شہزادہ اینڈریو کو جنسی زیادتی کے الزامات ثابت ہونے پر کیا سزا ہو سکتی ہے؟


امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا کرنے والے برطانوی شہزادے اینڈریو کو زیادتی کے الزامات ثابت ہونے پر 14 ملین پونڈ سے زائد کا ہرجانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر نیویارک سٹی عدالت میں دائر جنسی زیادتی کے مقدمے میں ورجینیا رابرٹس کی جانب سےشہزادہ اینڈریو پر لگائے گئے الزامات صحیح ثابت ہوجاتے ہیں توانہیں 14 ملین پونڈ سے زائد کا ہرجانہ ادا کرناہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ برطانوی شہزادہ اینڈریو نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

ورجینیا نے نیویارک سٹی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے نیویارک والے گھر میں اسے کمسنی میں جنسی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

عدالتی دستاویزات میں شہزادہ اینڈریو پر الزام لگایا گیا ہے کہ بیس سال قبل شہزادہ اینڈریو کو دولت، طاقت، مضبوط پوزیشن اور روابط نے اس قابل بنایا کہ انہوں نے ایک خوفزدہ، کمزور بچی کے ساتھ بدسلوکی کی جہاں اس کی حفاظت کے لیے کوئی موجود نہیں تھا۔

 Virginia Giuffre, center, who says she was trafficked by sex offender Jeffrey Epstein, holds a news conference outside a Manhattan court in New York. On Monday, Aug. 9, 2021, Giuffre sued Prince Andrew saying he sexually assaulted her when she was 17. Lawyers for Giuffre filed the lawsuit in Manhattan federal court. (AP Photo/Bebeto Matthews, File)

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments