جسٹس فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کو بھی کووڈ ہو گیا


سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کا کووڈ ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

یہ ٹیسٹ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں کیا گیا تھا۔ دونوں اب گھر میں قرنطینہ میں ہیں اور ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق ان کا علاج جاری ہے۔

یاد رہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں اس سے پہلے نومبر 2020 میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار سیٹھ بھی کووڈ کا شکار ہوئے تھے اور وہ جان بر نہیں ہو سکے۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک بھی کووڈ میں مبتلا ہو کر داعی اجل کو لبیک کہنے پر مجبور ہوئے تھے۔ نومبر 2020 میں ہی لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اظفر سلطان ابرار سید بھی کووڈ کے ہاتھوں جان کی بازی گنوا بیٹھے۔

مئی 2020 میں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جمال خان مندوخیل اور ان کے آٹھ اہل خانہ کووڈ کا شکار ہونے کے بعد صحت یاد ہو گئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments