اسد قیصر آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے: روز نامہ جنگ


روز نامہ جنگ کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے 3 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی۔ اخبار کے مطابق  اسد قیصر آرٹیکل 5 کے تحت تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی رولنگ کے حق میں نہیں تھے۔

ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے آرٹیکل 5 سے متعلق رولنگ پر پارٹی قیادت سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ وزیر اعظم کی لیگل ٹیم نے اسپیکر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اتفاق نہیں کیا۔

جیو نیوز کے مطابق، رابطہ کرنے پر اسد قیصر نے معاملے پر مؤقف دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، اس پر بات نہیں کر سکتا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments