بریکنگ نیوز: مغوی خاتون گراں ناز، بیٹی اور بیٹا بازیاب، عبدالرحمان کھیتران گرفتار؟ پولیس ذرائع


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بارکھان سے تعلق رکھنے والی مغوی خاتون گراں ناز، بیٹی اور بیٹے کو بازیاب کرا لیا گیا۔ کوہلو، بارکھان، دکی سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں تیز کی گئیں، جس کے بعد مغوی خاتون گراں ناز، بیٹی اور بیٹے کو بازیاب کرا لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بازیاب تینوں افراد سرکاری تحویل میں ہیں، مغویوں کو قانونی کارروائی کے بعد خاندان کےحوالے کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیویز فورس سبی رینج نے سانحہ بارکھان کے سلسلے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے مغویوں کو بازیاب کرایا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خاتون نے ویڈیو پیغام میں سردار کھیتران کی قید سے بازیاب کرانے کی اپیل کی تھی۔ ویڈیو آنے کے بعد یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ خاتون اور دو بیٹوں کی لاشیں قتل کیے جانے کے بعد بارکھان میں کنویں سے ملی ہیں۔

خاتون کے شوہر خان محمد مری کے مطابق ان کے مزید 4 بیٹے اور بیٹی سردار عبدالرحمان کی قید میں ہیں۔

اس ضمن میں دوسری اطلاع یہ ہے کہ بلوچستان پولیس نے صوبائی وزیرمواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو مبینہ طور پر حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق سردار عبدالرحمان کھیتران کو بارکھان میں 3 افراد کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ماں اور 2 بیٹوں کے قتل کے واقعے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ چند روز قبل خاتون نے ویڈیو پیغام میں سردار کھیتران کی قید سے بازیاب کرانے کی اپیل کی تھی۔ ویڈیو آنے کے بعد خاتون اور دو بیٹوں کی لاشیں مبینہ طور پر بارکھان میں کنویں سے ملی تھیں، جنہیں قتل کرکے لاشیں کنویں میں پھینک دی گئی تھیں۔

سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا عبدالرحمان کھیتران کے خلاف 3 قتل کا مقدمہ درج ہوگا؟ بلوچستان پولیس کی خصوصی ٹیم خفیہ اطلاعات پر بارکھان واقعے کے مغویوں کی بازیابی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق بارکھان واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق حقائق کو جلد منظرِعام پر لانے کےلیے آئی جی پولیس خود تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بارکھان معاملے میں بااثر شخصیات بھی ملوث پائی گئیں تو قانون کا یکساں نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔

گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بارکھان کے نواحی علاقے میں کنویں سےخاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق مرنے والے افراد کی عمریں 20 سے 25 سال کے لگ بھگ ہیں۔ تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ بارکھان میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر بجرم 302، 201،34 دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔ بلوچستان پولیس نے مبینہ طور پر صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments