کے ٹو ایئر لفٹ: 'ماں کی یاد میں پہاڑ میں کھو گیا، جب بیٹوں کو دیکھا تو کلیجے میں ٹھنڈ پڑ گئی‘


فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم کے دوران دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ریسکیو کیے جانے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ ’خوفزدہ‘ تھے ’کہ پتا نہیں میرے ساتھ کیا ہوگا۔‘

برسٹل کے قریب پورٹیش ہیڈ سے تعلق رکھنے والے 48 برس کے سعادت ممتاز کو کے ٹو پر 4034 میٹر (13234 فٹ) کی بلندی سے بچایا گیا ہے۔

’ہائی ایلٹیٹیوٹ پلمونری اڈیما‘ میں مبتلا ہونے کے بعد انھیں طبی علاج کی ضرورت تھی۔

48 برس کے سعادت اپنی والدہ سعیدہ بانو کی یاد میں ’برین ٹیومر ریسرچ‘ کے لیے فنڈ اکٹھا کر رہے تھے، ان کی والدہ 34 برس کی عمر میں وفات پا گئی تھیں۔

وہ کینسر کی ایک انتہائی خطرناک قسم کا شکار ہوئیں جو دماغ یا ریڑھ کی ہڈی میں سرائیت کرتی ہے۔

ریسکیو سے متعلق بات کرتے ہوئے سعادت ممتاز کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ سنا کہ لوگ رات کو اپنے خیموں میں مر رہے ہیں اور مجھے یہ خوف لاحق ہوا کہ میرے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔‘

نو جولائی کو کے ٹو بیس کیمپ چیلنج کی تیاری کے سلسلے میں تجربہ کار مہم جو سعادت ممتاز نے دیوسائی نیشنل پارک میں انتہائی اونچائی والے الپائن کے درختوں کے ساتھ ہائیکنگ جبکہ سکردو کے شمال میں سرفرنگا ’کولڈ ڈزرٹ‘ میں ٹریکنگ کی تھی۔

لیکن سعادت ممتاز جو 2 اگست کو گھر آ گئے تھے انھوں نے کہا کہ ’جب ہم اپنی آخری منزل تک پہنچے تو اس سے تقریباً ایک روز قبل مجھے یہ محسوس ہوا کہ میری طبیعیت بگڑ رہی ہے۔ میں تھکا ہوا تھا، سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی اور نیند نہیں آتی تھی، جہاں ایسا محسوس ہوا کہ کوئی میرا دم گُھٹ رہا ہے۔‘

21 جولائی کو ہوائی جہاز سے ہسپتال لے جانے کے بعد سی ٹی سکین اور ای سی جی میں تو کوئی چیز واضح نہیں ہوئی لیکن انھیں اونچائی والے پلمونری ایڈیما (ایچ اے پی ای) کا تجربہ ہوا، جہاں پھیپھڑوں میں خون کی نالیاں ایک ساتھ جڑتی ہیں، جس سے دباؤ بڑھتا ہے۔

سعادت ممتاز نے اپنے ریسکیو مشن کا سہرا ٹیکسلا اور اسلام آباد کے کرنل رینک کے فوجی افسران کی ٹیم کو دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’ہسپتال میں رہنے کے آدھے گھنٹے کے اندر میری سانسیں معمول پر آ گئیں۔‘

کے ٹو کی چوٹی جو ماؤنٹ ایورسٹ سے تقریباً 250 میٹر چھوٹی ہے، اس قراقرم رینج کا حصہ ہے جو پاکستان اور چین کی سرحد پر پھیلا ہوا ہے۔

یہ ان 14 چوٹیوں میں سے ایک ہے جو آٹھ ہزار میٹر سے بلند ہیں۔ سردیوں میں اس چوٹی کو سر کرنے کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھ جاتا ہے۔

سعادت ممتاز کے دو بیٹے 18 برس کے سنان اور 20 برس کے ہاشم اکیلے بیس کیمپ کا ٹریک مکمل کرنے کے لیے گئے اور بے چینی سے اس انتطار میں رہے کہ ان کے والد سلامت ہیں۔

سعادت ممتاز نے کہا کہ ’بطور والدین آپ اپنے بچوں کے لیے مضبوط رہنا چاہتے ہیں اور میں صرف اپنے دو بیٹوں کے بارے میں سوچ سکتا تھا، وہ نہیں جانتے تھے کہ میں کیسا ہوں اور میں ان کے لیے پریشان تھا۔ اس وقت میرے کلیجے میں ٹھنڈ پڑ گئی جب میں نے سنان اور ہاشم کو اپنی طرف آتے دیکھا اور دوبارہ ملاپ جذبات سے بھرا ہوا تھا۔‘

چیلنج کو زیادہ اہمیت نہیں دی

کے ٹو کو طویل عرصے سے ’وحشی پہاڑ‘ سے تعبیر کیا جاتا رہا ہے اور سب سے زیادہ خطرناک حصوں میں بدنام زمانہ ’بوٹل نیک‘ ہے، جو برفانی طوفانوں کا سبب بنتا ہے۔ سنہ 2008 میں وہاں برفانی تودہ گرنے سے گیارہ کوہ پیما ہلاک ہو گئے تھے۔

کے ٹو کے کیمپ فور سے اوپر ڈیتھ زون میں 8200-8400 میٹر کے درمیان ایک راک اینڈ آئس گلی موجود ہے چونکہ اس کی شکل بوتل کی گردن کی طرح دکھتی ہے لہٰذا اسے ‘بوٹل نیک’ کہتے ہیں۔

یہ وہ مقام ہے جہاں سے کےٹو سر کرنے کی کوشش کرنے والے کوہ پیماؤں کو ہر حال میں گزرنا پڑتا ہے، اس کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کیا محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی لاشوں کو کے ٹو سے نیچے لانا ممکن ہے؟

کوہ پیماؤں کے چوٹی سر کرنے کے دعوے کی تصدیق کیسے ہوتی ہے؟

اس سال کے ٹو پر ایک دن میں 40 برسوں سے دُگنا کچرا کیسے جمع ہوا؟

سعادت ممتاز نے کہا کہ انھوں نے تربیت کے باوجود چیلنج کی اہمیت کو صحیح نہیں سمجھ سکا یا اسے کم اہمیت دی جبکہ اس مشن، جس پر وہ چل پڑے تھے، کے لیے زبردست جذباتی طاقت درکار تھی۔

اپنی اس مہم جوئی کے بعد سے کچھ تھکاوٹ کا شکار ہونے کے باوجود انھوں نے کہا کہ اب وہ اپنی ماؤں کی یاد میں پیسہ اکٹھا کرنے کے لیے پورٹیش ہیڈ سے اسلام آباد تک 5,100 میل سے زیادہ کا فاصلہ اپنی موٹر سائیکل پر طے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

’برین ٹیومر ریسرچ‘ کے کمیونٹی اور ڈویلپمنٹ مینیجر میل ٹائلی نے کہا کہ وہ سعادت ممتاز کے ’شکر گزار‘ ہیں اور ’خوش‘ ہیں کہ وہ اب روبہ صحت ہو رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments