بھارتی آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر تباہ، چیف کی ہلاکت کا خدشہ


بھارتی نیوز ایجنسیوں اور میڈیا کی خبروں کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفینس سٹاف جنرل پبن راوت کا ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر تامل ناڈو کے علاقے کائمباتور میں تباہ ہو گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں جنرل راوت اور ان کی بیگم کے علاوہ چودہ دیگر افراد سوار تھے۔

کریش ویلنگٹن آرمی سینٹر کے ٹریننگ کیمپ کے قریب ہوا۔ نزدیکی آرمی اڈوں نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ویڈیوز میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ اور آگ دکھائی دے رہے ہیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق چار افراد کی ہلاکت بتائی گئی تھی لیکن جنرل بپن راوت اور ان کے سٹاف کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا۔ بعض ذرائع ان کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

اے این آئی کے مطابق جب آرمی اہلکار اس جگہ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ مقامی افراد نے دو افراد کو ایک مقامی ہسپتال پہنچایا جن کے 80 فیصد جسم جل چکے تھے۔

”ارد گرد کے پہاڑی علاقے میں انسانی جسم بکھرے دیکھے جا سکتے ہیں۔ انہیں اٹھانے اور شناخت کی کوششیں جاری ہیں“ اے این آئی کو ذرائع نے بتایا۔

بھارتی ائرفورس نے ٹویٹ میں کنفرم کیا ہے کہ جنرل راوت ہیلی کاپٹر میں موجود تھے اور حادثے کی وجہ جاننے کی خاطر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ ابھی تک زخمیوں اور ہلاکتوں کے بارے میں سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

بی  بی سی: جنرل بپن روات: انڈین چیف آف ڈیفنس کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments