وجاہت مسعود کی والدہ انتقال کر گئیں
ادارہ ”ہم سب“ کے مدیر اعلیٰ اور ممتاز صحافی وجاہت مسعود کی والدہ زہرہ بیگم آج گوجرانوالہ میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں ”ہم سب“ کے دوست وجاہت مسعود سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ادارہ ”ہم سب“ کے مدیراعلی وجاہت مسعود کی والدہ زہرا بیگم کے انتقال کی خبر سن کر سخت صدمہ ہوا۔ انہوں نے وجاہت مسعود کی اہلیہ سماجی کارکن تنویر جہاں سے بھی ان کی ساس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ وجاہت مسعود سمیت تمام لواحقین کے صبر اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے دعاگو ہوں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا صحافی، کالم نگار اور تجزیہ کار وجاہت مسعود کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
ادارہ "ہم سب" کے مدیراعلی وجاہت مسعود کی والدہ زہرا بیگم کے انتقال کی خبر سن کر سخت صدمہ ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari
— PPP (@MediaCellPPP) January 16, 2022
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).