عمران خان نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو میرا بڑا کارنامہ قرار دیا تھا: ٹرمپ کا دعویٰ


امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے ایرانی افواج کے سپریم کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو میرے دور حکومت کا واحد یادگار کارنامہ قرار دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت کے حوالے سے واشنگٹن کے 2 رپورٹروں فلپ رکر اور کیرول لیوننگ نے وہائٹ ہائوس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے آخری برس کے حوالے سے I Alone Can Fix It: Donald J. Trump’s Catastrophic Final Year کے عنوان سے کتاب لکھی ہے۔ کتاب کے مصنفین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کے بارے میں یہ ریمارکس اپنے فلوریڈا والے مکان میں ایک انٹرویو کے دوران دیے۔ فلپ رکر اور کیرول لیوننگ کے مطابق ٹرمپ نے ان کو بتایا کہ سلیمانی کی ہلاکت حیرت انگیز واقعہ تھا۔ ہم اس کے لئے ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے منتظر تھے۔

رپورٹروں کے مطابق ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے اس حوالے سے بات کی تھی۔ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ پاکستان کے عمران خان کے ساتھ ہیں، وہ بہترین ایتھلٹ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کرکٹ کے جادوگر ہیں، وہ عظیم لیڈر اور خوبصورت انسان ہیں، میں ان سے مل چکا ہوں۔

مصنفین کے مطابق ٹرمپ نے عمران خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سلیمانی کی ہلاکت پر کہا تھا کہ یہ میری زندگی کا اب تک کا سب سے بڑا کام ہوا ہے۔ مصنفین نے اس کے بعد لکھا ہے کہ اس سے ان کی ڈرامہ کرنے اور شیخیاں بگھارنے والی خاصیت کا پتہ چلتا ہے۔

ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے 3 ماہ کے اندر جن افراد کو ہلاک کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ان میں قاسم سلیمانی اور ابوبکر البغدادی شامل تھے۔ امریکی افواج نے 26 اکتوبر 2019 کو داعش کے رہنما ابوبکر البغدادی کو ہلاک کر دیا تھا۔

فلپ رکر اور کیرول لیوننگ نے لکھا ہے کہ ایوان صدر کے اندر کی ایک مجہول اور غیریقینی فضا تھی۔ ٹرمپ کے گرد موجود کلیدی لوگوں میں ڈاکٹر، جنرل، سینئر مشیر اور ٹرمپ کے اہل خانہ شامل تھے۔

Facebook Comments HS

One thought on “عمران خان نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو میرا بڑا کارنامہ قرار دیا تھا: ٹرمپ کا دعویٰ

  • 29/07/2021 at 10:55 صبح
    Permalink

    Please, I request the author/editor of this report a second look. Whosoever translated this, had no idea about the sentence and what is being said and by who.. .

Comments are closed.