غدار کون ہے؟

سچ کو جھوٹ ثابت کرنے کی ناکام کوشش ناکام اس لیے لکھا کیوں بعض لوگ سچ کو جھوٹ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ کس طرح سچ کو جھوٹ میں تبدیل کر دیا جائے لیکن بہت کوششوں کے باوجود یہ لوگ آخر میں فیل ہو جاتے ہے۔ اس لیے کیونکہ سچ کبھی مرتی نہیں کچھ وقت کے لیے جھوٹ میں تبدیل ہوجاتی ہے اور ہمیں نظر بھی آتا ہے کہ یہ جھوٹ ہے لیکن اصل میں یہ جھوٹ نہیں ہوتا بلکہ یہ لوگوں کی کم فہمی ہوتی ہے۔ سچ کبھی مرتی نہیں دنیا میں سب سے مشکل اور سخت کام موقع پر سچ بولنا ہے کیونکہ سچ تھوڑا نہیں زیادہ تلخ ہوتا ہے۔
مگر فائدہ مند بھی ہوتا ہے اور موقع پر سچ بولنے سے مسائل بھی آگے نہیں بڑھتے بلکہ وہی پہ ختم ہوتے ہے۔ سچ کی تعریف ہی یہ ہے کہ کسی بھی بات یا کام کا واقع اور حقیقت کے مطابق ہونا سچائی یا سچ کہلاتا ہے آج کل پاکستان میں جو سیاسی حالات چل رہے ہیں اس صورت حال میں غداری کا لفظ روز سنے کو ملتا ہے۔ موجودہ سیاسی حالات میں جو صحافی حقائق کو سامنے رکھ کے ملکی کی صورتحال پہ اپنا تجزیہ کرتے ہیں اور عوام کو سچ بتاتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے ملک میں کیا ہو رہا ہے اور ملک کس طرف جا رہا ہے۔ اس کے بعد ان لوگوں کے خلاف یا ان صحافیوں کا منہ بند کرنے کے لیے ایک طبقہ سامنے آتا ہے اور ان سچ کو جھوٹ میں تبدیل کرنے کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔ آج سے چند ہفتے پہلے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک ہوئی تھی۔ جس میں بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن کو ہدایت دے رہی تھی کہ ہمارے خلاف کوئی صحافی یا اور شخص بولے تم اس صحافی کے خلاف سوشل میڈیا پہ ٹرینڈ ہیش ٹیگ شروع کرو اور ٹرینڈ بھی غداری کا مطلب سچ بولنے والا غدار ہے ملک دشمن ہے۔
غدار پہ مزید گفتگو کرنے سے پہلے محب وطن پر بات کرنا مناسب ہو گا محب وطن کون لوگ ہے یا محب وطن کسے کہتے ہیں۔ حب الوطنی سے مراد کسی شخص کی اپنے وطن کے لیے محبت ہے۔ ایک محب شخص اپنے ملک و قوم سے ثقافتی و فکری طور پر جڑا ہوتا ہے اور اپنے ملک و قوم کی بقاء کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔ وہ افراد جو رشوت خوری، کمشن خوری، نا انصافی، بد عنوانی نہیں کرتے بد نہیں کرتے ایسے افراد محب وطن کہلاتے ہے۔
محب وطن لوگوں کی یہی پہچان ہے کہ وہ اپنے ملک ریاستی آئین کے ساتھ وفاداری کرتے ہے۔ ایک محب وطن شخص آزاد پسند امن پسند اور جمہوریت پسند ہوتا ہے اور محب وطن اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ریاست اس وقت طاقتور اور مضبوط ہو سکتا ہے جب اس کے شہری آزاد ہو اس کے علاوہ معاشی، سماجی، اقتصادی، اور ثقافتی طور پر خوشحال ہو۔ اب ملک دشمن لوگ کون ہے۔ ظاہر سی بات ہے وہ لوگ جو ملک ریاست، ریاستی پالیسیوں کے خلاف ہو ملک کی ترقی و خوشحالی کے خلاف ہو جمہوریت اور جمہوری نظام اور جمہوریت پسند افراد کے خلاف ہو یہ ملک دشمن ہے۔
اب لفظ غدار پہ بات کرتے ہیں کہ غدار کسے کہتے ہیں۔ آئین پاکستان کا آرٹیکل 6 کہتا ہے کہ ’ہر وہ شخص غدار ہے جو طاقت کے استعمال یا کسی بھی غیر آئینی طریقے سے آئین پاکستان کو منسوخ، تحلیل، معطل یا عارضی طور پر بھی معطل کرتا ہے یا ایسا کرنے کی کوشش بھی کرتا یا ایسا کرنے کی سازش میں شریک ہوتا ہے۔ وہ غدار ہے ایس ایم ظفر کا شمار پاکستان کے بڑے اور ذہین وکلاء میں ہوتا ہے۔ اس نے بہت اچھی طرح سے لفظ غداری کو بیان کیا ہے
ماہر قانون کے مطابق ’غداری‘ کا لفظ پہلی مرتبہ سنہ 1973 کے آئین میں استعمال ہوا
جو اضافہ کیا گیا وہ یہ تھا کہ ’آئین کو معطل یا عارضی طور پر بھی معطل کرنے والا شخص یا ایسے شخص کی امداد کرنے والا شخص غدار ہو گا۔ تو اس تمام گفتگو سے یہ نتیجہ سامنے آیا کہ جو بھی صحافی یا سیاست دان حقائق کو سامنے رکھ کے بات کرے یا تنقید کریں سچ بولے اور دلائل کے ساتھ بات کریں وہ غدار نہیں بلکہ محب وطن پاکستانی ہے۔

