اگلے چند روز میں ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی


رواں سال کے آخری ویک اینڈ سے ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ بارشوں کے باعث پنجاب کے شہری علاقوں میں سموگ کی موجودہ صورتحال اور بارانی علاقوں میں پانی کی قلت میں کمی کا امکان ہے۔بارشیں گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اوراتوار کو موسلا دھار بارش کے باعث بلوچستان کے اضلاع سبی، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباداورکوہلو کے برساتی ندی نالوں میں ظغیانی کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ مری، گلیات، کاغان، ناران، دیر، سوات، چترال، استور، سکردو، ہنزہ، گلگت، نیلم ویلی، باغ اور حویلی کے اضلاع میں شدید برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ کی شام اور رات کو ملک کے مغربی اوربالائی علاقوں میں داخل ہو گا جو ملک بھر میں بارشوں اور برف باری کا سبب بنے گا۔ ہفتے کے روز شام اور رات کے وقت بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیوانی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ،نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، اور بارکھان میں برفباری اور موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔ پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ،، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کراچی، دادو،جامشورو، میرپورخاص اور خیرپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

اتوار کے روز صبح سے رات کے دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات سے منگل کے دوران سیاحتی مقا مات مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات اورمالم جبہ میں اچھی برفباری ہوگی۔کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی اور چمن میں ہفتے کی رات سے برف باری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments