دریائے سندھ کے مشرقی کنارے کا ہر شہر والٹن کیمپ کا منظر پیش کر رہا ہے: رزاق شاہد


ملتان: (اے پی پی): معروف دانشور اور ماہر تعلیم رزاق شاہد نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے مشرقی کنارے کا ہر شہر والٹن کیمپ کامنظرپیش کر رہا ہے۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انسان ہمیشہ سے آندھیوں،طوفانوں اور سیلابوں سے نبردآزماہے اورہم بھی اسی تجربے سے گزررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تین روز قبل راجن پور کو بچانے کے لیے فاضل پور اور اس سے ملحقہ علاقوں کو ڈبو دیاگیا۔ ہم ہمیشہ سے قربانیاں دیتے آئے ہیں۔ ہم نے بٹوارہ نہیں دیکھا لیکن آج جب پانی نے آگ بن کر ہمارا سب کچھ بھسم کر دیا ہے اور سب کچھ بہا کر  لے گیا ہے ۔ہم اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرے کے دست و بازو بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس دوردراز علاقے میں کسی پر کیا بیتی میڈیا کوبھی اس سے کوئی غرض نہیں۔ ہم اپنی جنگ خود لڑ رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اس مرتبہ بھی کامیاب ہوں گے۔ ہم ایک مرتبہ پھر اپنے بکھرے ہوئے سامان کو جمع کریں گے اور نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔

بشکریہ: گردوپیش


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments