بیساکھیوں والے فٹ بالر نوجوان

حسب عادت شام کے وقت چہل قدمی کے لیے اپنی عمارت سے باہر نکلی تو میرے گھر کے قریب ہی ایک چھوٹا سا فٹ بال گراؤنڈ موجود ہے جہاں عام طور پر کم عمر بچے کھیل رہے ہوتے ہیں وہاں آج کچھ مختلف سا منظر نظر آیا جس نے میری توجہ میرے قدموں کے ساتھ گراؤنڈ کی طرف بڑھا دی۔ قریب جا کر دیکھا تو چار سے پانچ نوجوان اپنی صرف ایک ٹانگ کی موجودگی اور بیساکھیوں کے سہارے بہت

Read more

تناؤ میں وزن کا اتار چڑھاؤ

ہمارے وزن کے اتار چڑھاؤ میں تناؤ کس طرح کردار ادا کرتا ہے اور اس کے پیچھے بنیادی وجوہات یا اسباب کیا ہیں؟ ایک عام تجربہ ہے جس کا سامنا بہت سے لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر کرنا پڑتا ہے وہ کام کے دباؤ سے لے کر خاندانی ذمہ داریوں تک بہت سے عوامل ہیں جو تناؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔ اگرچہ کچھ تناؤ مثبت اور حوصلہ افزا ہو سکتا ہے لیکن بہت زیادہ تناؤ جسم پر منفی

Read more

مسلم خواتین کو با اختیار اور خوبصورت بنانے میں حجاب کا کردار

قرآن ہم مسلمان مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے لباس میں حیا کی اہمیت سکھاتا ہے۔ بہت سے لوگوں کے لیے، حجاب شائستگی کی علامت کے طور پر کام کرتا ہے، جو رازداری اور غیر محرم مردوں کی نظروں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ لیکن آج میری بلاگ پوسٹ خاص طور پر پاکستانی ثقافت میں مسلم خواتین پر مرکوز ہے جو حجاب کو ایمان کے ایک طاقتور اظہار کے طور پر پہنتی ہیں اور اسلام کی تعلیمات کے مطابق شائستہ

Read more

لمبی گہری سانس سے ذہن اور رشتوں میں فوائد 

لمبی گہری سانس لینا ہماری ذہنی اور جذباتی تندرستی کو بہتر بنانے کا ایک سادہ لیکن طاقتور صحت مند طریقہ ہے۔ یہ تناؤ اور اضطراب کو کم کرکے ہمارے موڈ کو بہتر بنا سکتا ہے، اس کے ساتھ یہ جذبات کو بہتر طریقے سے سنبھالنے میں ہماری مدد دیتا ہے۔  زیادہ مؤثر طریقے سے بات چیت کرنے میں مدد کر کے ہمارے تعلقات کو بہتر بنانے میں بھی مدد کر دیتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ لمبی گہری سانس

Read more

شادی اور زندگی

آج حسب عادت اپنی فیس بک کھولی تو کچھ ملتے جلتے چند جملے مختلف سوشل میڈیا پربھی پڑھنے اور دیکھنے کو ملے جیسے جب آپ کی شادی ہوتی ہے تو آپ کو بغیر آنکھوں کا شریک حیات ملتا ہے۔ جب آپ کی شادی ہوتی ہے تو آپ کو بغیر کانوں کا شوہر ملتا ہے۔ جب آپ کی شادی ہوتی ہے تو آپ کو بے حس شریک حیات ملتا ہے۔ یہ تحریر ان لوگوں کے لیے ہے جو ابھی اس اہم

Read more

اپنے اندر کے بچے کو زندہ رکھیں

ہم اپنی ہر چھوٹی سی چھوٹی غلطی پر خود کو پیٹنے بیٹھ جاتے ہیں اس کے برعکس جب ہم اپنی غلطیوں پر ہنسنا اور ان سے سیکھنا شروع کر دیں تو زندگی بالکل مختلف اور منفرد بنی شروع ہوجاتی ہے۔ ہم انسانوں کے پاس اپنے پروردگار کی طرف سے عطا کردہ نعمتوں میں سے سب سے بڑا تحفہ کیا ہے؟ ہماری تخیل یعنی ایمیجینیشن ہے۔ ہم نے اسے اپنے ذہنوں میں ان چیزوں کی خوبصورت تصویریں بنانے، جو ہم کرنا

Read more

نئے دور کے نئے مسائل

پیچھے بیٹھ کر مشاہدہ کرنا سیکھیں۔ ہر چیز ہر بات پر ردعمل دینے کی ضرورت نہیں ہوا کرتی ہے۔ ہماری صحت چاہے جسمانی، ذہنی یا روحانی ہو اس کی حفاظت اور نشوونما کی مکمل ذمہ داری صرف اور صرف ہمارے اپنے اوپر ہی آتی ہے چوں کہ آج دنیا میں بہت سے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ سب کچھ ان ہی کے بارے میں لکھا اور بولا جا رہا ہے، کیوں کہ سوشل میڈیا نے لاکھوں لوگوں کے لیے ایسی

Read more

سازش اور مداخلت

موجودہ پاکستانی حالات میں ہمیں ایک کمپنی یاد آ رہی تھی جس کا ذکر ایک زمانے میں ہمارے اپنے مرحوم والد محترم سے کافی سنا کرتے تھے جو کہ اب اس دور میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انٹرنیشنل معیار میں دستیاب اور مطلوب بن چکی ہے لیکن پچھلے کئی سالوں سے یہ ہمارے ملک پاکستان میں دکھائی اور سنائی بھی نہیں دے رہی ہے۔ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے لہذا ہم نے اس کمپنی کو ڈھونڈ کر ہمارے ملک

Read more

چچا بھتیجی کی باتیں۔ ترقی کیسے حاصل کی جاتی؟

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاۃ اس وقت گھر میں بجلی گئی ہوئی ہے اور انٹرنیٹ بھی بند ہو گیا ہے تو اس موقع سے فائدہ اٹھا کر میں تمھارے لئے اگلے سوال کا جواب ریکارڈ کر رہا ہوں بعد میں جب یہ انٹرنیٹ آ جائے گا تب یہ پیغام میں تمھیں بھیج دوں گا۔ صبا بیٹی تمھارا اگلا سوال یہ ہے کہ مادی ترقی کیسے حاصل ہوتی ہے؟ اس وقت میں صرف مادی ترقی، ذراع اور وسائل کی ترقی

Read more

چچا بھتیجی کی باتیں۔ ترقی یافتہ معاشرہ کسے کہتے ہیں؟

دنیا میں رہتے ہوئے ترقی کے لئے روحانی اور اخلاقی بے خوفی، یعنی ان دونوں کی موجودگی کو ساتھ رکھنا ہے تب ہی انسان بے خوف ہو کر ترقی کی طرف نکلے گا۔

یعنی روحانی اور اخلاقی طور پر جو انسان جتنا زیادہ مضبوط ہوگا، جتنا زیادہ اپنے اس مذہب کا فالو کرتا ہوگا تو اس کے اندر اضطراب اور ڈپریشن کے یہ سب مسئلے مسائل یعنی خوف والی کیفیت اور اس جیسی چیزیں نہیں ہوں گی۔

Read more

چچا بھتیجی کی باتیں: ترقی کسے کہتے ہیں؟

السلام علیکم چچا! ہم واٹس ایپ پر فیملی گروپ کے پیغامات صاف کر رہے تھے لیکن جلدی میں گروپ سے ہی باہر نکل گئے۔ آپ ایڈمن ہیں ہمیں واپس گروپ میں شامل کردیجئے گا اور آپ سے ایک کام ہے وہ یہ کہ ہمیں ایک چھوٹا سا سوال کافی دنوں سے پریشان کر رہا ہے۔ فرصت ملے تو جواب ضرور دیجیے گا۔ چچا جان! اللہ تعالٰی نے ہم سبھی انسانوں کو دماغ دیا ہے۔ یہ جو کرونا پوری دنیا میں

Read more

نو پارکنگ

   رضی بیٹا! میرے ساتھ گل پلازہ چلو وہاں سے چائے والے مگ خریدنے ہیں۔ اس بار بھی ماسی کے بغیر ہی سارے چائے کے مگ ٹوٹ گئے۔ ہم نے اپنی بیٹی کی طرف دیکھتے ہوئے اپنے بیٹے سے کراچی کے ایک شاپنگ سینٹر جانے کو بولا تو بیٹی حسب عادت معصومانہ انداز میں بولی کہ ”امی چائے کے مگ بہت کمزور تھے اسی لئے ٹوٹ گئے۔ ہاں جی! جب آپ کی اپنے بڑے بھائی سے لڑائی شروع ہوتی تو

Read more

ہاؤس وائف

ایک گھریلو خاتون خانہ کی طرح ہم 2007 میں اپنے گھرمیں جھاڑو دے کر ڈنڈے والا پوچھا لگانے اور اپنی ٹائیگر فورس کو بستر پرہی ٹک کر بیٹھے رہنے میں حالات جنگ کی کیفیت میں مبتلا تھے اتنے میں ہمارا فون بجا، ہمارا بیٹا فون اٹھانے بستر سے نیچے کی طرف نکلا ہم دور سے چلائے کہ خبردار نیچے نہیں اترنا ابھی ہم نے پوچھا لگایا ہے فرش پر پیر کے دھبے پڑ جائیں گے، آپ وہیں ٹھہریں ہم خود فون

Read more

ہماری گلی کی کتیا

پتھر اٹھا اور جلدی سے مارکر بھاگ اورسٌن پلٹ کربھی نہ دیکھیو ورنہ گزرنے نہیں دے گی۔ ابھی یہ آواز ہمارے کانوں تک پہنچی تواپنے کمرے کی کھڑکی پر نسیم حمید کی طرح دوڑ لگائی، جب دوڑ کم لگی تو اپنی سائیز کی چھلانگ مار کرمعاملے پر پہنچنے کی سرتوڑ ‌کوشش کری، جھانک کر باہردیکھا تو دوعدد دس بارہ سال کے بچے اپنے ساتھی دوست جو ان سے تھوڑا فاصلے پر رٌکا ہوا تھا، اور اس کے سامنے ہماری گلی

Read more

ول یو میری می

ارے تمھیں پسند کرتی ہوں تبھی تو تم سے ہی کہہ رہی۔ شازیہ نے علی کو مسکراتے ہوئے اپنی دل کی بات کہہ ڈالی، علی چوں کہ اس کے ساتھ ہی پڑھتا تھا شازیہ کی بات سن کر ہنس کرکہا کہ ”یہ بات تم مجھے اکیلے میں کہہ رہی ہو اتنی بہادر ہو تو کیا سب کے سامنے کہہ سکتی ہو؟ یہ سن کر شازیہ نے علی سے بعد میں ملنے کا کہہ کراپنے والدین کی شاندار گاڑی میں سوار

Read more

لمبی گہری سانسیں لینا کیوں ضروری ہے؟

آج کے تیز رفتار دور میں جہاں ہم نے آگے نکلنے کی دوڑ لگائی ہوئی ہے وہاں ہم اپنی اچھی صحت اور اسے برقرار رکھنے سے بھی غافل ہوتے جا رہے ہیں، اس ناکامی کا ملبہ بھی ہم بڑی آسانی سے کسی دوسرے شخص پر ڈال دیتے ہیں کہ فلاں کی وجہ سے مجھے غصہ ملا یا یہ میرے منفی جذبات بار بار سامنے آ رہے ہیں۔ رب کائنات کی نعمتوں کو ہم نے اپنا حق سمجھ رکھا ہے اور

Read more

ہاتھ سے لکھنے کے چند ناقابل یقین فائدے

لکھنا لکھانا چھوڑ پڑھائی ٹائپنگ پہ رکھ آس اٌٹھا رضائی سو جا بچے رب کرے گا پاس ٹکنالوجی ہماری زندگیوں میں اس قدرعام ہو گئی ہے کہ کمپیوٹر اورموبائل کی مدد کے بغیرکچھ بھی کرنا تقریباً ناممکن ہے لیکن موجودہ ٹکنالوجی سے جہاں فائدے مل رہے وہاں ہاتھ میں قلم یا پینسل سے لکھنے کا رٌجھان بتدیج کم ہے اس کی کمی کی وجہ سے ہماری روزمرہ کی زندگی میں بہت سی مختلف رکاوٹیں داخل ہو چکی ہیں، اورچوں کہ

Read more

ثمینہ کے بیٹے کا حیدر آبادی فٹ بال اور عربی چھوکرے

ہماری آواز سنتے ہی ثمینہ اپنے چار سالہ بیٹے مدثر اور اس کی فٹبال کو لے کر ہمارے قریب آ گئی، مدثرجو کہ گراؤنڈ میں پہلے سے لڑکوں کے ساتھ فٹبال کھیل رہا تھا اور شریر عربی لڑکوں نے اس کا فٹبال چھین لیا تھا جس کی وجہ سے ثمینہ ان عربی لڑکوں پر بھوکی شیرنی کی طرح سے حملہ آور ہوئی اور جس بچے نے فٹبال چھین کر اپنے پاس رکھا تھا، اسے ثمینہ نے گریبان سے پکڑ کر دن میں اصلی تارے دکھا ڈالے اور اپنے بچے کا فٹبال واپس لینے میں مکمل کامیاب ہوئی تو وہیں کھڑے رہتے، شریر لڑکوں کی طرف انتہائی غصے میں، اپنی آستین چڑھاتی زور سے ہمیں کہتی کہ

Read more

باپ، بیٹی اور ’بھائی جن‘

ابا جی نے اپنی ٹائیگر فورس کے کنٹرولر بڑے بیٹے کی کمر پر ہلکی سی چپت دھری کہ زیادہ چنگاری کا کام نہ کرو ، پھر ابا جی نے اپنی ناراض شہزادی کو دوبارہ اپنی گود میں اٹھایا اور اس کے آنسو پونچھتے ہوئے اپنے آفس بیگ کے اندر سے چپس کے دو عدد نئے پیکٹ نکال کر اپنی گڑیا کے ہاتھ میں تھماتے ہوئے بولے ”یہ کیسے ہو سکتا کہ ابا اپنی شہزادی سے وعدہ کرے اور وہ پورا نہ کرے“ یہ لو ایک پیکٹ اور دوسرا اپنے بھائی جان کو خود دے دو۔

Read more

ٹائم لائن تھراپی۔ آخری حصہ

عموماً ہم سب نے ہی بازار میں دیکھا ہے کہ ایک ٹھیلے پر یا دیوار پر سجے رنگ برنگے چشمے بیچنے والا موجود ہوتا ہے، ہم سب کا کبھی نا کبھی پہننے کا اتفاق ہوا ہی ہے، اگر نہیں ہوا تو پہن کر اس دنیا کو ضرور دیکھیے گا ۔ آپ جس ایک رنگ گا چشمہ پہنیں گے دنیا اسی رنگ کی دکھائی دینے لگے گی جیسے پیلے رنگ کا چشمہ پہننے سے دنیا بھی پیلی ہی نظر آئے گی

Read more

ہماری غیر ملکی پڑوسنیں اور بے نظیر کا غم

سچ لکھیں تو یہ ہمارے اپنے وہم و گمان کے کسی کونے میں بھی یہ بات یا یہ سوچ نہیں ہوتی کہ ایک دن اچانک اپنے والد اور والدہ بھی اس دنیا سے خالق حقیقی کے پاس چلیں جائیں گے۔

اگست 2007 میں اپنی والدہ کے انتقال کے بعد ہم پاکستان کراچی سے جدہ سعودی عرب واپس آ گئے پر ہم کبھی بھی اپنے شہر اپنے ملک اپنے لوگوں سے دور رہ ہی نہیں سکے لیکن جب تک ہم اس دنیا میں زندہ ہیں تب تک اپنی زندگی کو اپنے اور اپنوں کے لیے آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری بھی رکھنا ہوتا ہے۔

Read more

ٹائم لائن تھراپی (حصہ دوم)

آخر ماضی سے منسلک منفی سوچ اورجزبات کوچھوڑنا کیوں ضروری ہے؟ ہماری سوچ میں شعور سے لاشعور تک اور لاشعور میں پہلے سے موجود اور روزانہ کی بنیاد سے ملنے اور اسے سمجھنے والی معلومات پرانحصارکر کے ہم اپنے ساتھ اوردوسرے انسانی رشتوں کے ساتھ کے تعلقات اورخیالات پر منفی اورمثبت اثرڈالتے بچپن، جوانی اور بڑھاپا کب آیا اورکب ختم زندگی بس اتنی ہی مختصر اس کرہ ارض پر ہم تمام انسان ایک دوسرے انسان سے مختلف اور نایاب ہیں

Read more

ٹائم لائن تھراپی (حصہ اول)

اکثرو بیشتر لوگ لفظ ”تھراپی“ کا پڑھ اور سن کر ہی انجانے خوف میں مبتلا ہو کر خاموش دبک کر بیٹھ جاتے کہ شاید یہ کچھ علاج وغیرہ ہے اوراگرآپ کسی بھی عام انسان کوصرف یہ بولیں کہ ٹائم لائن تھراپی کا آپ کے دماغ اور خیالات سے تعلق ہے تو زیادہ ترافراد کا فوراً خیال اس پرجاتا ہے کہ یہ بتانے والا شخص شاید خود کوئی نفسیاتی ڈاکٹر ہے اور اگرغلطی سے اس تھراپی سے فیض یاب ہونے کا

Read more

دیوار کی مرہم پٹی اور ننھی ڈاکٹر

یا الٰہی یہ کیا کر دیا! ہم باورچی خانے کے کاموں سے فارغ ہو کر باہر اپنے گھر کے لاؤنج کی طرف جیسے ہی آئے لاؤنج کی ایک طرف والی دیوار پر جگہ جگہ انسانی جسم کے چوٹ پر لگانے والی سنی پلاسٹ (اینٹی سیپٹیک میڈیکیٹڈ ڈریسنگ بینڈیج ) کی چھوٹی چھوٹی پٹیاں چسپاں دیکھی تو بے ساختہ ہی ہمارے منہ سے حیرانی اور بادل کی طرح گرجتے ہوئے زور سے بولے

سمجھ تو آ گیا تھا کہ ہونا ہو یہ ٹائیگرفورس کا ہی کام ہے لیکن کیا یہ ٹیم ورک ہے؟ یا ٹیم کے کسی فرد واحد کی کارروائی؟

Read more

دیارِ غیر کی ڈائری (2)

مارچ 2008 کے آتے ہی ہمارے بچوں نے ان کے اسکول سے آئے ہوئے نوٹس پرایک ادھم مچا کر رکھا ہوا تھا کیوں کہ بچوں کو 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے کپڑے پہنا کر بھیجنا ہے تاکہ پاکستانی بچے اس تاریخ کی اہمیت کو پہچانیں اور قدر کریں چوں کہ ہمارے بچے ایک پاکستانی مینیجمنٹ غرناطہ انٹرنیشنل اسکول جدہ میں پڑھتے تھے اور ہم والدین نے بھی اپنی پسند کے حساب سے اپنے بچوں کو تیار کروا کراس

Read more

دیار غیر کی ڈائری۔ پہلا ٹکرا

نکاح کے ایک سال گزرنے اور 2002 میں رخصتی کے چار دن کی چاندنی کے بعد ہی ہم اپنے شوہر کے ساتھ ان کے مقیم ملک سعودی عرب روانہ ہو گئے

جدہ اور مکہ دونوں شہروں کے بیچ اولڈ مکہ روڈ جہاں سے نبی پاک ﷺ اور تمام صحابہ اکرامؓ مکہ مکرمہ سے آنے جانے کا راستہ اختیار کیا کرتے تھے اسی پاک و وسیع سڑک سے بالکل منسلک ہماری رہائش بحرہ میں پانچ سال گزارنے کے بعد اپنے بچوں کو انگلش میڈیم اسکول میں داخلہ کروانے کے لیے جدہ منتقل ہوئے تو ہم نے اپنے نئے گھر کے اندر ہی ایک علیحدہ کمرے میں خواتین کے لیے اپنی بیٹی کے نام پر ماہ رخ بیوٹی پارلر کھولنے کا آغاز کیا۔

Read more

کرونا میں کہانی گھر گھر کی“

پوری دنیا ہی اس کرونا کے شکار میں پھنسی اور جکڑ گئی ہے، مختلف ممالک میں آئے دن لاک ڈاؤن چل ہی رہا ہے۔ بہت سے چھوٹے کاروبار تو مکمل طور پر ہی بند ہو گئے اور بقیہ اپنے ملازمین کو آن لائن ورک فرام ہوم پر لے آئے۔

موڈ ہو جیسا ویسا منظر ہوتا ہے
موسم تو انسان کے اندر ہوتا ہے

لاک ڈاؤن کے جھمیلے میں ہم بھی پھنس گئے اور گھر کے کام کاج جہاں بڑھے وہاں طبیعت میں چڑچڑے پن میں رہنے لگے ایک دن روز کی طرح صبح کے ناشتے کے بعد ہم اپنے خاوند کے ساتھ بیٹھے تھے اور ان کو چائے دے کر یونہی ادھر ادھر کی بات چیت کرنے میں لگے تھے کہ اچانک انھوں نے ہماری بات روکتے ہوئے ہمیں نشاندہی کرائی۔

Read more

کرونا اور کمرہ

کرونا کیا پھیلا لگتا ہے سب کچھ ہی سمٹ کر برباد ہوتا جا رہا، دہشت اور خوف ہر طرف دکھائی اور سنائی دینے لگا۔ ایسی ترقی پر تو رونا بنتا ہے۔ جس میں دہشت گرد کرونا بنتا ہے۔ مجھ سمیت نہ جانے کتنے افراد اسی غم میں رہے کہ ”ہائے باجی“ یہ کیا ہو گیا۔ اب آگے کب تک زندگی معمول پر آئے گی۔ آئے گی بھی یا نہیں۔

دل تو پہلے ہی جدا تھے یہاں بستی والو
کیا قیامت ہے کہ اب ہاتھ ملانے سے گئے

Read more