مٹھی کے ایک ہندو بھگت کی کتھا


سندھ کے صحرا تھر کے مٹھی میں ایک ہندو بھگت نے ایسا کیا کیا کہ پوری انتظامیہ، میڈیا، سیاستدان اور سماجی ورکر حرکت میں آ گئے، ہوا یوں کہ مٹھی شہر میں ایک خبر آگ کی طرح پھل گئی کہ کھیمون نامی ایک ہندو سادھو بھگت ایک ہفتہ پہلے فوت ہونے والی بیوی سے کیے گئے وعدے کے مطابق سمادھی لینا چاہ رہا ہے، ہندو مذہب میں یوگا ذریعے اپنا سانس قبض کرنے والے عمل کو سمادھی کہا جاتا ہے، اس خبر پہ اس شہر کے لوگ تو سادھو کے گھر جمع ہو گئے مگر تھر پارکر کی پوری انتظامیہ بھی حرکت میں آ گی، ایس ایس پی تھرپارکر سردار نیازی سادھو کے گھر پہنچے تو پتا چلا سادھو ایک ہفتہ سے بھوک ہڑتال (روزے) پہ تھا اور اپنا سانس جانے کا انتظار کر رہا تھا ایس ایس پی نے بھگت کے گھر جا کر طویل مذاکرات کے بعد اسے جوس پلایا اور بھوک ہڑتال ختم کروائی کھانا کھلایا، پتا چلا کہ ایک ہفتہ قبل فوت ہونے والی بھگت کی بیوی کی تدفین بھی گھر کے اندر بنے مندر میں کی گئی تھی۔

سادھو  نے کہا کہ میں نے سمادھی لینے اور یوگا کے ذریعے سانس لینے کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا تھا لیکن میری بیوی کا گزشتہ ہفتہ کو انتقال ہو گیا جس کے ساتھ میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں ہفتہ کو اس کے پاس پہنچوں گا، وہاں میری بیوی میرا انتظار کر رہی ہے میں اپنی بیوی کے پاس جانے کے لیے مرنے کی تیاری کر رہا تھا لیکن لوگ میرے گھر جمع ہو گئے اور میری موت کا منظر دیکھنے کا میلہ لگا دیا۔ میں اسے بہت اہم سمجھتا ہوں، اس لیے میں اس طرح خودکشی نہیں کرنا چاہتا، لیکن میں نے اپنی بیوی سے وعدہ کیا تھا کہ میں ہفتے کے دن تمہارے پاس آؤں گا، اس لیے وہ سال کا کوئی بھی دن ہو سکتا ہے، اور جب اللہ مجھے بھیجے گا۔

میں اپنے جسم سے جدا ہو کر اپنی بیوی سے کیا گیا وعدہ پورا کروں گا، لیکن میں سمادھی اور گہری سانس نہیں لینا چاہتا۔ ایس ایس پی تھرپارکر سردار حسن نیازی کے سامنے سادھو بھگت نے کہا کہ بیوی کی وفات کے بعد میں مسلسل روزے میں ہوں، میں نے ایک ہفتہ سے کچھ کھایا پیا نہیں، ایس ایس پی نے اس بھگت کو کھانا اور پھلوں کا تحفہ دیا اور روزہ افطار کروایا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ بھگت اپنی بیوی سے کیے گئے وعدے کے مطابق موت کا انتظار کر رہا تھا اور خودکشی کی طرف جا رہا تھا، جس کو ہم نے راضی کر لیا اس نے ایک جان بچائی


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments