کوئٹہ: قتل کی گئی لڑکی گراں ناز نہیں، اس کی بیٹی ہوسکتی ہے: پوسٹ مارٹم رپورٹ


کوئٹہ کے علاقے بارکھان میں کنویں سے ملنے والی لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا، زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کی تصدیق ہوگئی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق لڑکی کی عمر 17 سے 18 سال ہے، مقتولہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کیا گیا۔ پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ لڑکی کے سر پر تین گولیاں ماری گئیں، شناخت چھپانے کیلئے چہرے اور گردن پر تیزاب پھینکا گیا۔ پولیس سرجن کا مزید کہنا ہے کہ قتل کی گئی لڑکی گران ناز نہیں بلکہ اس کی بیٹی ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق دیگر دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کر لیا گیا، دونوں نوجوانوں کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بارکھان کے نواحی علاقے میں کنویں سےخاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق مرنے و الے افراد کی عمریں 20 سے 25 سال کے لگ بھگ ہیں۔ تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ بارکھان میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر بجرم 302، 201،34 دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments