طالبان نے امریکی فوج کے افغان مترجم کا سر قلم کر دیا
کابل میں طالبان نے امریکی فوج کے لئے مترجم کا کام سرانجام دینے والے افغان شہری کا سرقلم کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 12 مئی کو پیش آیا، افغان شہری سہیل پردیس جو امریکی فوج کے مترجم کے طور پر کام کرتا تھا۔ عید کی چھٹیوں کے موقع پر اپنی بہن کو لینے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں طالبان نے گاڑی روک کر سر قلم کر دیا۔
مقامی افراد کے مطابق طالبان نے سہیل پردیس کی گاڑی کو روکا تاہم اس نے گاڑی کی رفتار تیز کر دی جس پر طالبان نے گاڑی پر فائرنگ کی اس کے بعد سہیل کو گاڑی سے باہر نکال کر سر قلم کر دیا۔
Facebook Comments HS

