’آریا 2‘ میں سشمیتا سین کی زبردست پرفارمنس کے بعد مداحوں کو سیزن 3 کا انتظار


آریہ سیزن 1 میں فیملی کے کرائم کی وجہ سے آریہ اپنے شوہر کو کھو دیتی ہے اور پھر اُسے اپنے بچوں کے ساتھ ملک چھوڑ کر جانا پڑتا ہے۔ آریہ 2 کی کہانی یہیں سے شروع ہوتی ہے۔ آریہ وٹنیس پروٹیکشن کے تحت ایک سے دوسرے ملک بھاگ رہی ہے، لیکن کہیں بھی سیکورٹی نہ ملنے پر وہ اپنے والد کے خلاف گواہی دینے کے لئے بھارت آتی ہے۔

لیکن بعد میں وہ اپن من بدل لیتی ہے اور والد کے خلاف گواہی نہیں دیتی۔ اس کے بعد پورا سین ہی پلٹ جاتا ہے۔ آریا اپنے بھائی کو کھودیتی ہے اور اس کے لئے بھی اُسے ہی قصوروار مانا جاتا ہے۔ ان سب کے بعد اُسے کئی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں آریا پوری کمان اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کرتی ہے اور یہیں سے نئے نئے ٹوئسٹ اور ٹرنس آریا2 کی کہانی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ کرائم تھرلر کی پرتیں جس طرح ایک ایک کرکے کھلتی ہیں، شائقین کا تجسس اُتنا ہی بڑھتا جاتا ہے۔

سشمیتا سین (Sushmita Sen) کی کرائم تھرلر ویب سیریز ’آریا‘ کا پہلا سیزن جون 2020 میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی+ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوئی تھی۔ اس میں سشمیتا سین ایک دم نئے اور الگ انداز میں نظر آئی تھیں۔ سشمیتا سین کی یہ ویب سیریز شائقین میں خوب پسند کی گئی اور اب اس کا دوسرا سیزن بھی ریلیز کیا جا چکا ہے۔ سشمیتا سین اسٹار پر ’آریہ 2 (Aarya 2)‘ ریلیز ہوتے ہی ہر طرف چھا گئی ہے۔ خاص کر سشمیتا سین اپنی ایکٹنگ سے ایک بار پھر شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ #AaryaSeason2

کہا جاتا ہے کہ ایک ماں دنیا کی سب سے طاقتور خاتون ہوتی ہے، جس کے پاس ہر اُس مشکل اور خطرے سے لڑنے کی طاقت ہوتی ہے، جو اُس کے بچوں پر آتی ہے۔ سلور اسکرین پر بھی ایک ماں کے بنا شرط پیار اور قربانی کی کہانیوں کو کئی بار دکھایا جاچکا ہے اور اب ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کی ویب سیریز آریہ 2 میں بھی ایسا ہی کچھ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سشمیتا سین نے آریہ کے پہلے سیزن سے پہلے ہی شائقین کا دل جیت لیا تھا اور اب ایک بار پھر وہ بے حد زوردار انداز میں نظر آرہی ہیں۔

آریہ 2 میں اپنی سنجیدہ ایکٹنگ سے سشمیتا سین شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔ آریہ کا کردار سشمیتا نے پوری شدت سے نبھایا ہے۔ چاروں جانب سے دشمنوں میں گھری اکیلی عورت جو اپنے بچوں کو بچانے اور اُنہیں محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ نہ لڑنے سے ڈرتی ہے اور نہ ہی اپنی فیملی کے خلاف کھڑے ہونے سے۔ آریہ 2 دیکھنے کے بعد اب شائقین اس کے تیسرے سیزن کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

Facebook Comments HS