وفاقی حکومت نے پیمرا کو عمران خان کی تقاریر پر پابندی فوراً ہٹانے کی ہدایت کر دی
وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پر عائد پابندی ہٹانے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو عمران خان کی تقریر پر پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سیکشن 5 کو بروئے کار لاتے ہوئے پیمرا کو ہدایت جاری کی ہے۔
اس سے قبل پیمرا نے عمران خان کے متنازع بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کی تقاری اور پریس کانفرنس دکھانے پر پابندی لگا دی۔
پیمرا اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی قیادت اور ریاستی اداروں کےلیے ایسے نفرت انگیز، غلیظ اور بلا جواز بیانات خلاف آئین ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کی تقاریر نشر ہونے سے عوام میں نفرت بڑھنے اور امن عامہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
Facebook Comments HS

