’اچھے دن اور بلٹ ٹرین کے خواب دکھا کر یہ پورن دکھا رہے ہیں‘


انڈیا کی شمالی ریاست بہار ویسے تو خبروں میں رہتی ہی ہے لیکن گذشتہ دنوں بہار کے دارالحکومت پٹنہ کا ایک ریلوے سٹیشن شہ سرخیوں میں رہا اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بہت سے میمز شیئر کیے جا رہے ہیں۔

وجہ یہ ہے دیگر ریلوے سٹیشنوں ہی کی طرح مسافروں کو ٹرینوں کے اوقات کار کے بارے میں مطلع کرنے کے لیے پٹنہ کے ریلوے سٹیشنز پر بھی بڑی ایل ای ڈی سکرینیں نصب ہیں۔ ان بڑی سکرینوں کو مسافروں کو آگاہ رکھنے اور تشہیری مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مگر گذشتہ دنوں ایک دلچسپ واقع ہوا جب پلیٹ فارم پر لگی ایل ای ڈی سکرینز پر لگ بھگ تین منٹ تک ایک پورن کلپ نشر کر دیا گیا۔

پلیٹ فارم پر موجود مسافروں نے اپنے موبائیل فونز سے ان مناظر کو ریکارڈ کیا جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ایک انڈین صارف نے اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے معروف امریکی پورن سٹار کیندرا لَسٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ یہ آپ ہی تو نہیں ہیں! اس ٹویٹ کے جواب میں کیندرا لَسٹ نے ’انڈیا‘ کا لفظ تحریر، انڈین پرچم کی ایموجی اور ساتھ اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کر دی۔

یاد رہے کہ ایل ای ڈی سکرینوں پر چلنے والا کلپ کیندرا لسٹ ہی کا تھا۔

انڈین خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق اس کیس میں ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے دتہ کمیونیکیشن ایجنسی کے نامعلوم ملازمین کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ کمپنی ان سکرینوں کو تشہری مقاصد کے لیے استعمال کرتی تھیگ

ریلوے پولیس کے انسپکٹر سوشیل کمار کے مطابق پلیٹ فارم 10 کے ایل ای ڈی سکرینوں پر پورن کلپ چلا تھا۔

ان کے مطابق مسافروں نے اس کی بابت ریلوے پولیس تو اطلاع دی جس پر فوراً ہی ایل ای ڈی سکرینوں کو بند کر دیا گیا۔ انسپکٹر نے بتایا کہ وہ ویڈیو مسلسل تین منٹ تک چلتی رہی۔

پٹنہ جنکشن

پٹنہ ریلوے سٹیشن

پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد اب اس معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایجنسی کا لائسنس رد کیے جانے کے متعلق ایک سوال پر پولیس افسر نے کہا کہ یہ معاملہ اعلی حکام کے پاس ہے اور وہی اس بابت فیصلہ کریں گے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس معاملے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گيا ہے۔

بہر حال اس واقعے نے لوگوں کے حس مزاح کو چھیڑ دیا اور انھوں نے سوشل میڈیا پر اس کے حوالے سے طرح طرح کے میمز شیئر کیے۔

یہ بھی پڑھیے

زیادہ پورن دیکھنا آپ کے ازدواجی تعلقات اور جنسی صحت کو کتنا متاثر کر سکتا ہے؟

عوامی مقامات پر پورن دیکھنے کی عادت

لوگ دفتر میں یا کام کی جگہ پر پورن کیوں دیکھتے ہیں؟

ان میں کچھ اگرچہ فلموں کے مناظر تھے تو کچھ ریلوے سٹیشن پر ٹکٹ کے لیے لگی قطاریں تھیں جبکہ کچھ عام کلپس تھیں جس میں لوگ کسی جانب تیز رفتاری سے بھاگے جا رہے ہیں۔ ایک تو بنگلہ دیش کی ٹرین تھی جس میں ہزاروں لوگ ٹرین کے انجن پر، چھت اور دروازوں اور کھڑکیوں پر لٹکے چلے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ یہ لکھا گیا ہے کہ یہ پٹنہ سٹیشن جا رہے ہیں۔

https://twitter.com/iamGharlander/status/1638337978857836544

اس کے ساتھ لوگوں نے لکھا تھا پٹنہ ریلوے سٹیشن پر پلیٹفارم ٹکٹ مہنگا ہو گیا ہے۔ تو کسی نے لکھا کہ وہاں جانے کے لیے لوگ بھاگ رہے ہیں۔

ایک صارف شمشیر شیخ نے لکھا کہ ’دیکھ رہے ہو ونود۔۔۔ اچھے دن اور بلٹ ٹرین کا سپنا دکھا کر۔۔۔ پورن دکھا رہے ہیں۔‘

جبکہ کئی صارفین نے لکھا کہ ‘بات اب بین الاقوامی سطح پر پہنچ چکی ہے’ اور اس کے ساتھ انھوں نے بہار ریلوے سٹیشن، پٹنہ اور بہار ہیش ٹیگ کا استعمال کیا۔

ایک صارف کے ورج بھوشن نے لکھا کہ ‘بہار بینکاک سے بھی آگے چلا گیا۔ پٹنہ ریلوے سٹیشن کے سائیڈ ایفیکٹس۔‘

پورن سٹار کیندرا لَسٹ نے بھی کئی صارفین کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے اور جواب بھی دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان کی پوسٹ کو گذشتہ روز تک ساڑھے چھ لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

کیندرا لسٹ کے ٹوئٹر پر تقریباً 15 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 85 لاکھ فالوورز ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments