ڈیجیٹل میڈیا اور لیڈرشپ


لیڈر وہ لوگ ہوتے ہیں جو ہمیشہ تبدیلی اور جدت کے لئے محرک بنتے ہیں۔ قیادت ایک ایسا موضوع ہے جس میں بڑی تیزی سے اس بدلتی ہوئی دنیا میں بہت سے نئے رجحانات سامنے آرہے ہیں۔ ڈیجیٹل میڈیا ہماری زندگی کی حقیقت بن چکا ہے۔ رہنماؤں کو ڈیجیٹل دنیا میں تبدیلی لانے والے رہنما بننے کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے کہ ہم آگے بڑھیں ہمیں اپنے آپ سے چند سوال کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ وہ سوال ہیں جو میں اکثر اپنے تربیتی سیشن میں مختلف اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے نوجوانوں سے پوچھتا ہوں۔

کیا آپ ڈیجیٹل اسپیس میں لیڈر یا پیروکار بننا چاہتے ہیں؟
کیا آپ تبدیلی کے لئے قیادت کرنا چاہتے ہیں یا تبدیلی سے متاثر ہونا چاہتے ہیں؟
کیا آپ ٹرینڈ سیٹر بننا چاہتے ہیں یا ٹرینڈ کے مطابق سیٹ ہونا چاہتے ہیں؟
یہ بہت آسان سوالات ہیں، مگر افراد کی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے انہیں مزید کھوج لگانے کی ضرورت ہے۔
اس کے جواب میں بہت سے لوگ یہ سوال پوچھتے ہیں :
کہ وہ مشہور شخصیات نہیں ہیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر ان کی بڑی فین فالوونگ ہے۔
ان کا نہ تو کوئی پس منظر یا طرز زندگی متاثر کن ہے، وہ کیسے اثر انداز ہو سکتے ہیں؟

میں بھی کچھ سال پہلے اسی طرح سوچتا تھا لیکن میں خوش قسمت تھا کہ مجھے ایسے اچھے استاد ملے جنہوں نے میری محدود سوچ اور چیزوں کو دیکھنے کے نظریے کو بدلنے میں میری مدد کی۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ کے کام کا مقام یا سائز نہیں، بلکہ یہ کہ آپ نے معاشرے میں اپنا کتنا حصہ ڈالا ہے اور اس کی قدر و قیمت کیا ہے۔ بطور ماہر تعلیم، ٹرینر اور صحافی میں گزشتہ 15 سالوں سے کام کر رہا ہوں، لیکن میں نے محسوس کیا کہ سوشل میڈیا میں ایک آزاد تخلیق کار کے طور پر میرا سفر مجھے بہت زیادہ طاقتور اور مثبت طریقے سے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے میں مدد کر رہا ہے۔

کچھ سال پہلے میں نے اپنا سفر بطور یوٹیوبر شروع کیا۔ میں نے اپنا ایک پلیٹ فارم بنانے کے لیے اپنا یوٹیوب چینل ”ماسٹر ٹی وی پاکستان“ شروع کیا ہے جہاں میں تعلیم و تربیت، ذاتی واقعات اور زندگی کے براہ راست تجربات پر مبنی انٹرویوز، کہانیاں، گفتگو، کتابوں کا تعارف اور بہت کچھ شیئر کرتا ہوں۔ میں پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے اپنے معاشرے، کیمونٹی اور ملک کے لیے اپنا حصہ ڈال رہا ہوں۔ میں نے جو سیکھا وہ یہ ہے کہ ہمیں مزید حقیقی کہانیوں، حقیقی زندگی کے واقعات اور معاشرے کی ترقی میں مثبت لوگوں کے خیالات کے اشتراک کی بہت ضرورت ہے۔

چند سال پہلے تک میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں مین سٹریم میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور بہتر مستقبل کی تشکیل کے لیے کام کروں گا۔ اپنی قدرتی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے آپ کو محنت کے ساتھ ہمت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاکستان نوجوانوں کی تعداد سے مالا مال ہے لیکن یہ نوجوان بہت سے طریقوں سے بے سمتی اور بے ہمتی کا شکار ہیں۔ انہیں رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو قیادت کرنا سیکھنا چاہیے۔ انہیں قیادت کے لیے کسی سیاسی، مذہبی یا سرکاری عہدے کی ضرورت نہیں ہے۔ سوشل میڈیا نے لوگوں کو اپنے خیالات، آواز اور تاثرات کو شیئر کرنے کا پلیٹ فارم دیا ہے۔

ڈیجیٹل میڈیا کی طاقت کو سیکھنے کے لیے ہمارے نوجوانوں کو اسکول، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تربیت دینے کے لیے تعلیم دینا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ اس دور میں قیادت کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو پوری دنیا کے لوگوں سے جڑنے کے لیے سوشل میڈیا کو صحیح اور موثر طریقے سے سمجھنا اور استعمال کرنا ہو گا۔ سوشل میڈیا ایک سائنس ہے۔ ایسے بہت سے طریقے ہیں جنہیں آپ کو بطور لیڈر استعمال کرنا، سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آ سکے۔ آپ سوشل میڈیا کے اثر و رسوخ سے انکار نہیں کر سکتے۔ آپ اپنے بچوں کو اسے استعمال کرنے سے بھی نہیں روک سکتے اور نہ ہی آپ لوگوں کو اسے نظر انداز کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے بیانیہ کا مقابلہ کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے مثبت آراء کے لیے استعمال کیا جائے، اور اگر آپ اپنی ٹائم لائن پر مثبت مواد نہیں ڈال رہے تو پھر وہ مواد دیکھنے کے لیے تیار ہو جائیں جو دوسرے لوگ آپ کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

اپنے مستقبل کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹولز سیکھنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ اب کا مطلب ہے ابھی، کیونکہ ڈیجیٹل میڈیا میں ایک سال کا دورانیہ حقیقی زندگی کے 10 سالوں کے برابر ہے۔ اپنی ڈیجیٹل انٹیلی جنس کی مہارتوں کو بہتر بنائیں، اپنی معلومات کو وسیع کریں اور اس دنیا کو با اختیار بنانے اور اپنے مثبت حصہ ڈالنے کے لیے اپنی ڈیجیٹل قیادت کے سفر کا آغاز نئی تیکنیکیں سیکھنے سے کریں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments