کوہلی جیسا کوئی نہیں: انڈین بیٹسمین کی زبردست اننگز کے پاکستانی مداح


آج کل انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی زبردست فارم میں ہیں۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے شروع ہونے والی ان کی شاندار فارم کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

سچن ٹنڈولکر ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 49 سینچریوں بنا کر سب سے زیادہ سینچریاں بنانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں جبکہ وراٹ کوہلی نے اب تک اپنے کیرئر میں 46 سینچریاں بنائیں ہیں۔

کرکٹ کو سمجھنے اور اسے پسند کرنے والے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے دل کھول کر وراٹ کوہلی کی تعریف کی ہے اور اس کامیابی پر سرحد پار پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی کوہلی کو بھرپور داد دی ہے۔ بلکہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے مداحوں نے بھی اُن کی اننگز کو سراہا ہے۔ اتوار سے انڈیا کے علاوہ پاکستان میں بھی کوہلی ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

کرکٹر احمد شہزاد نے ٹویٹ کی کہ کوہلی کی زبردست واپسی ہوئی ہے۔ کوہلی کی چھیالیسویں سینچری اور مجموعی طور پر چھترویں۔ پچھلے 4 میچوں میں 3 سینچریاں۔ اور لوگ کہتے تھے کہ وہ ختم ہو چکے ہیں۔

https://twitter.com/iamAhmadshahzad/status/1614596641784463361?s=20&t=bWTdhr8ATz-90_lzlzvjYg

کامران اکمل نے کہا رنز مشن ہیں کنگ کوہلی۔ چھیالیسویں سینچری۔ یہ اس دور کے باس ہیں۔

https://twitter.com/KamiAkmal23/status/1614582553171615747?s=20&t=TVDLvXnmypEe1x_rC71AmA

حسن علی نے بھی اپنی ٹویٹ میں خراج تحسین پیش کی۔

https://twitter.com/RealHa55an/status/1614592319885574144?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1614592319885574144%7Ctwgr%5E17a73b73f70d126da84390b21fbbb72b2ca5ab5f%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww-bbc-com.translate.goog%2Fhindi%2Fsport-64290169

پاکستانی کرکٹرز کے علاوہ کرکٹ کے شائقین بھی اپنی کوہلی کی شاندار فارم کے بارے میں اپنی رائے دے رہے ہیں۔
فرید خان نے لکھا کہ سال 2023 کوہلی کا سال ہوگا۔

https://twitter.com/_FaridKhan/status/1614680405856378880?s=20&t=32kCiEtASVGpR5AFQp2nkQ

طاہر خان نے وراٹ کی انڈین بیٹسمین شبمن گل کے ساتھ کھیلی گئی حالیہ اننگز کا پاکستانی مڈل آرڈر کے ساتھ موازنہ کیا اور اننگز کا سکور کارڈ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان اور انڈیا کے مڈل آرڈر میں بہت بڑا فرق ہے۔

https://twitter.com/tahirthe12thman/status/1614584247477760002?s=20&t=xM4edLPwMuXTmu6aLperOw

برا وقت
کوہلی کے کیریئر میں کچھ عرصے پہلے ایک ایسا دور آیا تھا جب اُن کی فارم بہت خراب تھی۔ اُس وقت پاکستان کے کپتان اور سٹار بیٹسمین بابر اعظم نے وراٹ کوہلی کاحوصلہ بڑھانے کے لیے انھیں ٹوئٹر پر ایک پیغام دیا تھا۔
انھوں نے لکھا تھا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ پرہمت رہیں۔

وراٹ کوہلی نے بابر اعظم کی جانب سے نیک تمناؤں کا شکریہ اد کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا شکریہ۔ آپ بلندیوں کو چھوئیں اور چمکتے دمکتے رہیں۔ آپ کے لیے نیک تمنائیں۔

https://twitter.com/imVkohli/status/1548271087045070855?s=20&t=RAjc5PKgI8lV3NWjD-GnMQ

راولپنڈی ایکسپریں کے نام سے مشہور پاکستانی سٹار بولر شیعب اختر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’وراٹ کوہلی دنیا کے سب سے عظیم کھلاڑی ہیں۔ پچھلے 10 سال میں اگر کوئی عظیم کھلاڑی پیدا ہوا ہے تو وہ کوہلی ہے۔ ایک آدھا سال ان کا برا گزرا ہے۔‘

سنہ 2021 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ لپ میں پاکستان نے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار انڈین کرکٹ ٹیم کو ہرایا تھا۔ لیکن میچ کے بعد کوہلی کی جاب سے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دینے اور پچ پر اُن کے رویے کو پاکستانی فینز نے سراہا تھا۔

محمد رضوان اور وراٹ کوہلی

انڈیا کے ہارنے کے بعد وراٹ کوہلی پاکستان کے کھلاڑیوں سے مسکراکر ہاتھ ملاتے اور انہیں گلے لگاتے نظر آئے۔

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کا اُن سے گلے ملنا اور کوہلی کا گرمجوشی سے مبارک دینا، پاکستانی شائقین کو جذباتی کر گیا تھا۔ اس وقت پاکستان میں کرکٹ کے چاہنے والوں نے یہاں تک کہا تھا کہ واقعی کوہلی بہت اچھے ہیں جو جانتے ہیں کہ یہ کھیل ہے جنگ نہیں۔

کچھ سال پہلے پاکستان میں کوہلی کے ایک فین نے اپنے جذبے کا اظہار کرنے کے لیے اپنے گھر پر انڈیا کا جھنڈا لگایا تھا اور اس کا سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہوا تھا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے رہنے والے اس شخص نے کہا کہ انھوں نے کوہلی کے لیے اپنا پیار جتانے کے لیے انڈیا کا جھنڈا لگایا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا

آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جیت اور پاکستان

گزشتہ سال ٹی-20 ورلڈ کپ میں جیت تو انگلینڈ کی ہوئی لیکن ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ دلچسپی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں ہوئی۔

اُس موقع پر بھی انڈیا کو میچ جتوانے پرہیرو وراٹ کوہلی بنے اور اُنکا حارث رؤف کو چھکا آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments