پاکستان میں بجلی غائب مگر میمز گیم آن: ’آئی ایم ایف والے پاکستان کا میٹر اتار کر لے گئے ہیں‘


ٹینکی میں نہانے کے لیے پانی نہیں، موبائل میں چارجنگ نہیں، دفتر جانے والے کپڑے استری نہیں، فریزر میں پڑا گوشت خراب ہونے کا خدشہ ہے مگر کوئی ٹینشن نہیں کیونکہ میمز کی دنیا میں دل لگا ہوا ہے۔

پاکستان میں آج میرے سمیت تقریباً پورے ملک کی آنکھ اندھیرے میں کھلی۔۔۔ وہ خوش قسمت رہے جو رات کو فون چارجنگ پر لگا کر، کپڑے استری کرکے اور ٹینکیوں میں پانی بھر کر سوئے۔

میرے جیسے لوگ صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے پاور بینک یا چارجنگ کے متبادل ذرائع اور استری شدہ کپڑوں سے لے کر ٹینکی میں پانی تلاش کرتے نظر آئے۔

اور جن کے موبائل میں چارجنگ موجود تھی، وہ لگ گئے اس کام پر جس میں پاکستانیوں کا کوئی ثانی نہیں۔۔۔ یعنی میمز گیم۔

پاکستان میں مہنگائی کا مسئلہ ہو، کرکٹ ٹیم انڈیا سے میچ ہار جائے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھ جائیں یا کووڈ کی وبا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن لگ جائے، یا ملک بھر کی بجلی بند ہو جائے۔۔۔ جو چیز بند نہیں ہو پائی وہ ہے پاکستانیوں کی میم فیکٹری۔

ایسا نہیں کہ میمز کی اس دنیا کا ایک چکر لگانے سے آپ کے گھر بجلی آ جائے گی یا سنجیدہ مسائل ختم ہو جائیں گے لیکن یہ ضرور ہے کہ کچھ دیر کے لیے شاید آپ اپنا غم بھول جائیں گے، اور آپ کو یہ حوصلہ بھی ملے گا کہ آپ اکیلے نہیں۔۔۔

آج ہم انڈیا سے ہارے تو نہیں مگر کچھ ویسی ہی صورتحال ہے۔۔ سب کی بجلی بند ہے مگر میمز کی آمد کا سلسلہ نہیں رکا۔

https://twitter.com/theycallme_jutt/status/1617399220771913734?s=20&t=8JHtpiCS-zQxjkj1UypcOQ

کسی نے لکھا کہ شاید ملک میں مارشل لا لگ رہا ہے اس لیے سارے ملک کی بجلی بند کر دی گئی ہے۔

کوئی سمجھا شاید حکومت کو کسی آئی ٹی ایکسپرٹ نے مشورہ دیا کہ ملک کو کمپیوٹر کی طرح آف کر کے آن کریں۔

https://twitter.com/im20t1/status/1617485835947118594?s=20&t=3q6mQf6rQMTqEnEq3okJeg

ایک صارف نے لکھا ’قسط ادا نہ کرنے پر آئی ایم ایف والے پاکستان کا میٹر اتار کر لے گئے ہیں۔‘

https://twitter.com/azhara934/status/1617391620378222592?s=20&t=szpke60ZYYkarRwj7XrPew

عدیل غوری نے طنز کرتے ہوئے لکھا ’مشن مجنوں‘ فلم والا سدھارتھ آیا تھا نیوکلئیر پلانٹ اڑانے مگر کسی لاہورئیے نے غلط راستہ بتا کر الیکٹرک پاور پلانٹ پر بھیج دیا اور وہ پاور پلانٹ اڑا کے چلا گیا۔ 

https://twitter.com/IamAdeelGhouri/status/1617435562344083458?s=20&t=guzs60no98M-0YgaWw0M5w

ایک صارف نے ایک میم شئیر کیا جس میں پاکستان میں پاور بریک ڈاؤن کے بعد ہونے والی گفتگو کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔۔۔ ہر بات بس بجلی سے متعلق ہے۔

https://twitter.com/i_am__introvert/status/1617486705749295104?s=20&t=BB9gwaqgUMK2lIm1GDGdRg

یہاں یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ آج ملک کے بیشتر شہروں میں آسمان بھی صاف نہیں اور ایک صارف نے میم کے ذریعے ان کے حالات دکھائے ہیں: جن کہ ہاں سولر پینل لگے ہیں وہ سورج کی روشنی کو اور جن کے گھر جینریٹر ہیں وہ گیس اور یو پی ایس والے رو رہے ہیں کہ چارجنگ نہیں کر پائے۔۔

https://twitter.com/im20t1/status/1617480349038305282?s=20&t=swiEZqH1jF4rdQ-u2boRpg

آفتاب نے ایک فوٹو شئیر کی جس میں لوگ غار سے باہر خیمہ لگا کر لکڑیاں جلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔۔

https://twitter.com/AftabBoxer/status/1617487279685091328?s=20&t=0uGcAtfpW3pJg1nMk2xrEw

بیشتر صارفین موبائل سگنلز سے لے کر چارجنگ کو لے کر پریشان نظر آئے اور جو رات چارجنگ کر کے یا موبائل چارج پر لگا کر سوئے، وہ آج واقعی چاند پر ہیں۔

اور اس سے پہلے کہ ہمارا کمپیوٹر بھی جواب دے جائے آرٹیکل کو یہیں ختم کرتے ہیں۔

https://twitter.com/Musskey/status/1617425350253858818?s=20&t=swiEZqH1jF4rdQ-u2boRpg


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments