آڈیو کالم: کیا آپ اپنے بچوں کا احترام کرتے ہیں؟


ایک محفل میں میری ملاقات مشرقی والدین سے ہوئی جن کو اپنے بچوں سے یہ شکایت تھی کہ وہ بے ادب اور گستاخ ہو گئے ہیں۔

میں نے پوچھا ’کیا آپ اپنے بچوں کا احترام کرتے ہیں؟‘
کہنے لگے ’ہم ان سے پیار کرتے ہیں اور ان کا خیال رکھتے ہیں۔ ‘
میں نے پھر پوچھا ’کیا آپ ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں؟‘
کہنے لگے ’بچوں سے محبت کی جاتی ہے اور بزرگوں کا احترام کیا جاتا ہے۔ ‘
یہ وہ مکالمہ ہے جو میں اپنی زندگی میں بیسیوں مشرقی والدین سے کر چکا ہوں۔
میں ایسے والدین کو اپنی زندگی کے چند واقعات سناتا ہوں۔ آئیں ان میں سے دو آپ کی خدمت میں پیش کروں۔

پہلا واقعہ میری نانی اماں کے حوالے سے ہے۔ جب میں بچہ تھا تو گرمیوں کی چھٹیوں میں پشاور سے لاہور اپنی نانی اماں سے ملنے جایا کرتا تھا۔ وہ 4 مزنگ روڈ پر رہتی تھیں۔ مجھے اپنی نانی اماں سے بہت پیار تھا۔ میں ان کی بہت عزت کرتا تھا۔ اب جبکہ میں ایک ماہر نفسیات بن گیا ہوں میں اپنے آپ سے پوچھتا ہوں کہ آخر میری نانی اماں میں وہ ایسی کیا خاص بات تھی کہ میں ان کی سب رشتہ داروں سے زیادہ عزت کرتا تھا۔ اب مجھے وہ راز پتا چل گیا ہے۔ وہ میرے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے مجھ سے میری رائے پوچھتی تھیں۔

’سہیل بیٹا آپ اورنج جوس پئیں گے یا دودھ؟‘
’نانی اماں دودھ پیوں گا‘ ۔
’سہیل بیٹا ٹھنڈا دودھ پئیں گے یا گرم؟‘
’ٹھنڈا نانی اماں برف ڈال کر۔ ‘

مکمل کالم پڑھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں

ڈاکٹر خالد سہیل

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

ڈاکٹر خالد سہیل

ڈاکٹر خالد سہیل ایک ماہر نفسیات ہیں۔ وہ کینیڈا میں مقیم ہیں۔ ان کے مضمون میں کسی مریض کا کیس بیان کرنے سے پہلے نام تبدیل کیا جاتا ہے، اور مریض سے تحریری اجازت لی جاتی ہے۔

dr-khalid-sohail has 690 posts and counting.See all posts by dr-khalid-sohail