مقتول عمر خطاب کو دو کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی تھی، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے: فیصل کریم کنڈی


پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میئر کے امیدوار فیصل کریم کنڈی نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) امیدوار کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کے دوران سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اے این پی کے میئرشپ کے مقتول امیدوار عمر خطاب کے بیٹے نے بڑا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر خطاب کے بیٹے کے مطابق اُن کے والد کو سٹی میئر کی نشست پر دستبردار ہونے کے لیے 2 کروڑ روپے کی آفر ہوئی تھی۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ڈی آئی خان میں میئرشپ کا امیدوار قتل ہوا ہے، جس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور اپنی ہار برداشت نہیں کرسکتے، پہاڑ پور میں لاڈلے وزیر کے لاڈلےامیدوار کو شکست ہوئی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ یہ تو کہتے تھے عمران خان درخت بھی کھڑا کردے تو وہ جیت جاتا ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے تبدیلی اور مہنگے پاکستان کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 19دسمبر کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ اٹھا، وزراء کے بھائی، بیٹے اور بھتیجے شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments