دعا زہرہ اور ہمارا معاشرہ


تقریباً 51 دن قبل، سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک پاکستانی بیٹی دعا زہرہ کی گمشدگی کی رپورٹس میڈیا میں آئیں، میڈیا پر آتے ہی پاکستانی عوام سکتے میں آ گئے اور دن رات بچی کی بازیابی کے لیے دعائیں کر رہے تھے، وہ دعائیں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی، اور بالآخر دعا کا نکاح نامہ اور اس کا شوہر بنام ظہیر منظر عام پر آ گئے۔ یہ رپورٹ ایک خوشی اور اطمینان دے گئی کہ چلو بچی خیرو عافیت سے نظر تو آئی لیکن دوسری جانب دعا کی اس طرح کی گئی شادی کسی طرح مناسب نھیں، اور نہ ہی دعا کی باڈی لینگویج سے لگ رہا ہے کہ وہ اس شادی سے خوش ہے۔ لیکن شاید شادی میں دعا کی مرضی ضرور شامل ہے۔

ایک وکیل کی حیثیت سے میری ہمیشہ یہ ہی رائے ہوتی ہے، کہ شادی لڑکے اور لڑکی کی مرضی سے ہونی چاہیے تاکہ آنے والی زندگی کا پہیہ بھی خیرو عافیت سے چلتا رہے یا پھر زبردستی کی شادی سے پیدا ہونے والی اختلافات و دوریاں نجی زندگی کو متاثر نہ کرسکیں، لیکن دعا کے کیس میں جو باتیں سوشل میڈیا کے توصل سے سننے کو ملیں ہیں، وہ ہمارے معاشرے کے لیے تشویشناک ہیں۔ جس سے والدین کا اولاد کی کو تعلیم سے اور آج کے دور میں سوشل ہونے سے دور کرنا پریشان کن ہے، اس کیس میں، مجھے بحیثیت پاکستانی، جس بات سے بہت تکلیف ہوئی، وہ یہ ہی تھی کہ بچی تعلیم حاصل نہیں کر رہی تھی اور وہ بھی کراچی کی رہائشی ہو کر جہاں ایک سے بڑھ کر ایک اسکول ہے، جہاں دوسرے شہروں سے طلبہ تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ اور تعلیم حاصل کرنا پاکستان میں بنیادی حق بھی ہے۔

کہا جا رہا کہ اس دعا کا والد آنلائن کوئی نوکری کر رہا ہے اور دعا سمیت ساری بیٹیوں کی تعلیم اس نے ختم کروا لی تھی، دعا کو کہیں آنے یا جانے کی اجازت نہیں تھی۔ اگر یہ باتیں سچ ہین تو قصوروار مان باپ بھی ہیں۔

بچے اس عمر میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ دوستیاں بناتے ہیں، اسکولز میں بچوں کے لیے ٹیوٹرز رکھے جاتے ہیں تاکہ پڑھنے کہ ساتھ ساتھ بچے اپنا ذہن بھی فریش کر لیں اور شاید دعا کو ایسا ماحول نہیں ملا، نہ سہیلیاں تھی نہ اسکول شاید اس لیے، اس نے ایسے ماحول سے نکلنے کا پلان کیا ہو۔

آج کل والدین اپنے بچوں کو موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر چیزیں دلوا کر خود کہتے ہیں کہ ان کی ذمے داریاں پوری ہو گئی ہیں اپنے بچوں کو دوستانہ ماحول دینا چاہیے۔ اور بچوں کو آئیسولیٹ نہیں کرنا چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments