ٹھنڈا گوشت


ٹھنڈا گوشت 128 صفحات پر مشتمل مختصر کہانیوں کا مجموعہ ہے جسے سعادت حسن منٹو نے لکھا ہے۔ منٹو اج کے دن تک اپنی تحریروں کی وجہ سے متنازع رہے ہیں۔ وہ برصغیر میں بے باک تحریر لکھنے والے ادیبوں کے بانیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے خواتین اور لوگوں کی نفسیات پر انتہائی باریکی سے قلمطرازی کی تھی۔ اس پر عریانی پھیلانے کا الزام بھی لگایا جاتا ہے۔ منٹو کو تقسیم ہند کے بعد پاکستان کی طرف ہجرت کے فوراً بعد ٹھنڈا گوشت کی کہانی لکھنے کی وجہ سے مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ مجموعہ جہاں ایک طرف معاشرتی زوال پر روشنی ڈالتا ہے وہیں وہ طنزیہ انداز میں ان برائیوں کی نشاندہی بھی کرتا ہے دوسری طرف یہ کتاب پڑھنے والوں کے لیے انسانیت اور رحم دلی کا درس بھی دیتی ہے کہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باوجود انسان انسانیت کے فروغ ، رحمدلی، اور خیرخواہی کے لیے کام کر سکتا ہے۔

سعادت حسن منٹو اپنی اس کتاب کا آغاز مقدمے سے کرتے ہیں جس میں انہوں نے جنوری 1948 میں پاکستان ہجرت کے بعد اپنی زندگی کے بارے میں بات کی ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب وہ پاکستان آئے تو کچھ عرصے بعد ان کے پاس موجود رقم ختم ہو گئی۔ ایک طرف، اس کے پاس پیسہ نہیں تھا جبکہ دوسری طرف وہ بے روزگار تھا۔ فلم انڈسٹری جو ان کے لیے کمائی کا ذریعہ بن سکتی تھی تباہ ہو چکی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ تقسیم ہند کے بعد غربت نے دونوں طرف کے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کی وجہ سے چاروں طرف بازاروں میں لوگ لوٹ مار کر رہے تھے وہ کہتا ہے کہ وہ خود لوٹ مار کرنے سے باز رہے۔

سعادت حسن منٹو ایک پڑھے لکھے شہری اور ادبی شخصیت ہونے کے ناطے ماضی اور مستقبل کی گہری بصیرت رکھتے تھے۔ تقسیم کے بعد جب وہ پاکستان آئے اور حالات کی خرابی کا مشاہدہ کرتے ہوئے ان دونوں ریاستوں کے لوگوں کے بارے میں سوچا جو غربت، بیروزگاری، اور دربدری کا سامنا کر رہے تھے۔ وہ ادب کے بارے میں سوچتا ہے اور خود سے پوچھتا ہے کہ تقسیم کے بعد ادب کا مستقبل کیا ہوگا اور اردو زبان کی کیا حیثیت ہوگی۔ وہ خود سے پوچھتا ہے کہ کیا پاکستان ایک مذہبی ریاست ہو گا؟ کیا پاکستان میں حکومت پر تنقید برداشت کی جائے گی؟ ان کے مطابق چاروں طرف مہاجر کیمپ قائم تھے جہاں پر سہولیات نہ ہونے کے برابر تھی۔ منٹو کا خیال ہے کہ اس دوران چاروں طرف مایوسی پھیلی ہوئی تھی۔ وہ قائداعظم فنڈ کی بھی بات کرتے ہیں جو قیام پاکستان کے بعد قائم ہوا تھا۔

وہ لکھتے ہیں کہ ان کی پہلی مختصر کہانی جو انہوں نے پاکستان میں لکھی تھی ٹھنڈا گوشت تھی اور احمد ندیم قاسمی سمیت کوئی بھی شائع کرنے کو تیار نہیں تھا۔ ایک اور مختصر کہانی کھول دو احمد ندیم قاسمی نے اپنے ماہنامہ نقوش میں شائع کی۔ اس مختصر کہانی کو شائع کرنے کی وجہ سے حکومت نے نقوش پر 6 ماہ کے لیے پابندی لگا دی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے ٹھنڈا گوشت کو کئی رسالوں میں بھیجا لیکن کسی نے شائع کرنے کی ہمت نہیں کی۔ بعد ازاں اسے عارف عبدالمتین نے 1949 میں جاوید میگزین میں شائع کیا۔ اس کی اشاعت کے بعد پولیس نے جاوید میگزین کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مارا۔ کچھ دنوں کے بعد جاوید میگزین کے مالک نصیر انور، ایڈیٹر عارف عبدالمتین اور مجھے گرفتار کر لیا گیا۔ وہ اس کیس کی تفصیلات بیان کرتے ہیں جو ان کے خلاف ٹھنڈا گوشت لکھ کر شروع کیا گیا تھا جس پر عریانی کے بہانے پابندی لگا دی گئی تھی۔ اس کیس میں انہیں 3 ماہ قید اور 3 سو روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اپنے دیباچے کے آخر میں انہوں نے اپنے مقدمے کا پورا فیصلہ چسپاں کر دیا ہے۔

ٹھنڈا گوشت ایک ایسی کہانی ہے جو ایک شخص کی بربریت، اس کی بربریت کی وجہ سے ہونے والے ذہنی دباؤ اور بیوی کے اپنے شوہر کے بارے میں شکوک و شبہات پر روشنی ڈالتی ہے۔ ایشر سنگھ جو 8 دن کے بعد گھر آتا ہے اس کی بیوی کلونت کور ان سے ہمبستری کا تقاضا کرتی ہے۔ لیکن ایشر سنگھ ایسا کرنے میں ناکام رہتا ہے جس کے نتیجے میں اس کی بیوی ناراض اور جذباتی ہو جاتی ہے اور غصے سے اس سے پوچھتی ہے کہ تم نے گزشتہ آٹھ دن کس طوائف کے ساتھ گزارے؟ لیکن ایشر سنگھ اسے بتاتا ہے کہ ایسا نہیں ہے جو تم سوچ رہی ہو۔ وہ تفصیل سے ایک کہانی سناتا ہے کہ اس نے ایک گھر میں ڈکیتی کی، وہاں اس نے 6 لوگوں کو مار ڈالا لیکن ایک لڑکی کو زندہ چھوڑ دیا۔ اس نے اس لڑکی کو اپنے کندھے پر اٹھا لیا لیکن کچھ دیر بعد دیکھا کہ لڑکی خوف کے مارے مر چکی تھی اور جب اس نے اسے اپنے کندھے اتار کر زمین پر رکھا تو وہ ٹھنڈا گوشت بن چکی تھی۔ اس بربریت نے آسیر سنگھ کو دماغی مریض بنا دیا۔

بابو گوپی ناتھ کا عنوان رکھنے والی ایک اور مختصر کہانی غیر اخلاقی زندگی، محبت، ہوس، دوستی، قربانی، لالچ اور احترام کا اعلا نمونہ ہے۔ بابو گوپی ناتھ کو جوانی میں طوائفوں کے پاس جانے اور وہاں اپنی حوض بجھانے کا شوق تھا وہ منٹو سے کہتے ہیں کہ اس نے لاہور کے تمام کوٹھوں پر اپنی ہوس مٹانے کے لیے جا چکا تھا۔ اس بیٹھک میں دو خواتین زینب اور سردار، اور 5 مرد بابو گوپی ناتھ، سیندو، غفار سائیں، غلام علی بشمول منٹو لاہور میں بابو گوپی ناتھ کے فلیٹ میں بیٹھے تھے جہاں پر شراب اور سگریٹ پینے کا دور چل رہا تھا ۔

منٹو گوپی ناتھ کے ساتھ رہنے والے لوگوں کے بارے میں گفتگو کرتا ہے۔ گوپی ناتھ اس سے کہتا ہے کہ وہ جانتا ہے کہ یہ سب لوگ جو میرے ساتھ ہیں موقع پرست ہیں لیکن اس کے باوجود اس نے ان کی مدد جاری رکھی۔ کہانی کا ایک مرکزی کردار زینت ہے جو ایک طوائف تھی اور گوپی ناتھ کے ساتھ رہ رہی تھی۔ گوپی جو اب ایک بوڑھا آدمی بن چکا ہے اور چاہتا تھا کہ زینت کسی شخص سے شادی کرے، یا خوشحال زندگی گزارنے کے لیے اداکارہ بن جائے۔ اسی دوران زینت جو منٹو کو بھائی کہتی ہے منٹو کے قریب ہو جاتی ہے۔ منٹو کی بھی خواہش ہے کہ زینت کی شادی ہو جائے اور اس کا خوشحال مستقبل ہو۔ آخر کار حیدرآباد کا ایک جاگیردار غلام حسین اس سے ملتا ہے اور ان کی شادی ہو جاتی ہے۔ گوپی ناتھ 10 ہزار روپے اور دوسری ضرورت کی چیزیں زینت کو جہیز کے طور پر دیتا ہے۔

مختصر کہانی نمبر چار ایک شراب کے عادی شخص کے بارے میں ہے جو غیر اخلاقی زندگی گزارتا ہے اور کوٹھوں پر جاتا رہتا ہے ۔ جس کی وجہ سے اسے اپنے منگیتر کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی اور پیسے وہ بے دریغ خرچ کرتا ہے۔ جمیل جو گانا لکھنے والا ادیب ہے غیر شادی شدہ ہے اور ان برائیوں میں ملوث ہے۔ ایک دن وہ اپنے دوست پیر صاحب کے پاس جاتا ہے جو ایک شو روم کے مالک تھے۔ دونوں ایک ساتھ بیٹھ کر پیر صاحب کے دوست نٹور لال کے ساتھ شراب اور سگریٹ پینے لگتے ہیں شراب پینے کے بعد، جمیل اور نٹور لال دونوں ممبئی میں ایک کوٹھے اور بار جاتے ہیں۔ یہ کہانی بتاتی ہے کہ کس طرح شراب پینے کے بعد کوئی شخص اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھتا ہے اور کس طرح بے دردی سے پیسہ خرچ کرتا ہے اور کس طرح طوائف کے پاس جا کر اپنی اور اپنی بیوی کی زندگیاں تباہ کر دیتا ہے۔ جمیل جس کی منگنی ہو چکی تھی لیکن اس کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی تھی۔ اس کی ساس نے اسے شادی کے لیے لکھا تھا لیکن شراب کے نشے میں مست جمیل اسے نظر انداز کرتا ہے۔

بلونت سنگھ کے عنوان سے پانچویں کہانی کابل، افغانستان میں ایک افغانی لڑکی کے ساتھ ایک ہندوستانی کی محبت کی کہانی ہے۔ شاہ صاحب کا اصل نام سید مظفر علی تھا جو کابل میں ایک سوداگر تھا۔ کابل کی بہت سی عورتیں اس کی کریانہ کی دکان سے خریداری کے لیے آتی تھیں۔ شاہ صاحب منٹو کو بتاتے ہیں کہ وہ ایک اچھا سیلزمین تھا اور خواتین کو چیزیں خریدنے کے لیے اسے متاثر کرنے کے لیے اس کے پاس اچھے گر تھے۔ وہ منٹو کو بتاتا ہے کہ وہ سگریٹ اور شراب نہیں پیتا تھا۔ اور یہ کہ وہ ہندوستانی کھانوں کا شوقین تھا اور کابل میں اس نے اپنا باورچی رکھا تھا جو اس کے لیے کشمیری کھانا تیار کرتا تھا۔ وہ افغان معاشرے کی تفصیلات بتاتے ہیں کہ اگرچہ افغان خواتین پردہ کرتی تھیں لیکن ان کا لباس یورپی تھا۔
بلونت سنگھ کابل کی ایک انجینئرنگ فرم میں ملازم تھا اور شاہ صاحب کا اچھا دوست تھا۔ شاہ صاحب نے اسے ایک افغان لڑکی کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی سنائی جو اس کی دکان پر آتی تھی اور وہ نقاب پہنتی تھی۔ یہ یکطرفہ محبت تھی کیونکہ لڑکی کو معلوم نہیں تھا کہ شاہ صاحب اس سے محبت کرتے ہیں۔ بلونت نے شاہ صاحب سے کہا کہ وہ اس لڑکی پر منتر کرے تاکہ لڑکی اس سے محبت کرنے لگ جائے۔ شاہ صاحب اس جواب میں کہتا ہے کہ یہ ہمارے مذہب میں حرام ہے۔ لیکن یہ کہنے کے باوجود اس نے اس افغان لڑکی پر دو دفعہ منتر کیا۔ منتر کے بعد ایک دن لڑکی جس کا نام کوکو جان تھا شاہ صاحب کی دکان پر آئی اور پہلی بار اپنا پردہ اٹھایا۔ وہ شاہ صاحب کے قریب آتی ہے اور بتاتی ہے کہ اس کی کچھ دنوں میں شادی کرنے والی ہے۔ شادی کے دن وہ ہاتھ میں 7 پھول لے کر مر جاتی ہے۔ چنانچہ اس مختصر کہانی کا اختتام ایک المیہ پر ہوتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments