جذباتی ذہانت (ایموشنل انٹیلی جنس) کا پس منظر و افادیت


انسان کے اندر ذہانت ایک فطری عمل ہے جس کا تعلق اس کی دماغی صلاحیت پر منحصر ہے۔ ذہانت کی کئی اقسام کی نشاندہی اور ان پر تحقیق کی جا چکی ہے جن میں اعدادی یا نمبریاتی ذہانت، معاشرتی یا سماجی ذہانت، تجریدی

ذہانت، مکینیکل یا مشینی الات/ ٹولز کی ذہانت وغیرہ شامل ہیں۔ ذہانت کی تعریف کئی طریقوں سے کی گئی ہے جیسے تجرید کی صلاحیت، منطق، تفہیم، خود آگاہی، سیکھنے، جذباتی علم، استدلال، منصوبہ بندی، تخلیقی صلاحیت، تنقیدی سوچ، اور مسئلہ حل کرنا وغیرہ۔

تحقیق کے مطابق ذہانت کا تعلق انسانی دماغ سے ہے کیونکہ سوچنے کا عمل صرف دماغ میں ہوتا ہے۔ دماغ انسانی جسم کے سب سے بڑے اور پیچیدہ اعضاء میں سے ایک ہے۔ انسانی دماغ اللہ کی ایسی حتمی تخلیق ہے جس

پر جتنی زیادہ تحقیق کی جائے کم ہے۔ جبکہ سوچ دماغ میں جاری عمل ہے جو انسانوں کو دنیا میں چیزوں کا احساس دلانے، ان کی نمائندگی کرنے اور ان کی تشریح کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جو کہ اہم ہیں۔

ذہنی سرگرمیوں میں سوچنے، یادداشت، جذبات، چھونے، بصارت، سانس لینے، درجہ حرارت، بھوک اور ہر اس عمل کو کنٹرول کرنا شامل ہے جو ہمارے جسم کو منظم کرتا ہے۔

دماغ اور ریڑھ کی ہڈی، جو اس سے پھیلتی ہے انسان کا مرکزی اعصابی نظام بناتی ہے۔ دماغ پورے جسم میں کیمیائی اور برقی سگنل بھیجتا اور وصول کرتا ہے۔ مختلف سگنل مختلف عملوں کو کنٹرول کرتے ہیں، اور ہمارا دماغ ہر ایک کی ترجمانی کرتا ہے۔ جیسے کہ کچھ ہمیں تھکاوٹ کا احساس دلاتے ہیں، جبکہ کچھ ہمیں درد کا احساس دلاتے ہیں وغیرہ۔ کچھ پیغامات دماغ کے اندر رکھے جاتے ہیں، جب کہ دیگر ریڑھ کی ہڈی کے ذریعے اور جسم کے اعصاب کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے دور کی انتہا تک پہنچ جاتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے مرکزی اعصابی نظام اربوں نیوران (عصبی خلیات) پر انحصار کرتا ہے۔

image.png

آج، ذہانت کو ”موافقت“ کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔ یا دوسرے لفظوں میں، ایک شخص جتنا بہتر اپنے ماحول میں ڈھالنے کے قابل ہوتا ہے (یعنی کامیاب ہوتا ہے ) وہ اتنا ہی زیادہ ”ذہین“ ہوتا ہے۔ ماہر نفسیات

رابرٹ سٹرنبرگ نے ذہانت کی تعریف ”ذہنی سرگرمی کے طور پر کی ہے جو کسی کی زندگی سے متعلق حقیقی دنیا کے ماحول کو بامقصد موافقت، انتخاب اور تشکیل کی طرف لے جاتی ہے۔ سٹرنبرگ کا نظریہ،

ذہانت کی تین اقسام کی نشاندہی کرتا ہے : عملی، تخلیقی اور تجزیاتی۔ اس طرح ہم ذہانت کو ماحول سے ہم آہنگ کرنے کی صلاحیت، مختلف اشیاء اور طریقوں کے درمیان تعلق کو سمجھنے کی صلاحیت، مسائل کو حل کرنے کی

صلاحیت، آزادانہ طور پر سوچنے کی صلاحیت، کم از کم وقت میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی صلاحیت، اس سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت اور اپنے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

دوسری طرف جذبات کا تعلق انسانی دل سے منسلک کیا جاتا ہے۔ لیکن، میڈیکل سائنس اور ماہر نفسیات، جذبات کو دماغ کی سرگرمی سے جوڑتے ہیں۔ کیونکہ انسانی دماغ مختلف حصوں کا مرکب ہے، جو

مختلف حالات اور منظرناموں میں مختلف طریقے سے کام کرتا ہے۔ وسیع تر تناظر میں انسانی دماغ کو تین اہم حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے یعنی سیریبرم (Cerebrum) ، سیریبیلم (Cerebellum)

اور برین اسٹیم (Brainstem) ۔ سیریبرم (دماغ کا سامنے والا حصہ) ، جسے سیریبرل کورٹیکس (cerebral cortex) کہا جاتا ہے۔ سرمئی مادے اور اس کے مرکز میں سفید مادے پر مشتمل ہوتا ہے۔ دماغ کا یہ سب سے بڑا حصہ جسم میں حرکت

اور ہم آہنگی پیدا کرتا ہے اور جسم میں درجہ حرارت کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ اس کے دیگر حصے بات کرنے، بولنے، فیصلہ کرنے، بصارت، سماعت، سوچ اور استدلال، مسئلہ حل کرنے، جذبات اور سیکھنے کے قابل بناتے

اور ان سے متعلق، دیگر حواس و افعال پر کام کرتے ہیں۔ دماغ کے اسی حصے میں (دائیں اور بائیں ) بادام کی شکل کے دو عدد نیوکلئس کے جھرمٹ موجود ہوتے ہیں جنہیں امیگڈالا (Amygdala) کہا جاتا ہے۔

امیگدالا کو عمومی طور پر اعصابی نظام کا مرکز تصور کیا جاتا ہے جو کہ ہمارے غصے، خوف اور اداسی جیسے جذبات کے ادراک کے ساتھ جارحیت پر قابو پانے کے لیے بھی ذمہ دار ہے۔ amygdala

واقعات اور جذبات کی یادوں کو ذخیرہ کرنے میں مدد کرتا ہے تاکہ ایک فرد مستقبل میں اسی طرح کے واقعات کو پہچاننے کے قابل ہو سکے۔ اس طرح امیگدالا اور پریفرنٹل کورٹیکس دونوں جذباتی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

اس کے برعکس یونانی فلسفیوں نے کم و بیش اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دل ہمارے مضبوط ترین جذبات بشمول محبت سے جڑا ہوا ہے۔ افلاطون نے محبت اور منفی جذبات، جیسے خوف، غم، غصے اور درد میں دل کے غالب

کردار کے لیے دلیل دی۔ یونانی فلسفیوں اور حکمت کے ماہرین نے زیادہ تر جسمانی بیماریوں کو قلب کی کمزوری یا مضبوطی کے ساتھ منسلک کیا ہے۔ عام طور پر بھی مفروضہ ”دل سے سوچو“ ، ”دل سے کام کرو“

کئی بار سنا جاتا ہے حالانکہ ہم جانتے ہیں کہ دل نہیں سوچتا اور نہ ہی دل جسم کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ سوچنے کا عمل اور جسم کو ہدایات دینا صرف دماغ کا ہی کام ہے۔ تاہم، حال ہی میں انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ میتھ کے محققین نے

تجویز پیش کی ہے کہ دل اور دماغ ”ایک متحرک دو طرفہ مکالمے میں کام کرتے ہیں، جس میں ہر عضو دوسرے کے کام کو مسلسل متاثر کرتا ہے۔“ حیرت انگیز طور پر، ایسا لگتا ہے کہ دل جسمانی طور پر بدیہی معلومات کو

پروسیس کرنے اور اسے لوگوں تک پہنچانے میں ملوث ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر آرمر کی تحقیق کے مطابق دل انسانی جسم میں برقی مقناطیسی توانائی کا سب سے طاقتور جنریٹر ہے، جو جسم کے کسی بھی اعضاء کا سب سے

بڑا دھڑکن یا نبض پر مبنی برقی مقناطیسی فیلڈ پیدا کرتا ہے۔ دل کا برقی نظام دماغ کی طرف سے پیدا ہونے والی برقی سرگرمی کے مقابلے میں طول و عرض میں تقریباً 60 گنا زیادہ ہے۔

دوسری طرف قرآن مجید میں بھی متعدد مقامات پر دل کی اہمیت کا ذکر، ہدایت، سمجھنے اور غور کرنے کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ جیسے ”اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر دے اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما، یقیناً تو ہی بہت بڑی عطا دینے

والا ہے ” (سورہ آل عمران، آ یت 8 ) ۔“ کوئی مصیبت اللہ کی اجازت کے بغیر نہیں پہنچ سکتی جو اللہ پر ایمان لائے، اللہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے ”۔ (سورہ التغابن، آ یت 11 ) ۔

جب کہ انسانی جسم میں ہدایات کو ماننا یا نہ ماننا دل کا نہیں دماغ کا کام ہے۔ اسی طرح ایک اور جگہ فرمایا ”اور ہم نے ایسے بہت سے جن اور انسان جہنم کے لیے پیدا کیے ہیں جن کے دل ایسے ہیں کہ وہ سمجھتے ہی نہیں۔

(سورہ الاعراف، آیت 179 ) ۔ جب کہ انسانی جسم میں سمجھنے کا احساس یا سوجھ بوجھ دل کا نہیں دماغ کا کام ہے۔ ایک اور جگہ فرمایا ”کیا ان لوگوں نے اپنے دل میں غور نہیں کیا؟ کہ اللہ تعالی نے آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان جو کچھ ہے سب کو بہترین قرینے سے مقرر (متعین) وقت تک کے لیے (ہی) پیدا کیا ہے، ہاں اکثر لوگ اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیں ” (سورہ آل روم، آیت 8 ) ۔ جب کہ انسانی جسم میں غور و فکر کا عمل دل میں نہیں بلکہ دماغ میں ہوتا ہے۔ یادداشت کے تناظر میں قرآن مجید میں دل کی اہمیت اور افادیت کچھ یوں بیان کی۔ ”۔ یوسف (علیہ السلام) نے اس بات کو اپنے دل میں رکھ لیا اور ان کے سامنے بالکل ظاہر نہ کیا۔ کہا کہ تم بدتر جگہ میں ہو اور تم جو بیان کرتے ہو اسے اللہ ہی خوب جانتا ہے ” (سورہ یوسف، آیت 77 ) ۔ اسی طرح ایک اور جگہ فرمایا“ (اے نبی! ) آ پ کہہ دیجئے کہ جو جبرائیل کا دشمن ہو جس نے آپ کے دل پر پیغام باری تعالیٰ اتارا ہے جو پیغام ان کے پاس کی کتاب کی تصدیق کرنے والا اور مومنوں کو ہدایت اور خوشخبری دینے والا ہے ” (سورہ البقرہ، آیت 97 ) ۔ ان ثبوتوں کی روشنی میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ دل ہمارے جذبات اور فیصلہ کن سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے۔ لیکن میڈیکل سائنس میں اس کی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

موجودہ دور میں جذباتی ذہانت (Emotional Intelligence) کی اصطلاح کو امریکی ماہر نفسیات۔ جان مائر (John Mayer) اور پیٹر سولوی (Peter Salavoy) نے 1990 میں متعارف کرایا

لیکن اس کی مقبولیت اور اہمیت کو اجاگر کرنے کا سہرا ڈینیل گولمین (Daniel Goleman) کے سر پر جاتا ہے جس نے 1995 میں اپنی کتاب کے ذریعے اصطلاح کو مقبول بنایا۔


گویا تقریباً پچھلی تین دہائیوں سے جذباتی ذہانت پر تحقیق اہمیت کی حامل ہے۔ جذباتی ذہانت دنیا بھر میں وسیع اور بڑھتی ہوئی دلچسپی کا موضوع بن گیا ہے کیونکہ یہ تعلقات استوار کرنے، لوگوں کے تناؤ کو کم کرنے، تنازعات کو کم کرنے اور ملازمت کی اطمینان کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ مزید برآں جذباتی ذہانت کا عنصر بچوں کو اسکول میں کامیاب ہونے اور کام کی جگہوں پر، اور آپ کے کیریئر اور ذاتی اہداف کو حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ آپ کو اپنے احساسات سے جڑنے، ارادے کو عمل میں بدلنے اور آپ کے لیے سب سے زیادہ اہمیت کے حامل فیصلے کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔ آج، جذباتی چیلنجز وسیع ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم فیوچر آف ورک رپورٹ، 8 جذباتی ذہانت کی مہارتوں کی نشاندہی کرتی ہے جو 2025 کے لیے ٹاپ 10 سکلز کی فہرست میں شامل ہیں۔ وبائی امراض کے سائے میں، جذباتی ذہانت کی اہمیت اس سے بھی زیادہ اہم ہو سکتی ہے۔ جذباتی ذہانت ایک ٹول باکس ہے جو ہر شخص کو آگے آنے والے چیلنجز سے گزرنے میں مدد کرتا ہے۔

جذباتی ذہانت کا مطلب اپنے جذبات سے اگاہی ہونا یا اپنے جذبات کے ساتھ ہوشیار ہونا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، درست طریقے سے جذباتی ڈیٹا اکٹھا کرنا اور اسے موثر

طریقے سے استعمال کرنا۔ جذباتی ذہانت انسان کی وہ خصوصیت یا قابلیت کہلاتی ہے جس کی بدولت وہ خود کو جاننے میں مہارت حاصل کرتا ہے۔ جس طرح علمی ذہانت کو اکثر ”IQ“ کہا جاتا ہے، اسی طرح جذباتی ذہانت

کو ”EQ“ کہا جاتا ہے۔ گولمین ) مشہور سماجی سائنسدان (نے کہا کہ جذباتی ذہانت کی قابلیت روایتی ”IQ“ نہیں ہے بلکہ سیکھی ہوئی صلاحیتیں ہیں، جن پر شاندار کارکردگی حاصل کرنے کے لیے کام کیا جا سکتا ہے۔

تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ انسان میں جذباتی ذہانت (EQ) زندگی میں کامیابی کے لیے علمی ذہانت (IQ) سے زیادہ اہم ہے۔ جذباتی ذہانت کے اسکورز کامیابی کے اہم عوامل کی پیش گوئی کرتے ہیں جن میں تاثیر،

تعلقات، صحت اور زندگی کا معیار شامل ہے۔ جو لوگ جذباتی ذہانت پر اوسط سے زیادہ اسکور کرتے ہیں ان میں کامیابی کے عوامل ہونے کا امکان 10 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ جذباتی ذہانت تناؤ، دماغی بیماری اور تنہائی کو کم کرنے

میں مدد کرتی ہے۔ جذباتی ذہانت کو چار نقطہ نظر سے دیکھا جاتا ہے جو کہ دو خود عناصر اور دو سماجی عناصر پر مشتمل ہیں۔ جس میں خود کو جاننا یعنی خود آگاہی / شناسی ، خود کو منظم کرنا

، معاشرتی جانکاری اور تعلقاتی انتظامیہ یا تعلقات عامہ  شامل ہیں۔

خود آگہی:

خود آگہی کا مطلب اپنی شخصیت یا انفرادیت کا علم ہونا یا اپنے کردار اور احساسات کا شعوری علم ہونا ہے۔ خودی کے فلسفے میں، خود آگاہی اس بیداری کی پہچان ہے جسے وقت کے ساتھ بنایا اور بہتر کیا جا سکتا ہے عام طور پر، خود آگاہی کو شعور سے منسلک کیا جاتا ہے لیکن شعور کسی کے جسم اور ماحول کے بارے میں آگاہی ہے۔ خود آگاہی اس شعور کی پہچان ہے۔ اس تناظر میں خود آگاہی شعور سے بالاتر ہے۔

خود آگاہی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے انسان کی تخلیق اور اس کے مقصد کے بارے میں سوچنا ضروری ہے۔ اور اس سوچ میں دل و دماغ دونوں کی شمولیت لازم ہے۔ اگرچہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں انسان کی تخلیق کی وجوہات متعدد مقامات پر بیان کی ہیں، جیسے، ”بے شک ہم نے انسان کو ملے جلے نطفے سے امتحان کے لیے پیدا کیا اور اس کو سنتا دیکھتا بنایا“ (سورہ الدھر، آیت 2 ) ۔ ”وہ وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پھر نطفے سے پھر

خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا پھر تمہیں بچے کی شکل و صورت میں نکالتا ہے ) ”سورہ مومن، آیت 67 ) ۔“ اللہ چاہتا ہے کہ تم سے تخفیف کر دے کیونکہ انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے ” (سورہ النسا، آیت 28 ) ۔

روحانیت کی روشنی میں، خود آگاہی تیسری آنکھ کا کھلنا ہے جو کہ ایک اور بڑا پہلو ہے جس پر ہم کسی دوسرے آرٹیکل میں روشنی ڈالیں گے۔ حضرت علامہ اقبال نے بھی خودی کے تصور کو مختلف زاویوں و انداز میں بیان کیا ہے جیسے :۔
خودی کا سر نہا لا الہ الا اللہ، خودی ہے تیغ فسا لا الہ الا اللہ