امریکی باکس آفس پر ایڈوینچر فلم ‘جنگل کروز’ کا راج


فلم ’جنگل کروز‘ کو 30 جولائی کو امریکہ میں ریلیز کیا گیا تھا۔

امریکہ میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے والے ’ڈیلٹا‘ ویرینٹ کے خطرات کے باجود شائقینِ فلم نے ‘جنگل کروز’ کو دیکھنے کے لیے سنیما گھروں کا رُخ کیا اور فلم امریکی باکس آفس پر سرِ فہرست رہنے میں کامیاب رہی۔

امریکی فلم پروڈکشن اسٹوڈیو والٹ ڈزنی پکچرز کی جانب سے پروڈیوز کی جانے والی ایڈوینچر فلم ‘جنگل کروز’ کو امریکہ میں تیس جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا جو سینماؤں میں چھائی ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق ‘جنگل کروز’ نے ویک اینڈ پر مقامی سطح پر توقع سے زیادہ تین کروڑ 41 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔

ایڈوینچر سے بھر پور اس فلم نے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم ڈزنی پلس سے تین کروڑ ڈالرز کمائے جب کہ فلم نے دنیا بھر سے مجموعی طور پر لگ بھگ نو کروڑ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔

فلم ’جنگل کروز‘ میں اداکار ڈیوائن جانسن اور اداکارہ ایمیلی بلنٹ سمیت کئی نامور فن کاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

’ڈٰیلٹا‘ ویرینٹ کے باجود بھی فلمی شائقین نے ’جنگل کروز‘ کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رُخ کیا۔
’ڈٰیلٹا‘ ویرینٹ کے باجود بھی فلمی شائقین نے ’جنگل کروز‘ کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رُخ کیا۔

فلم کی کہانی ڈزنی لینڈ تھیم پارک کی رائیڈ کے گرد گھومتی ہے جہاں ایک کشتی مسافروں کو جنگل سے گزارتے ہوئے لے جاتی ہے جو خطرناک اور رینگنے والے جانوروں سے بھرا ہوتا ہے۔

امریکی میڈیا کمپنی کوم اسکور کے سینئر میڈیا تجزیہ کار پول ڈرگرابیڈیئن کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے دوران اس فلم نے باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ان کے بقول ایسا واقعی نہیں لگتا کہ آن لائن اسٹریمنگ کے سلسلے نے باکس آفس کو نقصان پہنچایا ہو اور تھیٹر اب بھی شائقین سے اس کا رُخ کرنے کی اپیل کر رہا ہے۔

امریکی باکس آفس پر دوسرا نمبر ایڈونچر سے بھرپور فلم ’دی گرین نائٹ‘ کا رہا جس نے مقامی سطح پر 67 لاکھ 80 ہزار ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔

علاوہ ازیں تیسرے نمبر پر ہارر مووی ‘اولڈ’ رہی جس نے ویک اینڈ پر 67 لاکھ 60 ہزار ڈالر کا بزنس کیا۔

فلم ‘اولڈ’ گزشتہ ویک اینڈ پر امریکی باکس آفس پر سرِ فہرست رہی تھی۔

باکس آفس پر کون سی فلم کس نمبر پر رہی؟

’کوم اسکور‘ کی جانب سے جمعے سے اتوار تک امریکہ اور کینیڈا کے تھیٹروں میں ٹکٹوں کی فروخت کے اندازے کے مطابق:

1. جنگل کروز: تین کروڑ 41 لاکھ ڈالر

2. دی گرین نائٹ: 67 لاکھ 80 ہزار ڈالر

3. اولڈ: 67 لاکھ 60 ہزار ڈالر

4. بلیک وڈو: 64 لاکھ ڈالر

5. اسٹل واٹر: 51 لاکھ ڈالر

6. اسپیس جیم؛ آ نیو لیگیسی: 42 لاکھ ڈالر

7. اسنیک آئز: 40 لاکھ ڈالر

8. ایف 9؛ دی فاسٹ سیگا: 26 لاکھ ڈالر

9. اسکیم روم؛ ٹورنامنٹ آف چیمپئن: 22 لاکھ ڈالر

10. دی باس بے بی؛ فیملی بزنس: 13 لاکھ ڈالر

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments