فرانس میں پاکستانی افراد کی گرفتاری


فرانس میں فرنچ پولیس نے گیارہ پاکستانی افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان تمام افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اور ان تمام افراد کو پیرس کے مختلف مضافاتی علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ یہ باقاعدہ ایک منظم گروپ اور نیٹ ورک کے طور پر کام کرتا تھا۔ اس گروپ یا نیٹ ورک کے خلاف مختلف قسم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان افراد کے خلاف تفتیش 2020 سے شروع ہوئی تھی جب ایک مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس کو معلومات ملی کہ ایک پاکستانی شخص جعلی دستاویزات پاکستان سے ترکی یونان کے راستے فرانس پہنچتا ہے پولیس کی تفتیش جس کو ایک سال سے زائد عرصہ لگا اس تفتیش کے نتیجے میں مزید افراد اور نیٹ ورک پولیس کے نظر میں آئے۔

اور ایک سال سے زائد عرصے کی تفتیش کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ اس گروپ کی قیادت دو بھائی کر رہے ہیں۔ ان تمام افراد کے خلاف جعلی دستاویزات بنانا، جعلی دستاویزات پر جعلی کمپنیاں بنانا، غیر قانونی افراد کو غیر قانونی طریقے سے کام دینا، دھوکہ دہی، منی لانڈرنگ اور بینک فراڈ جسے الزامات عائد کرنے کے بعد ان تمام افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اس نیٹ ورک کے ارکان پر الزام ہے کہ انہوں نے تعمیراتی جگہوں پر غیر قانونی کارکنوں کی خدمات حاصل کیں۔

جھوٹی دستاویزات کی بنیاد پر غیر قانونی کاروباری کمپنی بنائی، جھوٹی دستاویزات پر بینک اکاؤنٹ کھولنے جسے الزامات پر ان تمام افراد پر عدالت میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان افراد نے جعلی دستاویزات کے ذریعے 180 بینک اکاؤنٹ کھولے۔ زیادہ تر بینک اکاؤنٹ جعلی کمپنیوں کے نام پر بنائی گئی۔ جو کمپنیاں بنائی گئی وہ زیادہ تر تعمیراتی کمپنیاں تھی۔ ان افراد نے جعلی 180 بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ایک بڑی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے پاکستان بھیجی۔

اس گروپ نے 2019 سے 2021 تک غیر قانونی طریقے سے 41 ملین یورو کی منی لانڈرنگ کی۔ 41 ملین یورو یہ وہ رقم ہے جس کی تمام تفصیلات پولیس کے پاس ہے۔ پولیس نے اس وقت ان افراد سے 287 جعلی شناختی دستاویزات قبضے میں لیے ہیں۔ یہ جعلی دستاویزات جعلی کمپنی اور جعلی بینک اکاؤنٹ بنانے کے لیے استعمال کیے گئے۔ 40 بینکوں میں ایک ملین یورو کی رقم پولیس نے ضبط کر لی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس نیٹ ورک کے مزید اکاؤنٹ ہو سکتے ہیں جس کے حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہے۔ گرفتاری کے وقت ان افراد سے 134,000 یورو نقد برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملین یورو سے زائد مالیت کی لگژری کاریں اور قیمتی گھڑیاں بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لی ہے۔ پولیس کی جانب سے تمام بینک اکاؤنٹ سیز کر دیے گئے ہیں۔ اس گروپ کے خلاف پولیس مزید کچھ افراد کے خلاف بھی تحقیقات کر رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments