فرانزک رپورٹ کی تفصیلات: ظاہر جعفر نے قتل کرنے سے پہلے نور مقدم کا ریپ کیا
ظاہر جعفر نے قتل سے پہلے نور مقدم سے زیادتی کی۔ قتل کی فارنزک رپورٹ اسلام آباد پولیس کو مل گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہادتیں ملی ہیں کہ ظاہر جعفر نے قتل کرنے سے پہلے نور مقدم کا ریپ کیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر کے کپڑوں پر نور مقدم کا خون پایا گیا ہے۔ فارنزک سے پتا چلا کہ ظاہرجعفر نے نور مقدم کو چھوٹی سی خراب چُھری سے قتل کیا۔ جس میں چار گھنٹے لگائے۔
ذرائع کے مطابق فارنزک سائنس ایجنسی میں بھی ملزم نے قتل کا اقرار کیا ہے۔ مقتولہ کے معدے سے حاصل کئے گئے نمونوں کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔
موقع سے حاصل کی گئی فوٹج سے ملزم کا چہرہ مطابقت رکھتا ہے۔ فارنزک سائنس لیب نے پولی گرافک ٹسٹ کا وقت رکھا لیکن پولیس نے ٹیسٹ نہیں کرایا جس میں پانچ گھنٹے درکار تھے۔
Facebook Comments HS


