لمبی گہری سانس سے ذہن اور رشتوں میں فوائد

ان لوگوں کے لیے جو روحانیت اور دماغی صحت میں دلچسپی رکھتے ہیں، دماغی نگہداشت میں لمبی گہری سانس لینے کی مشقیں اہم مقام رکھتی ہیں۔ اسلامی اسکالرز سانس کی ان مشقوں کی اہمیت اور فرد کی ذہنی اور جذباتی تندرستی پرپڑنے والے ان کے مثبت اثرات کو تسلیم کرتے ہیں۔ جب ہم زیادہ فکر مند، غصے یا تناؤ کا شکار ہوتے ہیں تو ہماری سانسیں مزید تیز ہوجاتی ہیں۔ لیکن جیسے ہی ہم لمبی گہری اور سٌست سانسوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں ہم اپنے اعصابی نظام کو پٌرسکون کر سکتے ہیں ساتھ ساتھ اپنے دل کی بڑھی ہوئی دھڑکن کو تھوڑا نارمل اور اپنے بلڈ پریشر کو کنٹرول بھی کر سکتے ہیں۔ اس سے ہمیں اپنے بڑھے ہوئے جذبات کو بہتر طریقے سے منظم کرنے اور زیادہ مثبت انداز میں تناؤ کا جواب دینے میں مدد ملتی ہے۔ اکثراحادیث شریف میں بھی بیان ہے کہ نبی کریمﷺ لمبی گہری سانس لے کر سوتے تھے اور یہ عمل بھی سنت ہے۔
اس لمبی گہری سانس لینے کو بہتر بنانے کے لیے آپ مختلف تکنیکیں استعمال کر سکتے ہیں، جیسے ڈایافرامیٹک سانس لینا یا پیٹ میں غوبارے کی طرح ہوا پھلا کرسانس لینا، جو آپ کے اعصابی نظام کو پٌرسکون کرنے اور تناؤ کو کم کرنے کے لیے کارآمد ہے۔ ایک اور تکنیک پرانایام ہے جو یوگا میں سانس لینے کی ایک شکل ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انسانی جسم کی توانائی کو متوازن رکھ کر مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
آپ اپنے روزمرہ کے معمولات میں لمبی گہری سانس لینے کو بھی شامل کر سکتے ہیں، جیسے میٹنگ سے پہلے یا سونے سے پہلے چند لمبی گہری سانس لینا نہایت مفید ہے۔
روزانہ چند لمبی گہری سانس لینے کی مشق سے جسمانی صحت کو طویل مدّت تک بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ یہ عمل سانس لینے والے پٹھوں کو مضبوط کرکے جسم میں آکسیجن کے بہاؤ کو بڑھا کر پھیپھڑوں کے کام کومزید بہتر بناتی ہے۔ زیادہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرکے مدافعتی نظام کو بڑھا کر ہاضمہ کو بہتر کرنے میں مدد دیتی ہے۔
لمبی گہری سانس لینے سے جسم کو آرام کرنے اور نیند کو بہتر بنانے میں مدد دینے کا ایک بہترین طریقہ بنایا جاسکتا ہے۔ جب ہم لمبی گہری سانسیں لیتے ہیں تو یہ ہمارے دماغ کو آرام اور سٌست ہونے کا سگنل بھیجتا ہے۔ اس سے ہم کو تیزی سے نیند آنے اور نیند کا معیار بہتر حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
گہری لمبی سانس لینے کی مشق کرنے کے بہت سے طریقے ہیں جسے آپ گوگل یا یوٹیوب پر باآسانی تلاش بھی کر سکتے ہیں جو آپ کے لیے بہترین ہے۔ آپ مختلف تکنیکوں کو آزما کر محسوس اور دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کس تکنیک کو اپنے لیے ترجیح دیتے ہیں۔ آپ اسے مختلف ترتیب میں بھی آزما سکتے ہیں جیسا کہ بیٹھ کر، کھڑے ہو کر یا لیٹ کر بھی کی جاسکتی ہیں۔ اسے دن کے مختلف اوقات میں بھی آزما سکتے ہیں جیسے کہ صبح، دوپہر، یا شام مطلب جسے آپ اپنے روزمرہ کاموں میں آسانی کے ساتھ شامل کرسکیں البتہ آپریشن یا گاڑی چلاتے وقت احتیاط کی ضرورت رکھنی چاہیے۔
اپنے روزمرہ کے معمولات میں لمبی گہری سانس لینے کی مشقوں کو شامل کرنے کی کوشش کریں اور اپنی زندگی کے لیے فوائد کا خزانہ حاصل کریں۔
ایک بات خیال رکھیں کہ لمبی گہری سانس لینا کسی پیشہ ورانہ طبی یا ذہنی علاج کا متبادل نہیں ہے۔ اگر آپ کو اپنی ذہنی یا جسمانی صحت کے بارے میں کوئی تشویش لاحق ہے تو براہ کرم صحت کی دیکھ بھال کرنے والے ماہر مشیر یا ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
آئیے اپنے انداز کے ساتھ ایک مثبت اور صحت مند زندگی بنانے کے لیے ایک ساتھمل کر کام کریں کیوں کہ ہمارے پاس اس دنیا میں رہنے کے لیے صرف اور ایک ہی زندگی ہے۔
۔ مجھ سے رابطہ کرنے کے لیے آپ مجھے ای میل بھیج سکتے ہیں
یا contact@sabaussabah.com
اگر آپ میری خدمات کو حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو براہ کرم لنک پر جائیں
http://www.sabaussabah.com/register


