لاہور میں سوتیلے نانا نے مبینہ طور پر 9 سالہ نواسی کو ریپ کر دیا 


لاہور میں گلبرگ کے علاقے سے سوتیلے نانا نے مبینہ طور پر 9 سالہ نواسی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کا بتانا ہے کہ زیادتی کاشکار بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی چیئر پرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کو لاہور میں گلبرگ کے علاقے سے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔سارہ احمد کے مطابق بچی کو اس کے سوتیلے نانا نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کے چھوٹے بھائی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments