق و فرائض کا تعین کیا وہاں میاں بیوی سمیت مختلف رشتوں کے درمیان وراثت کی تقسیم سمیت ہر نوعیت کے معاملات کو بھی وضاحت سے بیان کر دیا ہے، غرض کہ اسلام نے کسی دور کے انسان کے لئے ہر طرح کے موضوعات کے بارے میں کوئی ابہام نہیں چھوڑا۔ اسلام انتہا پسندی اور جہالت کی

Read more

آدم و حوا: کشش اور اظہار

کائنات کے وسیع کینوس پر وجود کے رنگوں میں سے ایک اہم رنگ کشش کا ہے، جو دو روحوں اور جسموں کو ایک دوسرے کی جانب کھینچتی ہے۔ یہ کشش، خاص طور پر مرد اور عورت کے مابین، زندگی کے تسلسل، محبت کی نمو، اور انسانی تہذیب کے ارتقاء کی بنیاد بنتی ہے۔ صدیوں سے شاعر، ادیب، فلسفی، اور سائنسدان اس جذبے کی نوعیت، اس کے اظہار، اور مرد و زن کے رویوں کو سمجھنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

Read more

پاکستان میں صنفی مساوات: مستقل چیلنجز اور پیش رفت

پاکستان میں صنفی مساوات کی جانب سفر نے کئی مستقل چیلنجز اور کچھ پیش رفت دیکھی ہے۔ صنفی تفاوت کی ایک اہم وجہ معاشرتی صنفی اقدار ہیں۔ پاکستان میں عمومی طور پر مردوں کو خاندان کا کفیل تصور کیا جاتا ہے جبکہ خواتین سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ گھر میں رہیں اور بچوں اور خاندان کے بزرگوں کی دیکھ بھال کریں، اور یہ سارا کام وہ بغیر کسی داد و تحسین یا معاوضے کے انجام دیتی ہیں۔

Read more

معاون خصوصی پرائس کنٹرول کی آنیاں جانیاں

ویسے تو ہر حکومت چاہے وہ وفاق میں ہو یا صوبے میں اور خاص طور پر پنجاب کی ہو، ان کی ڈرامے بازیاں دیکھنے والی ہوتی ہیں، موجودہ پنجاب حکومت جس کی وزیراعلی مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز ہیں، ان کی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کھپ دیکھ کر کھسرے یاد آ جاتے ہیں جو کسی کے گھر بیٹا پیدا ہونے پر ناچ ناچ کر پھاوے ہو جاتے ہیں، مریم نواز نے ایسے

Read more

سوشل میڈیا: آزادی یا انارکی؟

  سوشل میڈیا نے دنیا کو جوڑنے اور ہر فرد کو آواز دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن آج یہ آزادی اور انارکی کے درمیان معلق نظر آتا ہے۔ جہاں یہ پلیٹ فارم دبے کچلے طبقے کو آواز دینے کا ذریعہ بنا، وہیں یہ غلط معلومات، افواہوں، بدتمیزی اور کردار کشی کا میدان بھی بن چکا ہے۔ ہر دوسرا شخص خود کو صحافی، نقاد اور دانشور سمجھ بیٹھا ہے، مگر تحقیق اور ذمہ داری کا عنصر ناپید ہو چکا ہے۔

Read more

ہراسانی کا بڑھتا ہوا چلن

ہمارے سماجی ڈھانچے میں گزشتہ چند سالوں کے دوران عام بول چال کی زبان میں جن چند نئی اصطلاحات کا اضافہ ہوا ہے۔ ان میں ہراسانی، ہراساں کرنا، ذہنی تشدد جیسی اصطلاحات اب ہماری روز مرہ کی زبان کا مکمل حصہ بن چکی ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ ان اصطلاحات کا استعمال زیادہ تر انگریزی کے الفاظ میں ہوتا ہے۔ جیسے sexual harassment، mental harassment، oral harassment etc۔ ہم جس دور میں زندہ ہیں اور ہمارا معاشرتی نظام جن

Read more

خواتین کے بارے میں پولیس اور وکلا کا رویہ

گزشتہ کالم میں ہم نے لکھا تھا کہ اخبار اٹھاؤ تو زیادہ تر بری خبریں ہی پڑھنے کو ملتی ہیں مگر آج صبح ہی یہ خبر پڑھ کر دل خوش ہو گیا کہ صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے کیسز میں غیر سنجیدہ رویہ اپنانے پر سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو سرزنش کی ہے۔ اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ کاروکاری کے کیسز میں پولیس کی ناقص تحقیقات کا نوٹس لے۔ عدالت عالیہ کی رائے

Read more

کیا ہمارے معاشرے میں خواتین کی بہت عزت ہے؟

عالمی یوم نسواں کے حوالے سے احسن بودلہ صاحب کی دی بلیک ہول کی گفتگو اور کتاب کی رونمائی کی ویڈیو کے کچھ اولین لمحات دیکھنے کا موقع ملا۔ اچھی گفتگو تھی، سب کو سننی چاہیے۔ البتہ کچھ چیزیں ناچیز کے ذہن میں آئیں جن پر یہ تحریر لکھنے کی جسارت کرنی پڑی۔ ‎ڈاکٹر روش ندیم نے احسن صاحب سے پوچھا کہ ایک عام آدمی تو یہ سمجھتا ہے کہ وہ خواتین کو بہت عزت دے رہا ہے بحیثیت ماں

Read more

جس نے بھی ڈالی، بری نظر ڈالی

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل پر لکھتے ہوئے عمر گزر گئی، قوانین بھی بن گئے لیکن لگتا یہی ہے کہ پاکستانی معاشرے میں ابھی تک ملازمت پیشہ خاتون کے تصور کو قبول نہیں کیا گیا حالانکہ اسی ملک میں ایک خاتون دو مرتبہ وزیر اعظم بنی اور آج کل پنجاب کی وزیر اعلیٰ بھی ایک خاتون ہے۔ لیکن ملازمت پیشہ خواتین کو آج بھی مختلف طرح کی ہراسمنٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس میں جنسی ہراسانی، امتیازی رویہ، اور

Read more

ظلم پہ خاموشی جرم ہے

(جی پی ایم سی کے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر کے ہاتھوں انٹرن ڈاکٹر کی جنسی ہراسانی کا کیس) ویسے تو بڑے نامور اور معتبر اداروں میں صاحب اختیار افراد کے ہاتھوں بے بس اور کم اختیار رکھنے والی خواتین کی جنسی ہراسانی کے واقعات کا ہونا کوئی انہونی بات نہیں لیکن اگر ان رویوں پہ معاشرہ خاموشی اختیار کر لے تو یہ ایک اجتماعی جرم ہے۔ جس کا ارتکاب ہم اکثر کرتے آئے ہیں۔ اور جس کے لئے ہم

Read more

بے بس مائیں، گمشدہ صدائیں

ماں کے وجود سے جنم لینے والی دنیا نے ہمیشہ اسی ماں کو صبر کا درس دیا، قربانی کا بوجھ دیا، اور خاموشی کی زنجیروں میں جکڑ دیا۔ وہ جو سب کے لیے روشنی کا مینار بنی، خود اندھیروں میں دھکیل دی گئی۔ وہ بہن جو بھائی کے لیے دعا کرتی رہی، وہ بیٹی جو باپ کے سائے میں پروان چڑھی، وہ بیوی جو شوہر کے لیے زندگی کا سہارا بنی۔ مگر جب اس نے اپنے لیے جینے کی خواہش

Read more

معلم کا روحانی پدرانہ کردار

روحانی باپ کا تصور مختلف مذاہب اور ثقافتوں میں صدیوں سے موجود ہے، جہاں روحانی رہنما کو والد جیسا درجہ دیا جاتا ہے جو رہنمائی، حکمت اور سرپرستی فراہم کرتا ہے۔ یہ تعلق نہ صرف مذہبی بلکہ جذباتی اور سماجی طور پر بھی گہرا ہوتا ہے۔ مسیحیت میں پادریوں کو ”باپ“ کہا جاتا ہے جبکہ اسلامی تصوف میں مرشد کی حیثیت ایک رہنما کی ہوتی ہے جو مریدوں کی روحانی ترقی میں مدد فراہم کرتا ہے۔ تاہم، حالیہ دہائیوں میں

Read more

ایک اور 8 مارچ اور خواتین کی جدوجہد اور مسائل

آج 8 مارچ، عالمی یوم خواتین کے موقع پر، ایک پروفیشنل ویمن ہونے کے ناتے، میں نے ایک بار پھر ان چیلنجز کو محسوس کیا جن کا سامنا پیشہ ور خواتین کو روزمرہ کی بنیاد پر کرنا پڑتا ہے۔ میرے لیے آج سب سے بڑا مسئلہ دفتر آنے اور واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست تھا، جو کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے لیے اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ میرے ایک مرد کولیگ نے، جسے مجھ سے زیادہ فاصلے

Read more

تعلیم، جنسی ہراسانی اور ہمارا معاشرہ

مالاکنڈ یونیورسٹی میں پیش آنے والا حالیہ واقعہ نہ صرف ایک فرد یا ادارے کی کوتاہی کو ظاہر کرتا ہے، بلکہ یہ ہمارے تعلیمی نظام، سماجی ڈھانچے، اور قانونی کمزوریوں کا آئینہ دار ہے۔ یہ واقعہ ہمارے معاشرے کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، جس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ہراسانی جیسے مسائل کسی ایک طبقے یا جنس تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک اجتماعی مسئلہ ہے جس کا حل سماجی، تعلیمی، اور قانونی سطح پر ہی

Read more

تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے بڑھتے واقعات

پاکستانی تعلیمی اداروں میں طلبہ بالخصوص طالبات کو ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے طلبہ، والدین، انتظامیہ اور پالیسی سازوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ ملک بھر میں مختلف یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں میں جنسی ہراسانی، دھونس اور دیگر بدانتظامی کی مسلسل سامنے آنے والی خبروں کے نتیجے میں طلبہ، خاص طور پر طالبات کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے بارے میں سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حیران کن امر یہ ہے کہ اس طرح

Read more

جینا ہر دور میں عورت کی خطا ہے لوگو

گزشتہ تیس سالوں کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں جنسی اور تولیدی صحت سے منسلک خواتین کے دوسرے حقوق کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے لیکن ابھی بھی پاکستان سمیت بہت سے ممالک میں لاکھوں خواتین ان حقوق سے محروم ہیں۔ پچھلے برس یو این ایف پی اے نے ”دُنیا کی آبادی کی صورت حال 2024“ پر اپنی سالانہ رپورٹ کا اجراء کیا تھا۔ اس رپورٹ کا موضوع ”اُمید کے دھاگوں سے باہم بندھی زندگیاں : جنسی اور

Read more

ٹرانس جینڈر کے حقوق

ٹرانس جینڈر افراد انسانی معاشرے کا وہ طبقہ ہیں جنہیں طویل عرصے تک نظر انداز کیا گیا، مگر ان کی جدوجہد اور معاشرتی شعور میں اضافے کے ساتھ ان کے حقوق کو تسلیم کیا جانے لگا ہے۔ پاکستان میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو آئینی و قانونی حقوق کی فراہمی کا سفر مشکل اور طویل رہا ہے، لیکن حالیہ برسوں میں ان کی خدمات اور کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کئی مثبت اقدامات کیے گئے ہیں۔ آئین پاکستان اور ٹرانس جینڈر

Read more

عورت مارچ فروری میں کیوں؟

2018 سے عورت مارچ ہر سال 8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سال عورت مارچ لاہور 8 مارچ کی بجائے 12 فروری کو پاکستان کے قومی یومِ خواتین پر ہے۔ عورت مارچ 2025 کا موضوع فیمنسٹ ہسٹری ہے۔ جس کا مقصد پاکستان میں ماضی اور حال کی فیمنسٹ شخصیات اور تحریکوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ ان کا تعلق آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن (APWA) سے ہو، سندھیانی تحریک سے، لیبر

Read more

سیاسی شعور سے عاری طلبہ، روبوٹک مزدوروں کی افزائش

نو آبادیاتی معاشروں میں سیاسی آزادی پر قدغن کوئی نئی بات نہیں ہے یہ نا صرف معمول کا ہی حصہ سمجھی جاتی ہے بلکہ اپنا تاریخی تسلسل بھی رکھتی ہے کیونکہ ایسے معاشروں کی کل تاریخ سیاسی آزادی پر قدغن اور پابندیوں کا ہی شاخسانہ ہے۔ پاکستان بھی جو برطانوی استعمار سے آزاد ہو کر (کچھ لوگوں کی رائے البتہ مختلف ہے ) دنیا کے نقشے پر ابھرا، ایسے ہی المیے کا شکار رہا ہے۔ پہلے انگریزوں کی پابندیاں تھیں

Read more

پیکا ایکٹ: گھر کو گھر بنانے میں نئی ترکیب لازم ہے

”پیکا“ ، دی پریوینشن آف الیکٹرنک کرائمز، 2025 میں ترامیم دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط کے بعد قانون بن کر نافذ ہو گیا۔ ایکٹ میں غیرقانونی مواد کی 16 اقسام کی فہرست ہے۔ گستاخانہ مواد، تشدد، فرقہ ورانہ منافرت کو ہوا دینا۔ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی یا دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن ہو گا۔ غیرقانونی مواد میں جعلی یا جھوٹی رپورٹس، آئینی اداروں اور ان کے

Read more

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 جج عمران خان کے ساتھ ایک پیج پر کیسے؟

ان دنوں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے دو خطوں کا چرچا ہے۔ ایک خط تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے لکھا ہے اور اس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں آئینی انتظام ناکام ہو چکا ہے لہذا سپریم کورٹ عوامی حقوق کی حفاظت کے لیے معاملات اپنے ہاتھ میں لے۔ دوسرا خط اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں کی جانب سے دوسری ہائی کورٹس سے ججوں کے مبینہ تبادلوں

Read more

وائس چانسلرز تعیناتی کے مجوزہ معیار پر اعتراض کیوں؟

گزشتہ کئی دن سے سندھ کی سرکاری جامعات خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ بیشتر جامعات میں اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔ تعلیمی اور تدریسی عمل معطل ہے۔ حکومت سندھ اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ احتجاج کی وجہ یہ ہے کہ سندھ کابینہ نے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹس ایکٹ 2018 میں کچھ ترامیم کی منظوری دی ہے۔ یہ ترامیم سندھ کی جامعات میں وائس چانسلروں کی تعیناتی کے رائج طریقہ کار میں تبدیلی سے

Read more

مصنوعی ویڈیوز اور تصاویر۔ جدید دور کے سماجی قاتل

اے آئی سماج کے لئے خطر ناک ہتھیار بھی بن سکتا ہے مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے فوائد اور ترقی کے باوجود، اس کے کئی نقصانات سامنے آرہے ہیں، خاص طور پر غیر متفقہ مباشرت امیجری (این سی آئی آئی) کے تناظر میں۔ اس مسئلے نے ہراساں کرنے کے کو مزید پیچیدہ اور خطرناک بنا دیا ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی کا غلط استعمال لوگوں کی زندگیوں کو شدید متاثر کر سکتا ہے۔ این سی آئی آئی ایسے مواد کو

Read more

اب جسٹن ٹروڈو سے ہی سیکھ لیں!

کینیڈین سیاست میں آئینی بادشاہت موجود ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اس کے تعلقات برطانوی شاہی خاندان سے ہیں۔ بادشاہ وہاں کی ریاست کا علامتی طور پر سربراہ ہے۔ کینیڈا میں گورنر جنرل بادشاہ کا نمائندہ ہوتا ہے مگر تمام تر اصل اختیارات وزیر اعظم کے پاس ہوتے ہیں۔ وہاں کا وزیرِ اعظم اور کابینہ اہم فیصلے کر کے اپنے ملک کی سمت طے کرتے ہیں۔ کینیڈا جیسے بڑے ملک کی سیاسی روایات میں بہت تنوع ہے جس میں

Read more

پاکستان میں جسم فروشی۔ ایک تلخ حقیقت

پاکستان میں جسم فروشی ایک ایسا موضوع ہے جو معاشرتی، قانونی اور اخلاقی پہلوؤں سے جڑا ہوا ہے۔ یہ عمل ملک میں غیر قانونی ہے، تاہم اس کی موجودگی ایک کھلا راز ہے۔ جسم فروشی کا کاروبار خفیہ طور پر جاری رہتا ہے، جس میں خواتین، مرد اور خواجہ سرا شامل ہیں۔ لاہور کی ہیرا منڈی، جو کبھی رقص اور موسیقی کی محفلوں کا مرکز تھی، وقت کے ساتھ جسم فروشی کا گڑھ بن گئی۔ مغل دور میں آباد کی

Read more

جنسی ہراسانی کے پس منظر میں لکھا گیا افسانہ ”انٹرویو“ کتاب ”سربریدہ سائے“

نجمہ چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی۔ اس کا والد فوت ہو چکا تھا جبکہ والدہ اکثر بیمار رہتی تھی۔ بہن بھائی ابھی چھوٹے تھے۔ سکول میں پڑھ رہے تھے۔ اس لئے گھر کی ساری ذمہ داری نجمہ کے کاندھوں پر آ پڑی تھی۔ چونکہ جمع پونجی ختم ہوتی جا رہی تھی، اس لئے وہ چاہتی تھی کہ جلد از جلد کوئی نوکری مل جائے تاکہ اس کے چھوٹے بہن بھائی تعلیم حاصل کرسکیں اور بیمار ماں کی

Read more

پلیز ہمیں عزت سے اپنی جابز کرنے دو

حال ہی میں ڈاکٹر پروفیسر شہزاد علی یورولوجی ڈیپارٹمنٹ جناح ہسپتال کراچی، جو انچارج کے طور پر تعینات تھے، نے مبینہ طور پر اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر مہرین عروج کو گزشتہ دو سال سے ورک پلیس جنسی ہراسمنٹ کر رہے تھے۔ متاثرہ ڈاکٹر مہرین کے بیان کے مطابق دن بہ دن جنسی ہراسمنٹ میں اضافہ ہوتا گیا۔ تنگ آ کر متاثرہ نے ڈاکٹر شہزاد کے واٹس ایپ پر بھیجے گئے میسجز کو بطور

Read more

” کاغذ“ فیصل خیام کے پہلے شعری مجموعہ ایک ”طبیعاتی“ مطالعہ

کاغذ، بمطابق لغات، قرطاس، پتر، رقعہ، تحریر، دستاویز، مچلکہ، اخبار، اعمال نامہ، خط وغیرہ کے معانی میں مستعمل ہے۔ مقامی طور پر یہ لفظ فیصلے اور ثبوت، حتی کے طلاق نامے کے مترادف بھی سمجھا جاتا ہے ۔ شمس الرحمن فاروقی نے عربی یا فارسی لفظ نہ ہونے پر اس کی جمع کاغذات کی بجائے کواغذ قرار دی ہے۔ کاغذ ابتدائی شکل میں مصریوں نے تین ہزار سال قبل مسیح میں ”پیپرس“ نامی درخت کی چھال اور گودے سے تیار

Read more

بھارت کی لیجنڈ شوبز اسٹار ریکھا بھی ہم جنس پرست نکلی

کیا بھارتی اداکارہ ریکھا کے بارے میں یہ سنسنی خیز انکشاف پہلی بار سامنے آیا ہے؟ جی نہیں لیجنڈ اسٹار امیتابھ بچن پر مرمٹنے والی ریکھا کی زندگی ایسی رنگین و سنگین کہانیوں سے بھری پڑی ہے اور اب جو بات سامنے آئی ہے کہ ریکھا کے اپنی منیجر فرزانہ سے ”ناجائز تعلقات“ ہیں تو یہ واقفان حال کے لیے بالکل بھی اچنبھے والی بات نہیں ہے، ریکھا ماضی میں امیتابھ پر فریفتہ تھی لیکن اسے جیا لے اڑی اور

Read more

چترال میں خودکشیاں اور پولیس کا ایس پی ڈی پروگرام

ان دنوں صوبہ خیبرپختونخوا کی وادی چترال جیسے خوبصورت علاقے میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے ایک سنگین سماجی مسئلے کی شکل اختیار کر لی ہے۔ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں خودکشی کرنے کا یہ مسئلہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے دردناک صدمہ ہے بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے۔ اسی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے چترال پولیس کی جانب سے Suicide Prevention Desk کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کہ

Read more

مطیع اللہ جان کا مسئلہ

عباس ناصر کا شمار پاکستان کے چند ان معتبر اور بڑے صحافیوں میں ہوتا ہے جن کا دامن میدانِ صحافت میں ساری زندگی تج دینے کے بعد بھی اجلا اور شفاف ہے۔ ”دی مسلم“ ، ”بی بی سی“ ، ”دی نیوز“ ، ”ڈان“ اور ”ہیرالڈ“ جیسے اداروں کے ساتھ وابستہ رہنے والے عباس ناصر 2006 سے 2010 تک ڈان کے ایڈیٹر رہے اور 2010 کے بعد لندن مقیم ہو گئے۔ تب سے عباس ناصر ڈان میں ہر ہفتے باقاعدگی سے

Read more

ٹرمپ کی جیت: ہار کر بیٹھ گئے جال بچھانے والے

  ویسے تو 2024 ءکے امریکی انتخاب کے متعلق یہ باور کرایا جا رہا تھا کہ ”نیک ٹو نیک“ مقابلہ ہو گا۔ امریکی پول سروے کے ادارے یہ تاثر دے رہے تھے کہ لگتا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہو گی اور کملا ہیرس پہلی خاتون امریکی صدر بن کر تاریخ رقم کریں گی بہت سے مواقع پر دونوں امیدواروں کی مقبولیت کے عوامی اعداد و شمار میں ایک آدھ فیصد کا فرق دکھایا جاتا رہا مگر جب رزلٹ

Read more

سوشل میڈیا کا استعمال۔ نوجوان لڑکے، لڑکیوں اور والدین سے چند گزارشات

آج کل سوشل میڈیا پر وقتی شہرت کے خاطر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ایسے مواد کو اپلوڈ کر رہے ہیں جو نہ صرف ان کے لیے، بلکہ ان کی پوری فیملی کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اپنی ذاتی زندگی، فیملی کے نجی لمحات اور محافل کی ویڈیوز کو عوامی سطح پر شیئر کرنا ایک عام سی بات بنتی جا رہی ہے، جو معاشرتی اقدار اور خاندانی وقار کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ سب سے تشویشناک بات

Read more

اور امریکہ دیکھتا رہ گیا۔۔۔

یہ 2014 کی بات ہے جب میں نے برطانیہ میں رہنے کے لیے آئرلینڈ چھوڑا تھا۔ ایک دن اپنی فیملی کو مشہور ہیروڈس اسٹور دکھا کے باہر آیا تو پتہ چلا کہ امریکہ جیسی طاقت کو پریشان کرنے والا مشہور صحافی لندن کے اس محلے میں مقیم ہے۔ یہ وہ دن تھے جب نہ صرف برطانیہ بلکہ دیگر یورپی ممالک بھی اس کو امریکا کے حوالے کرنے کے لیے، امریکا کے دباؤ میں تھے۔ امریکا اس صحافی کو 70 یا

Read more

بیٹی بیزار معاشرہ

انسانی حقوق اور صنفی مساوات کے حوالے سے ہمارا ریکارڈ بالکل بھی قابل رشک نہیں۔ اکثر ایسے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں کہ یہ معاشرہ تعفن زدہ اور گلا سٹرا لگنے لگتا ہے۔ صدیوں پرانی مقامی رسومات اور سماجی رویوں کی بدولت ہم آج بھی اپنی بیٹیوں کو مساوی حقوق اور جائز مقام دینے سے گریزاں ہیں۔ ہم اس قدر ذہنی زوال کا شکار ہوچکے ہیں کہ کبھی کبھی خوف محسوس ہوتا ہے کہ کہیں ہم بھی ماضی

Read more

دیہی خواتین کا عالمی دن

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 18 دسمبر 2007 کو پیش ہونے والی قرارداد 62 / 136 کی منظوری کے بعد 15 اکتوبر 2008 کو پہلی بار دیہی خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ جس کا مقصد دیہات میں رہ کر معاشرتی ترقی میں کردار ادا کرنے والی خواتین کے مسائل اجاگر کرنا تھا۔ 15 اکتوبر کو دیہی خواتین کے عالمی دن پر مختلف ممالک میں صنفی مساوات کے لیے آواز بلند کی جاتی ہے۔ 2023 میں ہونے والی مردم

Read more

جذبات کا اشتعال: وجہ عورت یا لاقانونیت

مذہبی طبقے کی جانب سے جنسی بے راہ روی اور جنسی ہیجان کا ذمہ دار اکثر عورت کو قرار دیا جاتا ہے اور اس پر تو گویا مذہبی طبقے کا ایمان ہے کہ عورت کو اگر سات پردوں میں نہ رکھا گیا تو پھر مرد کے جذبات بھڑکنا فطری ہے اور پھر مرد مجبور ہو کر عورت کا ریپ بھی کر دے تو بھی قصور وار عورت ہی ہوگی کیوں کہ اس نے مرد کے جذبات کو بھڑکایا، لیکن عملی

Read more

ذہنی صحت کا عالمی دن

انسان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، ان نعمتوں میں سب سے زیادہ اہمیت کی حامل انسانی جسم کے اعضاء اور نظام ہے، سر کے بالوں سے پاؤں کے ناخن تک کسی ایک عضو میں بھی خرابی پیدا ہو جائے تو پورا نظام پگڑ جاتا ہے اور انسان بے چین ہو جاتا ہے، انسانی جسم کے ہر عضو کی اہمیت اپنی جگہ اہم ہے لیکن انسان میں دماغ ایک ایسا پُرزہ ہے کہ اگر اسے جسم

Read more

سوشل میڈیا: چیلنجز، مضمرات اور ان کا سدباب

پچھلی دہائی سے اب تک، سوشل میڈیا ایک طاقتور قوت کے طور پر ابھرا ہے جس نے لوگوں کے باہمی روابط، بات چیت کرنے اور معلومات کے استعمال کے طریقے کو از سر نو تشکیل دیا ہے۔ فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، ٹِک ٹِک اور لنکڈ اِن جیسے پلیٹ فارمز نے لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے، اپنی ذاتی معلومات دوسروں پر عیاں کرنے اور عالمی واقعات کے بارے میں باخبر رہنے کے طریقے کو تبدیل کر دیا

Read more

سوشل میڈیا ریگولیٹ کیسے ہو گا؟

جدید ٹیکنالوجی کی ترقی نے معاشروں میں جہاں انسانوں کو بے پناہ سہولیات، باہمی ابلاغ اور اظہار رائے کے غیر محدود وسائل مہیا کیے وہاں صرف سوشل میڈیا ٹیکنالوجی نے ہزاروں انسانی زندگیاں غیر محفوظ، شخصی پرائیویسی مخدوش اور عزت نفس کے احساس کو مجروح کرنے کے علاوہ تشدد، بے یقینی اور ذہنی انتشار کو بڑھا کر اُس سکونِ قلب کو برباد کر دیا جو تہذیب کو بنیادیں فراہم کرتا رہا۔ تہذیب ابتری اور بدنظمی کے خاتمہ سے شروع ہوئی،

Read more

مقامی حکومتوں کے فیصلہ سازی عمل میں خواتین کی شمولیت

خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2019 کے تحت دو مراحل میں منعقد کیے گئے تھے۔ پہلے مرحلے میں 19 دسمبر 2021 کو 17 اضلاع میں انتخابات کا انعقاد ہوا جن میں 1174783 نفوس کی آبادی والا شہر ہری پور بھی شامل تھا۔ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق جب بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا تو کل 692185 ووٹرز رجسٹرڈ تھے جن میں

Read more

پاس کر یا برداشت کر!

میری اس تحریر کا ٹائٹل پڑھ کر مردوں کو غصہ ضرور آئے گا، مگر مرد حضرات جب اس تحریر کو مکمل پڑھ لیں گے تو وہ یقیناً یہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ کہیں نہ کہیں اس تحریر میں ان کا اپنا کردار بھی تو شامل نہیں۔ یہ بلاگ مجھ جیسی خواتین کے لیے ہے جو کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکل کر ہراسمنٹ کا سامنا کرتی ہیں۔ خواتین ہوں یا چھوٹے بچے بچیاں انہیں ہر

Read more

کولکتہ میں ڈاکٹروں کا احتجاج: ’ریپ کے بعد قتل ہونے والی ڈاکٹر کے لیے انصاف چاہتی ہوں مگر میرا بیٹا علاج نہ ملنے پر تڑپ تڑپ کر مر گیا‘

کولکتہ میں نوجوان ڈاکٹرز ایک ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔ انھوں نے ریاستی انتظامیہ کے سامنے مطالبات رکھے ہیں اور کہا ہے کہ ان کی منظوری تک کسی اور معاملے پر بات نہیں ہوگی۔ انڈیا کی ریاست کولکتہ میں حالات اب بھی کشیدہ ہیں اور عام لوگ صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔

Read more

جنسی جرائم: وقت کرتا ہے پرورش برسوں

ڈاکٹر مومیتا کیس سے پہلے بھی اور ڈاکٹر مومیتا کے کیس کے بعد بھی پاکستان میں کئی عصمت دری، قتل اور ہراساں کرنے کے واقعات بڑی شد و مد سے نظر آرہے ہیں، جن میں عورتیں بچے یہاں تک کہ مردہ خواتین بھی شامل ہیں 2020۔ 2019۔ کے ان جرائم کا ڈیٹا مستقل واقعات کی بڑھتی ہوئی سطح کی طرف اشارہ دے رہا ہے۔ مختلف حقوق نسواں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ہونے کے باوجود کوئی خاطرخواہ پیش رفت نظر

Read more

انڈیا کی دائیاں جنھوں نے لڑکیوں کو قتل کرنے کے بجائے انھیں بچانا شروع کیا

انڈیا کی شمال مشرقی ریاست کے دیہی علاقے میں دائیوں کا ایک گروپ معمول کے مطابق نوزائیدہ لڑکیوں کو قتل کر دیتا تھا لیکن پھر انھوں نے اس کے خلاف مزاحمت شروع کر دی۔

Read more

پاکستان میں خواتین ڈاکٹرز اور نرسز کو درپیش مشکلات: ’ڈیوٹی پر لڑکی ہونی چاہیے اور پیاری ہونی چاہیے‘

بی بی سی نے پاکستان بھر میں متعدد خواتین ڈاکٹرز اور نرسز سے بات کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ دوران ڈیوٹی وہ اپنے آپ کو کس حد تک محفوظ تصور کرتی ہیں۔ ان ڈاکٹرز اور نرسز نے بتایا کہ انھیں ناصرف مریضوں اور ان کے لواحقین کے پُرتشدد رویوں کا سامنا رہتا ہے بلکہ اپنے ساتھی مرد ڈاکٹروں اور طبی کارکنان کی جانب سے جنسی ہراسانی کا ڈر بھی موجود رہتا ہے۔

Read more

انڈیا کے مقدس شہر میں باعث تشویش واقعہ جس میں ’سڑک کنارے ریپ کو روکنے کی بجائے ویڈیو بنائی گئی‘

انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اُجین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو سڑک کے کنارے مبینہ طور پر ایک خاتون کا ریپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Read more

پاکستانی خواتین کو رشتہ ایپس پر مردوں کے دھوکے کا سامنا: ’خود کو کنوارہ ظاہر کرنے والے شخص کی اپنی 17 سال کی بیٹی تھی‘

ہمارے معاشرے میں بہت سی خواتین کو شادی کے لیے موزوں رشتوں کی تلاش میں مشکلات ہیں ایسے میں ملک میں مختلف آن لائن میٹریمونیئل ایپس کام کر رہی ہیں لیکن رشتہ کی تلاش کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ انھیں ان پلیٹ فارمز پر شادی شدہ مردوں کا سامنا ہے جو غلط معلومات سے ان خواتین کو دھوکا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

Read more

A City in City

واپسی پہ میں نے نومی کو نیشنل کالج آف آرٹس کے سامنے استنبول چوک میں موجود ایک چھوٹے سے پرندوں کے شہر کا حوالہ دیا تو ہمارے دورے کا اختتام ہو چکا تھا۔ یہ ایک دلچسپ دورہ تھا۔ میرے لیے سب سے مشکل کام صبح سویرے جاگنا تھا۔ دو ہی آپشنز تھے۔ یا تو سویا ہی نہ جائے یا پھر دورہ کینسل کر دوں۔ قرعہ پہلے آپشن کے حق میں نکلا۔ معمول جیت گیا اور میں جاگتا رہا۔ آٹھ بجے

Read more

زندان اوین، قید تنہائی اور گلابی پتلون: بدنام زمانہ ایرانی جیل میں آسٹریلوی لیکچرر نے 804 دن کیسے گزارے

کائلی مور گلبرٹ کو جب 2018 میں ایران کے شہر قم میں ایک کانفرنس کی دعوت ملی تو ان کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ دو ڈھائی ہفتے کے بجائے انھیں 804 دن قید میں گزارنے پڑیں گے۔

Read more

تحفظ ختم نبوت کے نام پر عوام کے ساتھ دھوکہ دہی

مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کی قلابازی سے ملک میں صرف مذہبی گروہوں کی طاقت ہی واضح نہیں ہوئی بلکہ یہ بھی سامنے آیا ہے کہ سیاسی لیڈر حتی کہ پارلیمنٹ بھی ایسے عناصر کے ناجائز اور غیر متعلقہ مطالبات کے سامنے ہتھیار ڈال چکی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ملک میں مذہبی شدت پسندی کا افسوسناک ماحول بنا دیا گیا ہے۔ ایسے میں دلیل یا منطق حتی کہ قانون کی ضرورتیں پوری کرنا بھی اہم

Read more

’سیکس کے لیے خود کو دستیاب رکھیں‘: انڈیا کی وہ فلم انڈسٹری جہاں اداکاروں کو کام کے لیے ’سمجھوتہ‘ کرنا پڑتا ہے

233 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں کیرالہ کی ملیالم فلم انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ ہونے والے غیر منصفانہ رویے اور ان کے جنسی استحصال کی تفصیلات موجود ہیں

Read more

عورت کس کے اعصاب پر سوار ہے؟

علامہ اقبال نے ضرب کلیم میں ہند کے شاعروں، صورت گروں اور افسانہ نویسوں پر طنز کرتے ہوئے فرمایا تھا۔ ‘آہ بے چاروں کے اعصاب پہ عورت ہے سوار’۔ 1936ء میں شائع ہونے والی اس تصنیف کو حضرت اقبال نے ‘دور حاضر کے خلاف اعلان جنگ’ کا ذیلی عنوان دیا تھا۔ اس کتاب میں عورت کے موضوع پر نو مختصر نظمیں شامل ہیں۔عورت کے حقوق, آزادی اور مساوات کے تصورات یورپ میں روشن خیالی کی تحریک کے زیر اثر اٹھارہویں

Read more

کولکتہ میں ریپ اور قتل کی گئی ڈاکٹر کے والد: ’میری ایک بیٹی چلی گئی، لیکن اب میرے کروڑوں بیٹے، بیٹیاں ہیں‘

تقریباً دس روز قبل کولکتہ کے ایک ہسپتال میں نوجوان ڈاکٹر کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد مغربی بنگال سمیت انڈیا بھر میں ڈاکٹروں اور سول سوسائٹی کا احتجاج جاری ہے۔ دلی، ممبئی، کولکتہ اور دیگر شہروں میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ ریپ اور قتل کے مقدمے کی تحقیقات مکمل ہونے تک کام پر واپس نہیں آئیں گے۔

Read more

اولمپکس میں 100 گرام اضافی وزن کا معاملہ: انڈین پہلوان وینیش پھوگاٹ کی چاندی کا تمغہ دیے جانے کی درخواست مسترد

دا کورٹ آف آربٹریشن فار سپورٹس (کھیلوں کی ثالثی عدالت) نے انڈین پہلوان وینیش پھوگاٹ کی پیرس اولمپکس سے نااہلی پر مشترکہ طور پر چاندی کا تمغہ دیے جانے کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔

Read more

کولکتہ ریپ کیس: جب پولیس نے ’ٹوٹے ہوئے بلیوٹوتھ‘ سے ملزم کا سراغ لگایا

کولکتہ میں ہسپتال کی ایک ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد سے شہر کے حالات کشیدہ ہیں۔ ریاست کے دیگر ہسپتالوں میں بھی ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں اور متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Read more

’شوہر نے کمپنی کے سی ای او سے کہا کہ میری بیگم یہاں کام نہیں کر سکتی‘

ندا بتاتی ہیں کہ جب وہ ملازمت کے لیے انٹرویو دینے گئیں تو انھیں کہا گیا ’پہلے تحریری بیان دیں کہ مجھے میرے شوہر کی طرف سے کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔‘

Read more

بنگلہ دیش اور پاکستانی بہاری: حقیقت، خاموشی، اور فکر

انگریزی کا ایک فقرہ جس کا آزاد اردو ترجمہ کچھ یوں بھی ہو سکتا ہے کہ ”صرف ہم پلہ ہی موازنے کے اہل ہیں“ میرے دماغ میں بار بار آ رہا ہے جب سے میں نے بنگلہ دیش کی حالیہ صورت احوال کے پس منظر میں سوشل میڈیا پر مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول ایسے ”صحافیوں“ کے ( جو ان فورمز سے بھی منسلک ہیں جو کبھی معروف اور معتبر فورمز جانے جاتے تھے ) تبصرے اور تجزیے پڑھے ہیں۔ ان

Read more

وینیش پھوگاٹ: جب چند گرام وزن نے انڈیا کے لیے طلائی تمغے کا خواب چکنا چور کر دیا

بدھ کی صبح تک وینیش پھوگاٹ کا پیرس اولمپکس میں کم از کم چاندی کا تمغہ جیتنا طے تھا اورانڈیا بھر سے انھیں ریسلنگ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی خاتون بننے پر مبارکبادیں دی جا رہی تھیں لیکن دن چڑھنے کے ساتھ ہی ایک ایسی خبر آئی کہ وینیش اور انڈین قوم کا یہ سنہرا خواب ٹوٹ گیا۔

Read more

’غریبوں کے بینکار‘ جن پر شیخ حسینہ نے ’عوام کا خون چوسنے‘ کا الزام لگایا

شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے ڈرامائی اختتام کے بعد اب پروفیسر یونس ہی ایک ایسی شخصیت کے طور پر سامنے آئے ہیں جن پر ملک میں احتجاج کرنے والے طلبہ اعتماد کرتے دکھائی دیے۔

Read more

مائکرو فکشن (چار کہانیاں)

اخبار کے داغ وہ خوش بھی تھا اور پر عزم بھی۔ کہنے لگا اب مجھے قومی اخبار میں نوکری ملی ہے۔ میں مزید محنت سے رپورٹنگ کروں گا۔ تنخواہ فی الحال مقامی اخبار جتنی ہے لیکن امید ہے میرا کام دیکھ کر مالکان بڑھا دیں گے۔ چند دن بعد پھر ملا تو خاصا پرجوش تھا۔ اسے چونکا دینے والی ایک سٹوری ملی تھی جو مشہور بس کمپنی کی خواتین میزبانوں سے متعلق تھی۔ اسے پتہ چلا تھا کہ غریب گھرانوں

Read more

پاکستان میں حقوق نسواں اور اس کے مقبول نعرے

خواتین کے حقوق سے مراد وہ حقوق اور آزادیاں ہیں جو خواتین کو حاصل ہونی چاہئیں تاکہ وہ زندگی کے مختلف شعبوں میں مردوں کے برابر مقام حاصل کر سکیں۔ یہ حقوق اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ خواتین سماجی، اقتصادی، سیاسی اور ذاتی زندگی کے تمام پہلوؤں میں برابری اور عزت کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ جب ہم حقوق کی بات کرتے ہیں تو ہمیں سب سے پہلے یونانی اور رومی طرز معاشرت کی طرف دیکھنا پڑے گا

Read more

پاکستانی معاشرہ اور کام کرنے والی خواتین

بطور پاکستانی ہم یوں تو اسلام اور اسلامی ، اخلاقی،اور معاشرتی اقدار و روایات کی بات تو بہت کرتے ہیں لیکن جب بات ان سب پر عمل درآمد کی ہوتی ہے تو ہم سب اپنا دامن بچاتے ہوئے ہر نا انصافی، غیر اخلاقی حرکت و روئیے کو نظر انداز کرتے ہیں اور یہی حقیقت ہے کہ جس کی وجہ سے ابھی تک ہمارے معاشرے سے خواتین کے خلاف متعصبانہ رویہ ختم نہیں ہو سکا۔ پاکستانی معاشرے میں کام کرنے والی

Read more

وکی لیکس بانی پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون جو ان کی آزادی پر خوش ہیں

سویڈن کی انسانی حقوق کی کارکن اینا آرڈین خوش ہیں کہ جولین اسانج اب آزاد ہیں۔ لیکن ماضی میں انھوں نے جولین کے متعلق جس قسم کے دعوے کیے ہیں، ان سے یہی گمان ہوتا ہے کہ ان کے دل میں جولین کے لیے نیک خواہشات رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہیے۔

Read more

طلباء، سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال اور منفی پہلو۔

یقیناً سوشل میڈیا نے ہماری زندگیوں میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے، خاص طور پر طلباء کی زندگیوں میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اہم تبدیلیاں رونما کی ہیں طلباء کی روزمرہ کی سرگرمیوں میں سوشل میڈیا کا اہم کردار ہے۔ اگرچہ سوشل میڈیا نے طلباء کو آگے بڑھنے، شخصیت سازی اور کمانے کے بہت سے مواقع فراہم کیے ہیں، لیکن اس کے استعمال کے کئی منفی پہلو بھی ہیں اگر ہم سوشل میڈیا کے مثبت اثرات کی بات

Read more

34 سال قبل کویت میں یرغمال بننے والے مسافروں کا برطانوی حکومت سے ہرجانے کا مطالبہ: ’عراقی فوجیوں نے میرا ریپ کیا‘

طیارے پر سوار مسافروں کو یرغمال بنا لیا گیا جن میں سے چند کو تو فوری طور پر ہی رہا کر دیا گیا لیکن کئی مسافروں کو عراقی فوج نے اہم تنصیبات پر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا تاکہ مغربی طاقتوں کو بمباری سے روکا جا سکے۔

Read more

اسانج کی رہائی، آزادی اظہار اور امریکی انصاف

ایک امریکی عدالت نے بدھ کے روز وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو رہا کر دیا اور وہ آسٹریلیا پنے خاندان کے پاس پہنچ گئے۔ امریکی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے نتیجے میں اسانج نے امریکی خفیہ دستاویزات شائع کرنے کے ’جرم‘ کا اعتراف کیا تھا۔ اسی معاہدے کے تحت انہیں سوموار کو برطانوی جیل سے رہا کیا گیا جہاں وہ کسی مقدمے میں سزا کے بغیر پانچ سال سے قید تھے۔ اس سے پہلے وہ سات سال

Read more

پاک افغان بارڈر طورخم پر چائلڈ لیبر میں اضافہ

15 اگست 2021 کو افغانستان پر ایک بار پھر افغان طالبان نے تسلط حاصل کیا اور اپنی حکومت قائم کی، اب تک دنیا کے کسی بھی ملک نے طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے لیکن بہر حال کئی ممالک کے وفود افغان طالبان راہنماؤں کے ساتھ رابطہ بحال کر چکے ہیں اور ان کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، طالبان اپنی بھر پور کوشش کر رہے ہیں کہ دنیا کو باور کرا سکیں کہ وہ اب کافی بدل

Read more

سہمے ہوئے ’سیکس ورکرز‘ کی روداد: ’میرے آنے سے پہلے وہ نشہ کر رہا تھا، مجھے لگا اب بچنا ناممکن ہے‘

سنہ 2016 کے ایک مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ سروے میں شامل 47 فیصد آن لائن سیکس ورکرز نے اپنے خلاف کسی نہ کسی طرح کے جرم کا تجربہ کیا تھا۔ اس میں ہراسانی سے لے کر ڈکیتی، ریپ، جسمانی حملہ اور اغوا کی کوشش تک شامل ہیں۔

Read more

سرکاری جامعات، حکومتیں اور عدالت عظمیٰ!

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طلبا و طالبات کو آسان اقساط پر موٹر سائیکل اور سکوٹیز دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس اسکیم کے اعلان سے طالبعلموں میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی۔ وجہ یہ کہ ہمارے ہاں پبلک ٹرانسپورٹ کے حالات نہایت دگرگوں ہیں۔ خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی دوران سفر مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ خواتین اور بچیوں کو ہراسانی اور چھیڑ خانی بھی برداشت کرنا پڑتی ہے۔ ان حالات میں آسان اقساط

Read more

پاکستان میں ’الیکٹریکل اسکوٹرز‘ کا سونامی

الیکٹریکل اسکوٹر کو پہلی دفعہ دو ہزار دس میں کمبوڈیا میں دیکھا تھا۔ دیکھنے میں ’اسٹائلو‘ ، استعمال میں آسان، وزن میں ہلکی اور رنگوں میں رنگین۔ پچھلی طرف ایک چھوٹی سی ’ڈگی‘ جو سامان رکھنے کے لئے کارآمد۔ علاوہ ازیں پاؤں ٹکانے کو پائیدان۔ جس کی وجہ سے ٹانگوں اور پیروں میں تھکن نہیں اترتی۔ اور تین پہیوں کی بدولت توازن بھی بہتر ہے۔ اور اہم ترین یہ کہ بجلی یعنی بیٹری سے چلتی تھیں۔ شور تو کوئی ہے

Read more

پاکستانی صحافت کا المیہ!

3 مئی کو دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ کئی برس سے میرا معمول ہے کہ اس دن کے حوالے سے صحافیوں کو درپیش مشکلات و مصائب اور صحافت پر عائد پابندیوں کا نوحہ لکھتی ہوں۔ اس مرتبہ 3 مئی کو دل ہی نہیں چاہا کہ آزادی صحافت پر کچھ لکھوں، سو پاکستانی ڈرامہ پر ایک کالم لکھ ڈالا۔ محسوس ہوتا ہے کہ کئی برس سے پاکستانی صحافت بھی ایک ڈرامہ بن کر رہ گئی

Read more

جائے ملازمت، پبلک مقامات پر جنسی ہراسانی کے قوانین اور شکایت کا طریقہ

ہمارے معاشرے میں ایک خاتون یا لڑکی اپنے کام کے سلسلے میں، تعلیمی ادارے میں جانے کی غرض سے یا دیگر کسی بھی ضرورت کے لیے اگر گھر سے باہر تنہا جاتی ہے تو اکثر و بیشتر اس کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مردوں کا خواتین کو گھورنا، سیٹی بجانا، آوازیں کسنا، چھونا، قابل اعتراض جملے بولنا جیسی تمام تر حرکات ہراسانی کے زمرے میں آتی ہیں۔ اگر ملازمت کرنے والی خاتون کو جائے ملازمت پَر یا کسی

Read more

’شفافیت ہونی چاہیے کہ کس بنیاد پر یہ ایجنسی بنائی‘: پاکستان میں سائبر کرائم کی تحقیقات کے لیے نئی ایجنسی قائم

اس سے قبل سائبر کرائم کی تحقیقات ’فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی‘ (ایف آئی اے) کا سائبر کرائم ونگ کیا کرتا تھا تاہم اب ان جرائم کی تحقیقات ’نیشنل سائبر کرائم ایویسٹیگیشن ایجنسی‘ کرے گی۔

Read more

جلاوطن ہونے والے بی بی سی کے صحافیوں کی تعداد میں اضافہ: ’میں ڈر ڈر کر رہتا ہوں، اگر مجھے کچھ ہو گیا تو میری بیٹی کا کیا ہو گا؟

بی بی سی ورلڈ سروس کے جلاوطنی میں کام کرنے والے صحافیوں کی تعداد 2020 سے تقریباً دگنی ہو کر اب 310 ہو گئی ہے۔ آزادی صحافت کے عالمی دن سے پہلے جاری کیے گئے یہ اعدادوشمار روس، افغانستان اور ایتھوپیا جیسے ممالک میں آزادیِ صحافت کے خلاف پابندیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

Read more

عورت، صنفی تعصب اور ہمارے سماجی رویے

مذہب، ثقافت، لسانیت اور جغرافیہ کی بنیاد پر جنم لینے والے تعصبات کے ساتھ صنف کی بنیاد پر پروان چڑھنے والے تعصبات بھی ہر معاشرے کا حصہ ہیں۔ تاہم صنفی تعصبات کی شدت اور حجم کا ایک معاشرے سے دوسرے معاشرے میں فرق ہے۔ اسی طرح صنفی تعصب کے پیچھے کارفرما عوامل اور ان تعصبات کے تدارک کے لیے قوانین اور اقدامات میں بھی فرق ہے۔ تاہم ہر معاشرے میں صنفی تعصب کی مشترک اور مستقل قدر اس تعصب کا

Read more

پرجول ریوننا: رکن پارلیمان کی مبینہ جنسی تشدد کی ویڈیوز نے انڈین الیکشن کو ہلا کر رکھ دیا

33 سالہ پرجول ریوننا کے خلاف ان کی گھریلو ملازمہ نے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے اور اس متعلق پولیس میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Read more