نازیہ حسن کو ان کے سابق شوہر اشتیاق بیگ نے زہر دیا: زوہیب حسن
گلوکارہ نازیہ حسن مرحومہ کے بھائی زوہیب حسن نے الزام عائد کیا ہے کہ کہ نازیہ حسن کو ان کے سابق شوہر اشتیاق بیگ نے زہر دیا تھا، زہر دینے کا نازیہ حسن نے خود اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بتایا۔
زوہیب حسن کا کہنا ہے کہ اشتیاق بیگ کے مظالم سے تنگ آکر ہی نازیہ حسن نے مرنے سے پہلے ان سے طلاق لی تھی۔ زوہیب حسن نے کہا کہ اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کو برطانیہ میں قیدی بنا کر بھی رکھا. اس شخص نے پہلے نازیہ کو تکلیفیں پہنچائیں پھر میرے ماں باپ کو دکھ پہنچائے، اشتیاق بیگ سے نازیہ کی شادی کروانا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی۔
یاد رہے کہ ماضی کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 21ویں برسی کل 13 اگست کو منائی جائے گی، نازیہ حسن کینسر میں مبتلا ہو کر محض 35سال کی عمر میں 13اگست 2000 کو لندن کے ایک اسپتال میں وفات پا گئی تھیں۔
Facebook Comments HS


