امریکہ نے گزشتہ دو سال کے دوران ریکارڈ کم تعداد میں ویزے جاری کئے


امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت دینا بھر میں قائم امریکی سفارت خانوں اور قونصلیٹس سے سال 2020۔ 2021 کے دوران ریکارڈ کم تعداد میں ویزے جاری

کئے گئے۔ ان ویزوں میں امیگرانٹ اور نان امیگرانٹ دونوں کیٹیگریز کے ویزے شامل تھے۔ امریکہ ہر سال دینا بھر میں تمام کیٹیگریز کے اوسطاً 85 لاکھ سے لے کر 1 کروڑ کے قریب صرف نان امیگرانٹس ویزے جاری کرتا ہے۔

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2020 میں 40 لاکھ 13 ہزار 210 نان امیگرانٹ ویزے جاری ہوئے۔ جبکہ 2021 ء میں جاری کیے گئے ایسے ویزوں کی تعداد 27 لاکھ 92 ہزار 83 تھی۔

جبکہ ان دو سالوں 2020۔ 2021 کی نسبت گزشتہ برسوں میں جاری ہونے والے ویزوں کی تعداد کہیں زیادہ تھی۔ مثال کے طور پر سال 2019 کے دوران 87 لاکھ 42 ہزار 68 ویزے، 2018 کے دوران 90 لاکھ 28 ہزار 26 ویزے، 2017 کے دوران 96 لاکھ 28 ہزار 26 ویزے جاری کیے گئے۔ جبکہ 2016 کے دوران جاری ہونے والے ویزوں کی ریکارڈ تعداد 1 کروڑ 3 لاکھ 81 ہزار 492 تھی۔

اسی طرح تمام امیگرانٹ کیٹیگری کے 2020 ء میں 2 لاکھ 40 ہزار 526 اور 2021 ء میں 2 لاکھ 85 ہزار 69 ویزے جاری ہوئے۔ جبکہ 2019 ء میں ایسے جاری ہونے والے امیگرانٹ ویزوں کی کل تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 422 اور 2018 میں 5 لاکھ 33 ہزار 557 تھی۔

2020 ء میں پاکستانی شہریوں کو امریکی سفارت خانہ اسلام آباد سے 15 ہزار 642 جبکہ کراچی قونصلیٹ سے 10 ہزار 127 نان امیگرانٹ ویزے جاری کیے گئے۔ جبکہ 2019 ء میں جاری کیے گئے ایسے ویزوں کی تعداد 21 ہزار 356 اور کراچی قونصلیٹ سے جاری شدہ ویزوں کی کل تعداد 16 ہزار 476 تھی۔

اسی طرح پاکستانی شہریوں کے لیے امیگرانٹس اور فیملی اسپانسر شپ سکیم کے تحت سال 2020 میں امریکی سفارت خانہ اسلام آباد سے جاری ہونے والے ویزوں کی کل تعداد 5,386 تھی۔ جس کی تفصیل اس طرح سے ہے۔ امیڈیٹ رشتہ داروں کی مد میں 2، 103، سپیشل امیگرانٹس کے 43، فیملی پریفرنس کے 2، 916 اور ایمپلائمنٹ پریفرنس کے تحت جاری ہونے والے 324 ویزے شامل تھے۔

2020 اور 2021 کے دوران کم ویزے جاری ہونے کی بڑی وجہ بظاہر کرونا جیسی وبائی امراض (کوڈ۔ 19 ) کی وجہ سے دینا بھر میں امریکی سفارت خانوں اور قونصلیٹس میں ویزا سروسز کی بندش تھی۔ اس دوران سفارتی مشنز میں محدود سطح پر صرف ایمرجنسی نوعیت کے ویزے جاری ہوتے رہے۔

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، وبائی امراض کی وجہ سے سفارتی مشنز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ مارچ 2020 کے آخر میں باقاعدہ ویزا سروسز کو معطل کر دیں اور صرف مشن کی اہم اور ہنگامی خدمات فراہم کریں۔ اس کا تارکین وطن اور نان امیگرنٹ ویزا سے متعلق خدمات کی فراہمی پر نمایاں اثر پڑا تھا۔ ٭


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments