مارٹن گپٹل کی کراچی کنگز کے خلاف اننگز: ’ٹھکرا کہ میرا پیار میرا انتقام دیکھے گی‘


’ایسا لگتا ہے یہ جیت کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نہیں بلکہ مارٹن گپٹل کی ہے۔‘ ایسے خیالات کا اظہار پاکستانی سوشل میڈیا پر کیا جا رہا ہے۔ کیونکہ پاکستان سپر لیگ کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دی اور اس کا سہرا مارٹن گپٹل کی شاندار اننگز کو جاتا ہے۔

مارٹن گپٹل 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 56 گیندوں پر 86 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ انھیں پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

کرک انفو کے مطابق مارٹن گپٹل نے اس سیزن میں اب تک 245 رنزبنائے جبکہ 203 رنز صرف کراچی کنگز کے خلاف سکور کیے۔

اس کارکرگی کو محمد فیضان نے اپنی ٹویٹ کچھ اس طرح بیان کیا کہ ’مارٹن گپٹل اس گانے کو سچ کر رہے ہیں کہ ٹھکرا کہ میرا پیار میرا انتقام دیکھے گی۔‘

میچ میں ہوا کیا؟

راولپنڈی میں ہونے واالے اس مچ کے آغاز پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت نولنگ کا فیصلہ کیا۔ کھیل شورع ہوا تو کراچی کنگز آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی اور پہلی ہی گیند پر نسیم شاہ نے میتھیو ویڈ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔

اس کے بعد طیب طاہر اور قاسم اکرم بھی زیادہ دیر نہ ٹک پائے اور محض 7 اور 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

شعیب ملک بھی مجموعی سکور میں 13 رنز کا ہی اضافہ کر پائے اور ایڈم روسنگٹن نے 69 رنز کی اننگز کھیلی جن کا ساتھ دیتہ ہوئے عماد وسیم نے سکور میں 30 اور عامر یامین نے 23 رنز کا اضافہ کیا تاہم وکٹیں نہ بچا پائے۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے جبکہ کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ اور ایمل خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 165 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سرفراز احمد نے بھی 29 رنز کی اننگز کھیل کر ان کا بھر پر ساتھ دیا۔ محمد نواز 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اگرچہ اس جیت سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو اب تک کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا ہے کیونکہ وہ اب بھی پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔ وہ اب تک آٹپ میچز کھیل کر صرف دو میں پی کامیابی حاصل کر پائے ہیں۔

کوئٹہ نے یہ میچ ہرا کر کراچی کنگز کے لیے بھی ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے مواقع تقریباً معدوم کر دیے ہیں۔ کاچی کنگز نے اب تک کھیلے گئے نو میچز میں سے صرف 2 میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس نے صرف ایک میچ اور کھیلنا ہے۔

کوئٹہ کی اس جیت پر سوشل میڈیا صارفین کہتے نظر ائے ’ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لی ڈوبیں گے۔‘

سوشل میڈیا رد عمل

عدنان چشتی کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ مارٹن گپٹل پی ایس ایل میں صرف کراچی کنگز کو تباہ کرنے آئے ہیں انھوں نے رواں سیزن میں کراچی کے خلاف 2 اننگز میں 200 سے زائد رنز بنائے ہیں اور دونوں بار کوئٹہ نے فتح حاصل کی ہے۔‘

سید عمیر نامی صارف تو کراچی کنگز چھوڑ کر جانے والے کھلاڑیوں کے اب کراچی کے خلاف کارکردگی پر کہتے ہیں کہ ’سب کچھ عارضی ہے لیکن کراچی کنگز کے سابق کھلاڑیوں کا کراچی کنگز کو شکست دینا مستقل ہے۔‘

کچھ میمز کے مطابق مارٹن گپٹل کا یہ روپ صرف کراچی کنگز کے لیے ہی ہے۔

کراچی کنگز کے ساتھ ساتھ گپٹل میمز کا مرکزی کردار بن گئے۔ کوئی انھیں کوئٹہ کو ٹورنامنٹ میں آگے بڑھانے والا کھلاڑی قرار دے رہا تھا تو کوئی کراچی کنگز کی ان کے خلاف بے بسی کی عکاسی کرنے کی کوشش میں لگا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32507 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments