ثانیہ کا ومبلڈن سے رخصتی کا اعلان، آخری میچ سے پہلے انسٹا پر جذباتی پوسٹ


ثانیہ مرزا
ثانیہ مرزا نے اپنے آخری میچ سے پہلے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی
انڈیا میں جب بھی ٹینس کی بات ہوتی ہے تو سب کے ذہن میں ایک ہی نام آتا ہے۔ وہ نام ہے ثانیہ مرزا ۔ شہرت کی بلندیوں سے ہر دور میں تنازعات کا سامنا کرنے والی ثانیہ کے مداح اب انہیں ومبلڈن میں کھیلتے نہیں دیکھ سکیں گے۔

ثانیہ مرزا نے ومبلڈن میں آخری میچ کھیل کر اپنی رخصتی کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنے آخری میچ سے پہلے انہوں نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے لکھا، ‘کھیل آپ سے ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور پر بہت کچھ لے لیتا ہے۔ کامیابی ، شکست، سخت محنت اور بھاری شکست کے بعد ایسی راتیں ہوتی ہیں جب آپ کی نیندیں اڑ جاتی ہیں۔ لیکن ساتھ ہی یہ آپ کو بدلے میں اتنا کچھ دیتا ہے کہ بہت سی دوسری نوکریاں آپ کو یہ نہیں دے سکتیں اور میں اس کے لیے شکر گزار ہوں’۔

ثانیہ مرزا کی ومبلڈن میں واپسی پر جیت: ’خواتین کیا کیا حاصل کر سکتی ہیں اس کی کوئی انتہا نہیں‘

ثانیہ مرزا نے ٹینس کو خیرباد کہنے کا ارادہ کر لیا

’بچے کے لیے جتنا بھی کر لوں خود کو کوستی ہوں کہ میں ایک بُری ماں ہوں‘

‘آنسو اور خوشیاں، لڑائی اور جدوجہد، ہم نے جو کچھ کیا ہے آخر میں یہ سب بہت خوبصورت اور قیمتی لگتا ہے۔ ومبلڈن میں کھیلنا اور پچھلے 20 سالوں سے یہاں جیتنا اعزاز کی بات ہے۔ مجھے آپکی یاد آئے گی’۔

ثانیہ مرزا کو اپنے کیرئیر کے آخری ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ومبلڈن میں ثانیہ کا یہ آخری میچ تھا۔

35 سالہ ثانیہ نے چھ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں جن میں تین مکسڈ ڈبلز ٹائٹلز بھی شامل ہیں، حالانکہ وہ ومبلڈن میں کبھی مکسڈ ڈبلز نہیں جیت سکیں۔ انہوں نے مہیش بھوپتی کے ساتھ 2009 کا آسٹریلین اوپن اور 2012 کا فرنچ اوپن جیتا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32503 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments