بلوچستان کی انوکھی خوبصورتی دکھانے میں جاذب سیموئیل کا کردار


بلوچستان جو رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ اس کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جس میں اس کی خوبصورتی سرفہرست ہے۔ بلوچستان تاریخی اور سیاحتی مقامات کا گہوارہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس صوبے کو قدرتی خوبصورتی سے مالا مال فرمایا ہے۔ مگر بدقسمتی سے لوگوں کے ذہن میں یہ غلط تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ صوبہ سیاحت کے لئے محفوظ نہیں ہے۔ اس وجہ سے بہت کم لوگ ہی اس صوبے کا رخ کرتے ہیں۔

اس غلط تاثر کو دور کرنے کے لئے کوئٹہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جاذب سیموئل لوگوں کو بلوچستان کا مثبت چہرہ دکھانے میں سرگرم عمل ہے۔

جاذب سیموئل جس نے 2009 میں جب اس کی عمر 14 یا 15 تھی یوٹیوب پر ویڈیوز ڈالنا شروع کیں۔ چونکہ اس وقت پاکستان میں یوٹیوب کو بہت کم لوگ ہی استعمال کرتے تھے تو انہوں نے انگریزی زبان میں باہر کی ممالک کے لوگوں کے لئے ویڈیوز بنانا شروع کیں۔ یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہا اور 2018 میں جاذب سیموئل نے پروڈکشن کمپنی کھول لی جدھر وہ کمرشل اور میوزک ویڈیوز بناتا تھا۔ ان کا کہنا ہے جب وہ کمرشل اور میوزک ویڈیوز بنانے کے لئے باہر کراچی لاہور وغیرہ۔ جاتا تو وہاں کے لوگ اس سے پوچھتے کہ آپ کہاں سے ہے۔ جس کی جواب میں وہ کہتا کہ وہ کو کوئٹہ سے تو وہ لوگ حیران ہو کر پوچھتے کہ کوئٹہ کہا ہے؟ جب جاذب بتاتا کہ کوئٹہ بلوچستان میں ہے تو وہ لوگ کہتے تھیں کہ بلوچستان کے لوگ ان پڑھ ہیں۔ ان میں شعور شعور نہیں اور بلوچستان غیر محفوظ جگہ ہے۔

لوگوں کے ذہن میں موجود اس طرح کی بے بنیاد خیالات کو دور کرنے کے لئے جاذب سیموئل نے 2018 میں ایک علیحدہ یوٹیوب چینل بنایا۔ جہاں پر وہ لوگوں کو بلوچستان کی خوبصورتی اور یہاں کے لوگوں کا مثبت چہرہ دکھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اب تک بلوچستان کے بہت سے سیاحتی مقامات کا وزٹ کیا ہیں۔ جن میں گوادر، پسنی، تربت، جھل مگسی، اسٹولا آئی لینڈ، لسبیلہ اور سبی اہمیت کے حامل ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے بلوچستان کے دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا ہے اور ان علاقوں کی ویڈیوز بھی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کی ہیں۔ ان ویڈیوز کو ان کے یوٹیوب چینل پر دیکھا جا سکتا ہے جو ان کے اپنے نام ”Jazib Samuel“ سے منسوب ہے۔ ان ویڈیوز میں انہوں نے بلوچستان کی خوبصورتی کو حیرت انگیز انداز میں پیش کیا ہے۔

جاذب سیموئل کا کہنا ہے کہ وہ بلوچستان کے جس علاقے میں بھی گئے وہاں انہیں پیار ملا۔ لوگوں نے ان کی بہترین مہمان نوازی کی اور ان کے کام کو بہت سراہا۔ کسی نے بھی اسے اس کام پر مایوس نہیں کیا اور نہ ہی کچھ غلط کہا۔

جاذب کا کہنا ہے کہ وہ اسی طرح اس کام کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ دنیا کو بلوچستان کی خوبصورتی دکھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments