بیر کی افادیت (Benefits of jujube)


Dr Shahid M shahid

پیر کو انگریزی میں (Jujube fruit) کہتے ہیں۔ اس کا سائنسی نام (Zizphus Vulgaris) ہے۔ اس کے مختلف ناموں میں ( Red date) ( Chines date) اور ( Chinese jujube ) ہے۔ یہ موسم گرما کا پھل ہے جو بہار میں دستیاب ہوتا ہے۔ لیکن چند ہفتوں کا مہمان ہوتا ہے۔ اس کا رنگ سبز سرخ اور زرد ہوتا ہے۔ جبکہ ذائقہ کھٹا میٹھا اور کسیلا ہوتا ہے۔ اس کا پودا جھاڑی نما ہوتا ہے۔ جس کی لمبائی 5 سے 12 میٹر تک یعنی 16 تا 39 فٹ تک ہوتی ہے۔

اس کے پتے گہرے سبز اور چمکدار ہوتے ہیں۔ عام طور پر اس درخت کی دو اقسام ہیں۔ ایک جنگلی بیری اور دوسری گھریلو بیری۔ جنگلی بیری کا پھل چھوٹا گول اور خوشنما ہوتا ہے۔ جبکہ گھریلو بیری کابل بیضوی اور لمبوترا ہوتا ہے جس کی لمبائی ایک سے دو انچ تک ہوتی ہے۔ اس کی پتے چھال اور پھل طبی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس کا گودا سفید لیکن غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ ایک اینٹی اوکسیڈنٹ پھل ہے۔ جو طبی خواص سے مالا مال ہے۔ اس کی روزانہ خوراک ایک سے تین بیر کافی ہوتے ہیں۔

سو گرام بیئر میں غذائی افادیت مندرجہ ذیل ہے۔

کیلوریز 79، پانی 77.86 گرام کاربوہائیڈریٹس 20.53 گرام، پروٹین 1.2 گرام، وٹامن اے 40 مائیکرو گرام، وٹامن سی 69 ملی گرام، سوڈیم 3 ملی گرام، کیلشیم 21 ملی گرام، کاپر 0.073 ملی گرام، آئرن 0.48 ملی گرام، مگنیشیم 10 ملی گرام، فاسفورس 23 ملی گرام، پوٹاشیم 250 ملی گرام، زنک 0.05 ملی گرام، تھایامین بی ون 0.020، رائبو فلییون بی ٹو 0.040 ملی گرام، نیاسین بی تھری 0.90 ملی گرام، وٹامن بی سکس 0.081 ملی گرام، پیری ڈی اوکسین 0.081 ملی گرام، فیٹ 0.2 گرام پایا جاتا ہے۔

آئیں اس کے کچھ طبی فوائد پر روشنی ڈالتے ہیں۔
1۔ ہڈیوں کی مضبوطی : (Bone strength)

بیر ہڈیوں کی صحت اور مضبوطی میں مددگار پھل ہے۔ اس میں کیلشیم، فاسفورس، مگنیشیم اور آئرن جیسے اجزا ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ ایسی لوگ جن کی ہڈیاں کمزور ہوں وہ بیر کا باقاعدگی سے استعمال کر کے اپنی ہڈیاں بہتر اور مضبوط بنا سکتے ہیں۔

2۔ ہائی بلڈ پریشر : (Hypertension)
اس میں نمک کی سطح کم اور پوٹاشیم زیادہ ہوتا ہے۔

یہ دونوں عناصر بلڈ پریشر کنٹرول رکھنے میں خصوصی مدد کرتے ہیں۔ پوٹاشیم خون کی روانی اور بلڈ پریشر مستحکم رکھتا ہے۔

3۔ وزن کم کرنے کے لئے : (To lose weight)

اس میں پروٹین اور فائبر پایا جاتا ہے اور کیلوریز بہت کم۔ یہ گلوکوز کی مقدار کم کر کے وزن نہیں بڑھنے دیتا خاص طور پر انسان کا پیٹ نہیں بڑھتا۔

4۔ کھانسی سے آرام : (Cough relief)

بیر میں خاص طور پر ( Bromelain ) انزائم پایا جاتا ہے۔ جو بلغم کی افزائش کو روکتا ہے۔ یہ انزائم نظام تنفس اور سانس کی نالیوں کو صاف رکھتا ہے۔

5۔ وٹامن سی سے بھرپور : (Rich in Vitamin C)
یہ پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکل کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔

خاص طور پر جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنا کر موسمی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ واضح ہو ہمارا جسم وٹامن سی نہیں بناتا بلکہ اسے غذاؤں کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔

6۔ پرانی قبض : (Chronic constipation)

ایسے لوگ جن کو پرانی قبض کی شکایت ہو وہ اس کا استعمال کر کے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ اس میں فائبر کی موجودگی معدے اور آنتوں کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔

7۔ پر سکون نیند : (Restful sleep)

بیر بے چینی اور بے خوابی میں بہت مفید ہے۔ اس میں صابونین جز ہوتا ہے جو قدرتی نیند لاتا ہے۔ یہ جز پورے اعصابی نظام کو سکون دے کر جلد سونے میں مدد دیتا ہے۔

8۔ کینسر سے بچاؤ : (Cancer prevention)

اس میں مختلف ایسڈ پائے جاتے ہیں جیسے Ceanothic، Alphitolic، Zizyberalic، Ursonic، Betulinic جو کینسر کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

9۔ خون میں زہروں کی روک تھام :
(Prevention of toxins in the blood)

بیر میں یہ قدرتی طور پر صلاحیت موجود ہے کہ وہ خون کو صاف کرتا ہے۔ اس میں مختلف زہروں کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ جس کے باعث انسان خون کے مختلف امراض سے بچ جاتا ہے۔

10۔ الرجی سے بچاؤ :
(Prevention of allergies)

بیر اس خصوصیت کا حامل ہے کہ وہ انسان کو مختلف اقسام کی الرجی سے بچاتا ہے۔ خاص طور پر ایسے لوگ جن کو ڈسٹ الرجی کی شکایت ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کے لئے یہ پھل نعمت خداوندی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments