الو بخارے کی افادیت (Benefits of plum)


Dr Shahid M shahid

آلو بخارے کا نباتاتی نام (Prunus Domestica linn) ہے۔
جبکہ عربی میں اسے احاس، فارسی میں آلو بخارا، ہندی میں آلوچہ اور انگریزی میں پلم (Pum) کہتے ہیں۔

اس کے پودے عام طور پر 5 سے 6 میٹر اونچے یعنی 16 سے 20 فٹ تک لمبے ہوتے ہیں۔ بعض اوقات ان کی لمبائی 12 میٹر یعنی 39 فٹ تک بھی جا سکتی ہے۔ عام طور پر اس کا پھل درمیانے سائز کا ہوتا ہے جس کا قطر 2.77 سینٹی میٹر تک ہوتا ہے۔ اس کا چھلکا موٹا اور سخت ہوتا ہے۔ اسے آڑو اور چیری کے درمیان کا پھل کہا جاتا ہے۔ پھل کے درمیان ایک بڑا بیج ہوتا ہے جو پتھر کی طرح سخت ہوتا ہے۔ اس لیے اسے پتھر کا پھل بھی کہتے ہیں۔ اس کی رنگت جامنی، پیلی نارنجی اور سرخ ہوتی ہے۔

یہ پھل خوش ذائقہ، کھٹا میٹھا اور رسیلا ہونے کے ساتھ ساتھ زود و ہضم بھی ہے۔ اس کی 200 دو سو سے زائد اقسام ہیں۔ لیکن جو زیادہ مشہور ہیں ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔

Proune plum
Damsons plum
Japanese plum
Victoria plum
Green gages plum
Mirabells plum
Myrobalan plum

دنیا کے جن ممالک میں آلو بخارے کی پیداوار سب سے زیادہ ہے۔ ان میں چین، رومانیہ، سر بیا، چلی، ایران اور ریاست ہائے متحدہ ہے۔ 2019 کے اعداد و شمار کے مطابق اس کی سالانہ پیداوار 12.6 میٹرک ٹن تھی۔ جس میں پیداوار کا 56 فیصد حصہ صرف چین کے پاس ہے۔

سو گرام 100 آلو بخارے میں اس کی غذائی افادیت مندرجہ ذیل ہے۔

پانی 87 گرام، کیلوریز 46، کاربوہائیڈریٹس 11.42 گرام، شوگر 9.92 گرام، فیٹ 0.28 گرام، ڈائٹری فائبر 1.4 گرام، پروٹین 0.7 گرام، وٹامن اے 17 مائیکرو گرام،

بیٹا کیروٹین 190 مائیکرو گرام، تھایا مین 0.028، B 1

ملی گرام، رائبو فلیون B 2 0.026 ملی گرام، نیاسین 0.417 ملی گرام، پینٹوتھینک ایسڈ B 5، 0.135 ملی گرام، وٹامن B 6، 0.029 ملی گرام، فولیٹ B 9، 5

مائیکرو گرام، وٹامن سی 9.5 ملی گرام، وٹامن E، 0.26 ملی گرام، وٹامن کے 6.4 مائیکرو گرام، کیلشیم 6 ملی گرام، مگنیشیم 7 ملی گرام، میگنیز 0.052 ملی گرام، فاسفورس 16 ملی گرام، پوٹاشیم 157 ملی گرام، اور زنک 0.1 ملی گرام پایا جاتا ہے۔

آئیں اس کی کچھ طبی فوائد پر روشنی ڈالتے ہیں۔
1۔ کینسر کے خلاف تحفظ :
(Protection against cancer)
آلو بخارے میں سرخی مائل جز Athocyanis پایا جاتا ہے جو ہمارے جسم کو نقصان دے ریڈیکل سے بچاتا ہے۔
اور خاص طور پر ہمارے جسم کے سیلز تباہ نہیں ہوتے۔

یہ چھاتی، معدہ اور سانس کی نالیوں کے کینسر سے بچاتا ہے۔ اس میں وٹامن اے کی موجودگی منہ اور گلے کے کینسر سے تحفظ دیتی ہے۔

2۔ وزن میں کمی : (Weight loss)

جن لوگوں کا وزن زیادہ ہے انہیں روزمرہ کی خوراک میں آلو بخارے کا استعمال کرنا چاہیے۔ لیورپول یونیورسٹی کے محققین نے سو سے زیادہ وزن والے لوگوں کو دو گروپس میں تقسیم کیا۔ ایک گروپ نے تقریباً 12 ہفتوں تک آلو بخارے کا مسلسل استعمال کیا۔ جبکہ دوسرے گروپ کو تجربہ کے لیے چھوڑ دیا گیا۔ جن لوگوں نے اسے مسلسل 12 ہفتوں تک اس کا استعمال کیا ان کے وزن میں 4.4 پونڈ تک کمی دیکھی گئی۔

3۔ ہڈیوں کی صحت : (Bone health)

اوکلاہوما اسٹیٹ اور فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ریسرچ کے مطابق جن لوگوں نے آلو بخارے کا بکثرت استعمال کیا۔ ان کے جسم میں کیلشیم اور ہڈیوں کی صحت دیکھی گئی۔ فاسفورس، مگنیشیم اور وٹامن کے ہڈیوں کی صحت کا خزانہ ہے۔ 2020 کی ایک اور ریسرچ کے مطابق جو لوگ روزانہ سو گرام تک ان وٹامنز اور معدنیات کو اپنی خوراک میں لیتے ہیں۔ ان کی ہڈیاں صحت مند رہتی ہیں اور ٹوٹنے کا خطرہ بہت حد تک کم رہ جاتا ہے۔ خواتین کے لئے سن یاس میں یہ ایک مفید بلکہ بہترین پھل ہے۔ اس میں فینولک اور فلیوونائڈ کی بھرپور مقدار ہڈیوں کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

4۔ ذیابطیس کی روک تھام :
(Prevention of Diabetes)

طبی ماہرین کے مطابق آلو بخارے میں پایا جانے والا کم گلائسیمک انڈیکس بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جس کے باعث ذیابطیس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

آلو بخارے میں موجود فائبر جسم میں کاربوہائیڈریٹ کو جذب کر کے ہاضمے کی رفتار کم کر دیتے ہیں۔ 2005 کی ایک ریسرچ کے مطابق ایک ہارمون اڈیپو نیکٹین کی سطح بڑھ سکتی ہے۔

5۔ قبض سے نجات :
(Get rid of constipation)

چونکہ آلو بخارا غذائی میں ریشہ یعنی ڈائٹری فائبر بھرپور ہوتا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ قبض سے نجات پانا چاہتے تھے۔ انہوں نے اپنی خوراک میں آلو بخارے کا بکثرت استعمال کیا۔ اور نتیجتاً انہیں قبض سے نجات مل گئی۔

6۔ یاداشت اور دماغ کی صحت :
(Memory and mental health)

یونیورسٹی آف ہاورڈ ہیلتھ ریسرچ سے ثابت کیا کہ اینٹی اوکسیڈنٹس الزائمر کی نشوونما کو سست بنا دیتے ہیں۔ آلو بخارے میں ایتھینو سیانین، کوئر سٹین پائے جاتے ہیں جو یاداشت اور دماغی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

7۔ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور :
(Full of antioxidants)

یہ وٹامن سی اور چند فائٹو نیوٹرینٹس جیسے لیوٹین، پٹو کسنیتھین، زیکسی نتھین اور نیو کلور جنک ایسڈ ہوتے ہیں۔ ان تمام اجزا میں اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات پائی جاتی ہیں جو تباہ کن آکسیجن ریڈیکلز کو نقصان سے بچا سکتی ہے۔ انہیں سپر آکسانیڈ اینون ریڈیکلز کہا جاتا ہے۔ اس طرح یہ ہمارے جسم کے خلیوں کو آکسیڈیٹو تناؤ سے بچاتے ہیں۔ اس میں فینول کی موجودگی جو نیوران اور خلیوں کی جھلیوں میں موجود ضروری چکنائی کو آکسیڈیٹو تناؤ سے بچاتی ہے۔ اس کی علاوہ زیکسی تھین شعاعوں کے مضر اثرات سے بچاتے ہیں۔

8۔ موٹاپے سے چھٹکارا :
(Get rid of obesity)

یہ ہمارے میٹابولزم کو بڑھاتا ہے۔ قبض کو دور کرتا ہے۔ اسی طرح یہ قدرتی طور پر ہمارے وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں موجود فائبر اور اینٹی اوکسیڈنٹ ہاضمہ فعل کو درست رکھتے ہیں۔ یہ میٹابولزم کی شرح بڑھا کر ہماری زائد کیلوریز کو جلاتا ہے۔ اس میں موجود سٹرک ایسڈ ورزش کے دوران تھکاوٹ اور پٹھوں کے درد کو دور کرتا ہے۔

9۔ نظام انہضام میں بہتری : (Improves digestion)

آلو بخارا ہمارے نظام انہضام کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ یہ ڈائٹری فائبر کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ اس میں خاص اجزا سوربیٹول Sorbitol اور اسٹین isatin موجود ہوتے ہیں جو نظام انہظام کو منظم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ بڑی آنت کے ذریعے زہریلے مادوں کے بہاؤ کو فروغ دے کر قبض سے بچاتے ہیں۔

10۔ بڑھاپے کے آثار : (Signs of old age)

آلو بخارے کے استعمال سے بڑھاپے کے آثار بہت حد تک کم ہو جاتے ہیں۔ یہ خاص طور پر عمر بڑھنے کی علامات جیسے چہرے کی جھریوں، نشانوں اور داغ دھبوں کو دور کرتے ہیں۔ یہ اینٹی اوکسیڈینٹس ہونے کی وجہ سے قبل از وقت بڑھاپے سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اس میں وٹامن سی اور ای کے علاوہ بیٹا کیروٹین بھی موجود ہوتا ہے جو فری ریڈیکلز سے بچاتا ہے۔ یہ ہماری جلد میں خون کی گردش کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ سوزش کو بھی کم کر دیتے ہیں۔ یہ کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے۔ اس میں دو مرکبات یعنی Hydroxylysine اور Hydroxyproline کولیجن پیدا کرنے والے مالیکیول کے لیے درکار ہوتے ہیں جس سے ہماری جلد اور بالوں کی ساخت صحت مند رہتی ہے۔

11۔ خشکی اور بالوں کا گرنا :
(Dryness and hair loss)

خشکی اور بالوں کے گرنے سے نیند کم ہو جاتی ہے۔ اگر آپ قدرتی متبادل تلاش کرتے ہیں تو وہ آلو بخارا ہے۔ یہ ایڈرینل غدود کے لیے بہترین ہے۔ یہ بالوں کو گرنے سے روکتے ہیں اور نئے بالوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کیونکہ ہمارے جسم میں ہارمونز کا توازن برقرار رکھنے کے لیے اگر ایڈرینل غدود انتہائی اہم ہوتا ہے۔

اگر خدا نخواستہ ہمارے جسم میں ہارمونل توازن خراب ہو جائے تو بالوں کے گرنے کے علاوہ اور کئی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس میں وٹامن سی جو خشکی کو بڑے موثر طریقے سے کنٹرول کرتا ہے۔ یہ ہماری کھوپڑی کے بیکٹیریا سے لڑ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خون میں گردش کو بہتر بناتا ہے۔

12۔ دل کی صحت : ( Heart health)
پوٹاشیم دل کی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ جو بڑے ہوئے بلڈ پریشر کو کنٹرول کر کے فالج سے بچاتا ہے۔

آلو بخارا بڑھے ہوئے کولیسٹرول کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ جس کے باعث ہمارے دل کی کارکردگی اور صحت برقرار رہتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments