نور مقدم قتل کیس میں نئے انکشافات، ظاہر کے گھر تین لاکھ روپے پہنچائے گئے


نور مقدم کے ڈرائیور نے اس کیس کے بارے میں اہم انکشافات ک یے ہیں۔ ڈرائیور کے مطابق نور مقدم 18 جولائی کو اتوار کی رات سوا 9 بجے اپنے گھر سے نکلیں۔ وہ لگ بھگ آدھ گھنٹے میں رات 10 بجے ظاہر جعفر کے گھر پہنچ گئی تھیں۔

مقتولہ نور مقدم کے ڈرائیور خلیل کے مطابق نور مقدم کا اپنی والدہ سے رابطہ تھا۔ نور مقدم نے آخری روز 20 جولائی کو صبح 10 بجے والدہ سے ٹیلے فون پر بات بھی کی۔

خلیل نے بتایا کہ نور مقدم نے مجھے فون کال کی اور کہا کہ 7 لاکھ روپے فوری چاہئیں۔ میں نے 3 لاکھ روپے کا انتظام کیا اور 19 جولائی کی دوپہر ظاہر جعفر کے گھر پہنچا۔ میں نے نور مقدم کو فون کیا تو انہوں نے کہا پیسے خانساماں کے حوالے کردو، ڈرائیور

نور مقدم نے کہا کہ وہ رقم لینے باہر نہیں آ سکتیں، میں نے تین لاکھ روپے خانساماں کو دے دیے۔

ڈرائیور نے کہا کہ پولیس کے سامنے ملزم ظاہر جعفر کے خانساماں کو شناخت کر دیا ہے۔ جب نور مقدم نے پہلی بار فون کیا تو کہا کہ والدین کو بتاؤ کہ میں لاہور جا رہی ہوں۔ میں گھر کے اندر گیا تو نور مقدم کے والدین نور کے لاہور جانے پر بات کر رہے تھے۔

اسی بارے میں:  نور مقدم اور ظاہر جعفر کی ایک شادی میں رقص کی ویڈیو

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments