سرسوں کے تیل کی افادیت


اس جدید اور ترقی یافتہ دور میں ناقص اور ملاوٹ سے بھرپور خوراک نے انسانی صحت کو تباہ کر دیا ہے اور اس غیر معیاری غذا کے سبب انسان کئی بیماریوں میں مبتلا نظر آتا ہے جن سے بچاؤ کے ضروری ہے ہم ملاوٹ شدہ اشیاء خورد و نوش کا استعمال اپنی زندگی میں کم کر دیں اور کوشش کریں خالص اور صاف ستھری اشیاء کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ یہ ہی وجہ ہے جو اس ترقی یافتہ دور میں آرگینک اشیاء کا استعمال ایک بار پھر سے فروغ پا رہا ہے۔

ان آرگینک اشیاء میں جو سب سے زیادہ استعمال ہو رہی ہیں ان میں پہلا نام سرسوں کے تیل کا ہے جو آہستہ آہستہ کوکنگ آئل کی جگہ لے رہا ہے اکثر گھروں میں تو کوکنگ آئل کو یکسر طور پر رخصت کر کے اس کی جگہ سرسوں کے تیل کو دے دی گئی ہے جو انسانی صحت کے بہترین ہے۔ کھانوں میں سرسوں کے تیل کا استعمال انسانی جسم کو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے چونک یہ کولیسٹرول سے پاک ہوتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے یہ جسم میں خون کی روانی کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور خون میں چربی کی سطح مستحکم رکھ کر اس کی گردش میں مدد دیتا ہے جس سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ نہیں ہوتا۔

سبزیوں میں اس کا استعمال کرنے سے سبزیوں کی افادیت برقرار رہتی ہے، اور ان کا ذائقہ بھی آئل کے مقابلے میں زیادہ لذیذ ہوتا ہے۔ کوکنگ آئل کے مقابلے میں سرسوں کے تیل میں فرائی کی گئی مچھلی کا ذائقہ بھی منفرد ہوتا ہے۔ انفیکشن سے تحفظ میں سرسوں کا تیل بیکٹریا کش، فنگل کش اور وائرس کو دور رکھنے کی خصوصیات کا حامل ہے، اس کا جسم کی بیرونی سطح پر استعمال یا کھانے میں ڈال کر استعمال کرنا موسمی انفیکشن سمیت نظام ہاضمہ کے انفیکشن کے خلاف بھی مزاحمت کرتا ہے۔

ذائقہ کے حساب سے بھی سرسوں کا تیل کوکنگ آئل کے مقابلے میں زیادہ لذیذ ہوتا ہے اس کی خاص بات یہ ہے کہ کوکنگ آئل کے مقابلے میں اس کا استعمال کم ہے جہاں ہم پانچ کلو کوکنگ آئل استعمال کرتے ہیں وہاں چار کلو سرسوں کا تیل کافی ہو گا۔ صحت انسانی زندگی کا وہ خزانہ ہے جس کی کامیابی کی کنجی خود انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے پھر بھی اگر وہ اس کنجی کا درست اور بروقت استعمال نہ کرے تو سوائے افسوس کے کچھ نہیں بچتا اس لئے بہتر ہے بعد کے افسوس سے پہلے ہی احتیاط کی جائے اور اپنی زندگی میں کھانے کی بنیادی اشیاء خالص استعمال کریں۔ سرسوں کے تیل کے علاوہ خالص ہلدی کا استعمال اپنے کھانوں میں بڑھا دیں۔ ہلدی ایک بہترین آرگینک عنصر ہے جو ہمارے خون کی صفائی کرنے کا کام کرتی ہے۔ چینی کی جگہ گڑ کو دے دیں اور بے فکر ہو جائیں، جوس کے بجائے تازہ پھل کھائیں اور صحت پائیں اور اپنے کھانوں میں نمک کا استعمال کم کر دیں تو یقیناً آپ ایک صحت مند زندگی گزار سکیں

نفیسہ سعید
Latest posts by نفیسہ سعید (see all)

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments