فاروق ستار اور فیاض الحسن کی اصلیت جلد بےنقاب کروں گی: حریم شاہ


معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان کی اصلیت بے نقاب کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو بیان میں کہا کہ فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان میرے متعلق بےبنیاد باتیں بنا کر لوگوں کو گمراہ کرنے اور اپنے صادق و امین ہونے کے دلائل دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بہت عزت کرتی تھی، جب بھی میڈیا والے مجھ سے آپ کے بارے میں پوچھتے تھے میں آپ کی اصلیت چھپاتی تھی، میں نے ہمیشہ یہی کہا کہ فیاض الحسن بہت اچھے انسان ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ میں فیاض الحسن کو سب کے سامنے بےعزت اور بدنام نہیں کرنا چاہتی تھی، میں نہیں چاہتی تھی کہ آپ کا سیاسی کیریئر خراب ہو، مجھے اور اللہ کو معلوم ہے کہ آپ کیسے انسان ہیں۔

حریم شاہ نے فاروق ستار سے متعلق ویڈیو میں کہا کہ فاروق ستار جھوٹ نہ بولیں کہ میں کسی کے ساتھ آپ سے ملنے آئی تھی، ہماری ملاقات کراچی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں ہوئی تھی، آپ خود مجھ سے ملنے کے شوقین تھے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ فاروق ستار چھ ماہ سے درخواست کر رہے تھے کہ آپ جب بھی کراچی آئیں تو میری مہمان ہوں گی، جب میں کراچی آئی تو فاروق ستار خود چل کر ہوٹل میں میرے کمرے میں آئے، اب عوام کے سامنے جھوٹ نہ بولیں۔

حریم شاہ نے دونوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ لوگ اپنی بیویوں کے ساتھ وفا کریں، بہت جلد آپ کی بیویوں کو آپ کے کرتوت بتاؤں گی پھر ان کو معلوم ہوگا کہ آپ دونوں کس قسم کے لوگ ہیں اور کسی حرکتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ دونوں اس قابل نہیں کہ میں اپنے نام کے ساتھ آپ کے نام جوڑوں، میں آپ دونوں کو اس قابل نہیں سمجھتی نہ ہی سمجھوں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments