پی ایس ایل میں پہلی سنچری پر ’مبارک بابراعظم‘، مداحوں کا پشاور زلمی کو بھی شکریہ


بابر اعظم
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئنہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 65 گیندوں پر 115 رنز بنائے ہیں اور یہ پی ایس ایل میں ان کی پہلی سنچری ہے۔

انھوں نے 3 چھکے اور 15 چوکے لگائے اور اننگز کے آخری اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لیے 241 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔

ان کے علاوہ ان کے ساتھی اوپنر صائم ایوب نے 34 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں نے مل کر 13 اوورز میں 162 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔

سپورٹس جرنلسٹ سلیم خالق کا کہنا ہے کہ ’بابر اعظم نے مجھ سے پی ایس ایل سے قبل کہا تھا کہ ایونٹ میں پہلی سنچری بنانا ان کی خواہش ہے جو آج پوری ہو گئی۔ مبارک بابر اعظم‘۔

https://twitter.com/saleemkhaliq/status/1633491202958938114

سپورٹس جرنلسٹ قادر خواجہ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم پر ان کے سٹرائیک ریٹ کی وجہ سے تنقید کرنے والوں کو اس سنچری میں ان کا سٹرائیک ریٹ بھی دیکھنا چاہیے۔

بابر اعظم کا اس اننگز میں سٹرائیک ریٹ 176.92 رہا۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بابر اعظم کا سٹرائک ریٹ 127.80 ہے۔

کرک انفو کو اپنے پیغام میں واجد جواد نے کہا کہ ’لوگ کسی طور بابر پر تنقید کے لیے کچھ ڈھونڈ ہی نکالیں گے کہ ان کا سٹرائیک ریٹ 170 کے پیٹے میں کیوں تھا، 200 سے اوپر کیوں نہیں تھا وغیرہ وغیرہ‘۔

https://twitter.com/iamqadirkhawaja/status/1633491066027401217

بابر کے مداحوں نے ان کی پی ایس ایل میں پہلی سنچری کا کریڈٹ پشاور زلمی کو بھی دیا۔

نواز نامی صارف نے پشاور زلمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بابر اعظم کرکٹ میں ’حکمرانی کرنے آئے ہیں، حکمرانی کریں گے، دیکھتے رہیے۔‘

https://twitter.com/Rnawaz31888/status/1633491298089934851

https://twitter.com/kingbabararmy/status/1633492156072730627

عثمان نامی صارف نے کہا کہ ’کِنگ بابر اعظم نے آج ایک مرتبہ پھر اپنی کلاس ثابت کردی۔۔۔چیمپئن بلے باز کی چیمپئن اننگ، شاندار سنچری۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments