میڈیا میں ترقی کیلئے ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہوگی: فواد چودھری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ماضی میں جنگیں طاقت کے زور پر لڑی جاتی تھیں، اب رائے عامہ کی جنگ لڑی جاتی ہے۔ اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے پیش کرنے اور میڈیا میں ترقی کے لئے ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہوگی ۔

وفاقی وزیر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے این ڈی یو کی نیشنل میڈیا ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا منظرنامہ کافی حد تک وسعت اختیار کر چکا ہے، ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ 25 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، فیس بک اور گوگل نے پاکستان سے 7.5 ارب روپے کے اشتہارات کا بزنس کیا۔ میڈیا میں ٹیکنالوجی سے بعض جگہ ملازمتیں ختم ہوئیں اور کچھ نئی پیدا ہوئیں۔

Facebook Comments HS